Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 23:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 (اَور ابیاترؔ بِن احِیملکؔ جَب داویؔد کے پاس قعیلہؔ میں فرار ہوکر آئےتھے تو وہ اَپنے ساتھ افُود بھی لے آئےتھے)۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 جب اخِیملک کا بیٹا ابی یاتر داؤُد کے پاس قعیلہ کو بھاگا تو اُس کے ہاتھ میں ایک افُود تھا جِسے وہ ساتھ لے گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 वहाँ क़ईला में अबियातर दाऊद के लोगों में शामिल हुआ। उसके पास इमाम का बालापोश था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 وہاں قعیلہ میں ابیاتر داؤد کے لوگوں میں شامل ہوا۔ اُس کے پاس امام کا بالاپوش تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 23:6
12 حوالہ جات  

لیکن ابیاترؔ جو احِیطوبؔ بِن احِیملکؔ کے بیٹوں میں سے ایک تھا بچ نِکلا اَور داویؔد کے ساتھ شامل ہونے کے لیٔے بھاگ گیا۔


اَور شاؤل نے اخیاہؔ سے کہا، ”خُدا کا صندُوق یہاں لے آؤ۔“ (کیونکہ اُس وقت یہ اِسرائیلیوں کے پاس تھا)۔


جِن میں اخیاہؔ بھی تھا جو افُود پہنے ہُوئے تھا۔ وہ ایکبودؔ کے بھایٔی احِیطوبؔ بِن فِنحاسؔ بِن عیلیؔ کا بیٹا تھا جو شیلوہؔ میں یَاہوِہ کا کاہِنؔ تھا اَور کسی کو خبر نہ تھی کہ یُوناتانؔ وہ جگہ چھوڑکر چلا گیا ہے۔


تو داویؔد نے یہ کہتے ہُوئے یَاہوِہ سے سوال کیا، ”کیا میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے کے لیٔے جاؤں؟“ اَور یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”جاؤ، فلسطینیوں پر حملہ کرو اَور قعیلہؔ کو بچاؤ۔“


لہٰذا داویؔد اَور اُن کے آدمی قعیلہؔ جا کر فلسطینیوں سے لڑے اَور اُن کے مویشی لے آئے۔ داویؔد نے فلسطینیوں کو سخت جانی نُقصان پہُنچایا اَور قعیلہؔ کے لوگوں کو بچا لیا۔


جَب شاؤل کو خبر مِلی کہ داویؔد قعیلہؔ کو گئے ہیں تو شاؤل نے کہا، ”خُدا نے اُسے میرے ہاتھ میں کر دیا ہے کیونکہ داویؔد اَیسے شہر میں داخل ہُواہے جِس میں پھاٹک اَور اڑبنگے ہیں۔ اَب وہ وہاں سے نکل نہیں سَکتا۔“


جَب داویؔد کو مَعلُوم ہُوا کہ شاؤل اُس کے خِلاف سازش کر رہاہے تو داویؔد نے ابیاترؔ کاہِنؔ سے کہا، ”افُود لاؤ۔“


تَب داویؔد نے احِیملکؔ کے بیٹے ابیاترؔ کاہِنؔ سے کہا، ”میرے پاس افُود لاؤ۔“ اَور ابیاترؔ اُسے اُس کے پاس لے آیا۔


اَور ابیاترؔ کاہِنؔ کو بادشاہ نے حُکم دیا، ”عناتوت میں اَپنے کھیتوں میں واپس جاؤ۔ آپ مرنے کے مُستحق ہیں، لیکن مَیں اَب آپ کو موت کے گھاٹ نہیں اُتاروں گا، کیونکہ آپ نے میرے باپ داویؔد کے سامنے یَاہوِہ قادر کا صندُوق اُٹھا رکھا تھا اَور میرے باپ کی تمام مُشکلات میں شریک تھے۔“


”اَور وہ افُود سونے اَور نیلے، اَرغوانی اَور قِرمزی رنگ کے کپڑے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان کا بنائیں اَور وہ کسی ماہر کاریگر کے ہاتھ کا کام ہو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات