۱-سموئیل 23:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ23 تُم چھُپنے کی اُن تمام جگہوں کو جنہیں وہ اِستعمال کرتا ہے دریافت کرو اَور پُختہ اِطّلاع کے ساتھ میرے پاس واپس آؤ۔ اگر وہ اُس علاقہ میں ہُوا تو مَیں تمہارے ساتھ جاؤں گا اَور اُسے یہُوداہؔ کے تمام برادریوں میں تلاش کروں گا۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس23 سو تُم دیکھ بھال کر جہاں جہاں وہ چِھپا کرتا ہے اُن ٹِھکانوں کا پتا لگا کر ضرُور میرے پاس پِھر آؤ اور مَیں تُمہارے ساتھ چلُوں گا اور اگر وہ اِس مُلک میں کہِیں بھی ہو تو مَیں اُسے یہُوداؔہ کے ہزاروں ہزار میں سے ڈُھونڈ نِکالُوں گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस23 हर जगह का खोज लगाएँ जहाँ वह छुप जाता है। जब आपको सारी तफ़सीलात मालूम हों तो मेरे पास आएँ। फिर मैं आपके साथ वहाँ पहुँचूँगा। अगर वह वाक़ई वहाँ कहीं हो तो मैं उसे ज़रूर ढूँड निकालूँगा, ख़ाह मुझे पूरे यहूदाह की छानबीन क्यों न करनी पड़े।” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن23 ہر جگہ کا کھوج لگائیں جہاں وہ چھپ جاتا ہے۔ جب آپ کو ساری تفصیلات معلوم ہوں تو میرے پاس آئیں۔ پھر مَیں آپ کے ساتھ وہاں پہنچوں گا۔ اگر وہ واقعی وہاں کہیں ہو تو مَیں اُسے ضرور ڈھونڈ نکالوں گا، خواہ مجھے پورے یہوداہ کی چھان بین کیوں نہ کرنی پڑے۔“ باب دیکھیں |
اَے ربّ، اَپنے زندہ خُدا کی قَسم، نہ کوئی مُلک ہے اَور نہ کوئی قوم جہاں میرے مالک نے آپ کو ڈھونڈنے کے لیٔے کسی کو نہ بھیجا ہو۔ اَور جَب اُن کو خبر مِلی کہ ایلیّاہ یہاں بھی نہیں ہے تو اُنہُوں نے اِس مُلک اَور قوم سے قَسم کھا کر کہا کہ تلاش کرنے کے باوُجُود وہ تُمہیں نہ پائیں گے۔ یَاہوِہ، آپ کے خُدا کی حیات کی قَسم، اَیسا کویٔی بھی مُلک یا سلطنت نہیں ہے جہاں میرے آقا نے آپ کو تلاش کرنے کے لیٔے کسی کو نہ بھیجا ہو اَور جَب اُنہُوں خبر دی کہ آپ وہاں نہیں ہیں تو احابؔ نے اُن بادشاہوں کو قَسم کھِلائی کہ ایلیّاہ واقعی تلاش کرنے پر بھی نہیں مِلا ہے۔
اَبّا، اَپنے جُبّہ کے اِس ٹکڑے کو جو میرے ہاتھ میں ہے دیکھئے! مَیں نے آپ کے جُبّہ کے دامن کو کاٹ لیا لیکن آپ کو قتل نہیں کیا۔ لہٰذا اَب آپ دیکھ لیں اَور سمجھ لیں کہ مَیں نے کویٔی گُناہ نہیں کیا اَور نہ میں بغاوت کا مُجرم ہُوں۔ مَیں نے آپ کو کویٔی نُقصان نہیں پہُنچایا لیکن آپ ہیں کہ میری جان لینے کے لیٔے میرے پیچھے پڑے ہُوئے ہیں۔