Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 24:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اِس دِن آپ نے خُود اَپنی آنکھوں سے دیکھ لیا ہے کہ کس طرح یَاہوِہ نے غار میں آپ کو میرے ہاتھوں میں کر دیا اَور بعض نے مُجھے ترغِیب بھی دی کہ مَیں آپ کو قتل کر دُوں لیکن مَیں نے آپ کو قتل نہیں کیا، کیونکہ مَیں نے اَپنے دِل میں اِرادہ کر لیا تھا، ’میں اَپنا ہاتھ اَپنے آقا کے خِلاف ہرگز نہیں اُٹھاؤں گا کیونکہ میرے آقا یَاہوِہ کا ممسوح ہیں۔‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 دیکھ آج کے دِن تُو نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ خُداوند نے غار میں آج ہی تُجھے میرے ہاتھ میں کر دِیا اور بعضوں نے مُجھ سے کہا بھی کہ تُجھے مار ڈالُوں پر میری آنکھوں نے تیرا لِحاظ کِیا اور مَیں نے کہا کہ مَیں اپنے مالِک پر ہاتھ نہیں چلاؤُں گا کیونکہ وہ خُداوند کا ممسُوح ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 आज आप अपनी आँखों से देख सकते हैं कि यह झूट ही झूट है। ग़ार में आप अल्लाह की मरज़ी से मेरे क़ब्ज़े में आ गए थे। मेरे लोगों ने ज़ोर दिया कि मैं आपको मार दूँ, लेकिन मैंने आपको न छेड़ा। मैं बोला, ‘मैं कभी भी बादशाह को नुक़सान नहीं पहुँचाऊँगा, क्योंकि रब ने ख़ुद उसे मसह करके चुन लिया है।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 آج آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں کہ یہ جھوٹ ہی جھوٹ ہے۔ غار میں آپ اللہ کی مرضی سے میرے قبضے میں آ گئے تھے۔ میرے لوگوں نے زور دیا کہ مَیں آپ کو مار دوں، لیکن مَیں نے آپ کو نہ چھیڑا۔ مَیں بولا، ’مَیں کبھی بھی بادشاہ کو نقصان نہیں پہنچاؤں گا، کیونکہ رب نے خود اُسے مسح کر کے چن لیا ہے۔‘

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 24:10
10 حوالہ جات  

”میرے ممسوحوں کو مت چھُونا؛ اَور میرے نبیوں کو کویٔی نُقصان مت پہُنچانا!“


اُن آدمیوں نے داویؔد سے کہا، ”یہی وہ دِن ہے جِس کی بابت یَاہوِہ نے آپ سے کہاتھا، ’مَیں تیرے دُشمن کو تیرے ہاتھ میں کر دُوں گا اَور تُو جَیسا چاہے اُس کے ساتھ سلُوک کرنا۔‘ “ تَب داویؔد نے دبے پاؤں باہر کی طرف جا کر شاؤل کے جُبّہ کے دامن کا ایک ٹکڑا اَیسے کاٹا کہ شاؤل کو پتا نہ چلا۔


تاہم اگر اُس نے قصداً اَیسا نہ کیا ہو بَلکہ خُدا نے اَیسا ہونے دیا ہو تو اُس صورت میں وہ اُس جگہ جسے میں مُقرّر کروں گا فرار ہو جائے۔


اُس نے شاؤل سے کہا، ”جَب لوگ کہتے، ’داویؔد آپ کو نُقصان پہُنچانے پر تُلا ہُواہے تو آپ اُن کی باتیں کیوں سُنتے ہیں؟‘


اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! اگر مَیں نے اَیسا کام کیا ہے، اَور میرے ہاتھ گُناہ آلُود ہیں،


اگر مَیں نے اَپنے رفیق کے ساتھ بُرائی کی ہے، یا بلاوجہ اَپنے حریف کو لُوٹا ہے،


بدکار لوگوں کا عصا راستبازوں کی مِیراث پر قائِم نہ ہوگا، تاکہ صادق لوگ اَپنے ہاتھ بدکاری کی طرف نہ بڑھانے پائیں۔


” ’تُم اَپنے لوگوں میں اِدھر اُدھر افواہیں پھیلاتے نہ پِھرنا۔ ” ’اَور نہ اَپنے پڑوسی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔


تُجھ میں اَیسے افترا پرداز لوگ ہیں جو خُون بہانے پر آمادہ ہیں۔ تُجھ میں وہ لوگ ہیں جو پہاڑ پر کے بُتکدوں میں کھانا کھاتے ہیں اَور نہایت ہی ذلیل حرکتیں کرتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات