Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 23:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 تو داویؔد نے یہ کہتے ہُوئے یَاہوِہ سے سوال کیا، ”کیا میں فلسطینیوں پر حملہ کرنے کے لیٔے جاؤں؟“ اَور یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”جاؤ، فلسطینیوں پر حملہ کرو اَور قعیلہؔ کو بچاؤ۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 تب داؤُد نے خُداوند سے پُوچھا کہ کیا مَیں جاؤں اور اُن فِلستِیوں کو مارُوں؟ خُداوند نے داؤُد کو فرمایا جا فِلستِیوں کو مار اور قعیلہ کو بچا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 दाऊद ने रब से दरियाफ़्त किया, “क्या मैं जाकर फ़िलिस्तियों पर हमला करूँ?” रब ने जवाब दिया, “जा, फ़िलिस्तियों पर हमला करके क़ईला को बचा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 داؤد نے رب سے دریافت کیا، ”کیا مَیں جا کر فلستیوں پر حملہ کروں؟“ رب نے جواب دیا، ”جا، فلستیوں پر حملہ کر کے قعیلہ کو بچا۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 23:2
17 حوالہ جات  

تَب داویؔد نے ایک دفعہ پھر یَاہوِہ سے سوال کیا، ”اَور یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا کہ، قعیلہؔ کو جاؤ کیونکہ مَیں فلسطینیوں کو تمہارے ہاتھ میں کر دُوں گا۔“


لہٰذا داویؔد نے یَاہوِہ سے ہدایت چاہی تو یَاہوِہ نے اُسے جَواب دیا، ”سیدھے جا کر حملہ کرنے کے بجائے اُنہیں پیچھے سے گھیر لینا اَور بید کے درختوں کے سامنے سے اُن پر حملہ کرنا۔


لہٰذا داویؔد نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں جا کر فلسطینیوں پر حملہ کر دُوں؟ کیا آپ اُنہیں میرے حوالے کر دیں گے؟“ یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”جاؤ، مَیں ضروُر فلسطینیوں کو تمہارے حوالے کر دُوں گا۔“


اَے یَاہوِہ، میں جان گیا ہُوں کہ اِنسان اَپنی زندگی کا مالک نہیں، اِنسان اَپنے آپ اَپنے قدموں کو مُقرّر نہیں کر سَکتا۔


اَور داویؔد نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں اُن چھاپہ ماروں کا پیچھا کروں؟ کیا میں اُنہیں جا لُوں گا؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُن کا تعاقب کر۔ یقیناً تُو اُنہیں جا لے گا اَور اسیروں کو چھُڑانے میں کامیاب ہوگا۔“


(اَور ابیاترؔ بِن احِیملکؔ جَب داویؔد کے پاس قعیلہؔ میں فرار ہوکر آئےتھے تو وہ اَپنے ساتھ افُود بھی لے آئےتھے)۔


اِسرائیل کے مَردوں نے یَاہوِہ سے پُوچھے بغیر اُن کے توشہ سفر میں سے کچھ لے کر چکھا۔


میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛ میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔


تَب داویؔد نے خُدا سے پُوچھا، ”کیا میں جا کر فلسطینیوں پر حملہ کر دُوں؟ کیا آپ اُنہیں میرے حوالے کر دیں گے؟“ یَاہوِہ نے داویؔد کو جَواب دیا، ”جاؤ مَیں اُنہیں تمہارے حوالے کر دُوں گا۔“


یہوشُعؔ کی موت کے بعد بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کنعانیوں سے جنگ کے لیٔے ہماری طرف سے پہلے کون چڑھائی کرے؟“


وہ الیعزرؔ کاہِنؔ کے سامنے کھڑا ہُوا کرے جو یَاہوِہ کے حُضُور اُس کی خاطِر اُوریمؔ کا حُکم دریافت کیا کرےگا۔ اِسی کے حُکم سے وہ اَور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت باہر جایا کریں اَور اُسی کے حُکم سے وہ اَندر آئیں۔“


لہٰذا اُنہُوں نے یَاہوِہ سے پھر پُوچھا کہ کیا، ”وہ آدمی اِس وقت یہاں مَوجُود ہے کہ نہیں؟“ اَور یَاہوِہ نے کہا، ”ہاں، وہ سامان کے درمیان چھُپا ہُواہے۔“


لیکن داویؔد کے آدمیوں نے اُن سے کہا، ”ہم تو یہاں یہُودیؔہ میں ہی خوفزدہ ہیں، اگر ہم فلسطینی فَوجوں کے خِلاف قعیلہؔ کو جایٔیں گے تو کس قدر زِیادہ خوفزدہ ہوں گے!“


اِسی اَثنا میں داویؔد نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں یہُودیؔہ کے شہروں میں سے کسی میں جا بسُوں؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”جا۔“ داویؔد نے پُوچھا، ”کس شہر میں؟“ یَاہوِہ نے جَواب دیا، ”حِبرونؔ میں۔“


اَور شاؤل نے یَاہوِہ سے پُوچھا، ”کیا میں فلسطینیوں کے تعاقب میں جاؤں؟ کیا آپ اُنہیں اِسرائیلیوں کے ہاتھ میں کر دیں گے؟“ لیکن اُس دِن یَاہوِہ نے اُنہیں جَواب نہ دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات