Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 23:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اَور داویؔد نے کہا، ”اَے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا! آپ کے خادِم نے صَاف صَاف سُنا ہے کہ شاؤل نے قعیلہؔ آنے اَور میری وجہ سے اِس شہر کو تباہ کرنے کا منصُوبہ بنایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 اور داؤُد نے کہا اَے خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا تیرے بندہ نے یہ قطعی سُنا ہے کہ ساؤُل قعیلہ کو آنا چاہتا ہے تاکہ میرے سبب سے شہر کو غارت کر دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 फिर उसने दुआ की, “ऐ रब इसराईल के ख़ुदा, मुझे ख़बर मिली है कि साऊल मेरी वजह से क़ईला पर हमला करके उसे बरबाद करना चाहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 پھر اُس نے دعا کی، ”اے رب اسرائیل کے خدا، مجھے خبر ملی ہے کہ ساؤل میری وجہ سے قعیلہ پر حملہ کر کے اُسے برباد کرنا چاہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 23:10
8 حوالہ جات  

بے یارومددگار لوگوں پر حُکومت کرنے والا اگر ظالِم ہو تو وہ گرجنے والے شیرببر اَور حملہ کرنے والے ریچھ کی مانند ہے۔


اُسے یہ بات تو مَعلُوم ہو گئی تھی کہ مردکیؔ یہُودی ہے اِس لیٔے ہامانؔ نے صِرف مردکیؔ کو ٹھکانے لگانا کسرِ شان سمجھا اَور اِرادہ کیا کہ مردکیؔ کے تمام ہم قوم لوگوں یعنی یہُودیوں کو ہلاک کر دیا جائے جو احسویروسؔ کی مملکت میں جابجا مُقیم تھے۔


شاؤل نے اَپنی تمام فَوجوں کو لڑنے کے لیٔے بُلا لیا اَور حُکم دیا کہ وہ قعیلہؔ جا کر داویؔد اَور اُن کے آدمیوں کا محاصرہ کر لیں۔


اُس نے کاہِنوں کے شہر نوبؔ کو بھی اُس کے مَردوں اَور عورتوں، بچّوں اَور شیرخواروں بَلکہ اُس کے گائے بَیلوں، گدھوں اَور بھیڑوں کو بھی تلوار سے تہِ تیغ کر ڈالا۔


اگر اُس شہر میں پچاس راستباز ہُوں تو کیا ہوگا؟ کیا آپ واقعی اُسے تباہ کر ڈالیں گے اَور اُن پچاس راستبازوں کی خاطِر، جو اُس میں ہوں گے اُسے نہیں بخشیں گے؟


جَب داویؔد کو مَعلُوم ہُوا کہ شاؤل اُس کے خِلاف سازش کر رہاہے تو داویؔد نے ابیاترؔ کاہِنؔ سے کہا، ”افُود لاؤ۔“


کیا قعیلہؔ کے باشِندے مُجھے اُن کے حوالہ کر دیں گے؟ کیا شاؤل یہاں آئیں گے جَیسا کہ آپ کے خادِم نے سُنا ہے؟ اَے یَاہوِہ، اِسرائیل کے خُدا اَپنے خادِم کو بتا دیں!“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”وہ ضروُر آئے گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات