Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 23:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 شاؤل پہاڑ کے ساتھ ساتھ ایک طرف جا رہاتھا اَور داویؔد اَور اُس کے آدمی پہاڑ کی دُوسری طرف تاکہ جِتنی جلدی ہو شاؤل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو جایٔیں۔ جَب شاؤل اَور اُس کی فَوجیں داویؔد اَور اُس کے آدمیوں کو پکڑنے کے لیٔے اَپنا گھیرا تنگ کر رہی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 اور ساؤُل پہاڑ کی اِس طرف اور داؤُد اور اُس کے لوگ پہاڑ کی اُس طرف چل رہے تھے اور داؤُد ساؤُل کے خَوف سے نِکل جانے کی جلدی کر رہا تھا اِس لِئے کہ ساؤُل اور اُس کے لوگوں نے داؤُد کو اور اُس کے لوگوں کو پکڑنے کے لِئے گھیر لِیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 चलते चलते साऊल दाऊद के क़रीब ही पहुँच गया। आख़िरकार सिर्फ़ एक पहाड़ी उनके दरमियान रह गई। साऊल पहाड़ी के एक दामन में था जबकि दाऊद अपने लोगों समेत दूसरे दामन में भागता हुआ बादशाह से बचने की कोशिश कर रहा था। साऊल अभी उन्हें घेरकर पकड़ने को था

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 چلتے چلتے ساؤل داؤد کے قریب ہی پہنچ گیا۔ آخرکار صرف ایک پہاڑی اُن کے درمیان رہ گئی۔ ساؤل پہاڑی کے ایک دامن میں تھا جبکہ داؤد اپنے لوگوں سمیت دوسرے دامن میں بھاگتا ہوا بادشاہ سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ساؤل ابھی اُنہیں گھیر کر پکڑنے کو تھا

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 23:26
17 حوالہ جات  

اُن بدکار لوگوں سے جو مُجھ پر ظُلم ڈھاتے ہیں، اَور میرے جانی دُشمنوں سے جو مُجھے گھیرے ہُوئے ہیں۔


وہ ساری زمین پر پھیل جایٔیں گی اَور مُقدّسین کی لشکرگاہ اَور اُس عزیز شہر کو چاروں طرف سے گھیر لیں گی، تَب آسمان سے آگ نازل ہوگی اَور اُنہیں بھسم کر ڈالے گی۔


اَے بھائیو اَور بہنوں! ہم نہیں چاہتے کہ تُم ہماری اُس مُصیبت سے بے خبر رہو جو صُوبہ آسیہؔ میں ہم پر آئی۔ یہ مُصیبت اِس قدر شدید اَور ہماری قُوّت برداشت سے باہر تھی، کہ ہم تو اَپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔


مَیں نے گھبرا کر عجلت میں کہہ دیا تھا، ”مَیں آپ کے سامنے سے کاٹ ڈالا گیا ہُوں!“ لیکن جَب مَیں نے آپ سے فریاد کی تَب آپ نے میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیا۔


کیونکہ کُتّوں نے مُجھے اَپنے نرغہ میں لے لیا ہے؛ اَور بدکاروں کی جماعت مُجھے چاروں طرف سے گھیرے ہُوئے ہے، اُنہُوں نے میرے ہاتھ اَور میرے پاؤں چھید ڈالے ہیں۔


بہت سے سانڈوں نے مُجھے گھیرلیا ہے؛ باشانؔ کے علاقہ کے زورآور سانڈ مُجھے چاروں طرف سے گھیرے ہُوئے ہیں۔


اُنہُوں نے میرا سُراغ لگا لیا، اَور اَب مُجھے گھیر رکھا ہے، اَور وہ تاک میں ہیں کہ مُجھے زمین پر پٹک دیں۔


اَے ہمارے خُدا، کیا آپ اُن کی عدالت نہیں کریں گے؟ کیونکہ ہم میں تو اِس لشکرِ جبّار کا جو ہم پر حملہ کرنے آ رہاہے مُقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ اَیسی حالات میں کیا کریں۔ البتّہ ہماری آنکھیں تو آپ پر ہی لگی ہیں۔“


تَب داویؔد نے اَپنے تمام مُلازمین سے جو اُس کے ساتھ یروشلیمؔ میں تھے کہا، ”آؤ، ہم بھاگ چلیں ورنہ ہم میں سے کویٔی بھی اَبشالومؔ کے ہاتھ سے بچ کر نکلنے نہ پایٔےگا۔ ہمیں فوراً چل دینا چاہئے ورنہ وہ فوراً کُوچ کرکے ہمیں آ لے گا اَور تباہ کر دے گا اَور سارے شہر کو تلوار سے ہلاک کر ڈالے گا۔“


اَور پھر یُوناتانؔ نے چِلّاکر یہ کہا، ”جلدی کر، جلدی جا! ٹھہر مت!“ اَور وہ لڑکا اُس تیر کو اُٹھاکر اَپنے آقا کے پاس لَوٹ آیا۔


پس میکلؔ نے ایک کھڑکی سے داویؔد کو نیچے اُتار دیا اَور وہ بھاگ کر بچ گئے۔


غزّہؔ کے لوگوں کو خبر ہُوئی، ”شِمشُونؔ یہاں آیا ہے!“ چنانچہ اُنہُوں نے اُس جگہ کو گھیرلیا اَور رات بھر شہر کے پھاٹک پر اُس کی گھات میں بیٹھے رہے۔ البتّہ ساری رات وہ یہ کہہ کر چُپ چاپ بیٹھے رہے، ”صُبح ہوتے ہی ہم اُسے مار ڈالیں گے۔“


اَور شاؤل اَور اُس کے آدمیوں نے اُس کی تلاش شروع کی۔ جَب داویؔد کو اِس کے بارے میں خبر مِلی تو وہ نیچے چٹّان کو چلا گیا اَور معونؔ کے بیابان میں جا اُترا۔ جَب شاؤل نے یہ سُنا تو وہ بھی داویؔد کے تعاقب میں معونؔ کے بیابان میں گیا۔


تو ایک قاصِد یہ کہنے کے لیٔے شاؤل کے پاس آیا کہ، ”فوراً آئیے کیونکہ فلسطینیوں نے مُلک پر اَچانک حملہ کر دیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات