Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 23:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جَب داویؔد کو خبر مِلی، ”فلسطینی قعیلہؔ کے خِلاف لڑ رہے ہیں اَور کھلیانوں کو لُوٹ رہے ہیں،“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اور اُنہوں نے داؤُد کو خبر دی کہ دیکھ فِلستی قعیلہ سے لڑ رہے ہیں اور کھلِیہانوں کو لُوٹ رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 एक दिन दाऊद को ख़बर मिली कि फ़िलिस्ती क़ईला शहर पर हमला करके गाहने की जगहों से अनाज लूट रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ایک دن داؤد کو خبر ملی کہ فلستی قعیلہ شہر پر حملہ کر کے گاہنے کی جگہوں سے اناج لُوٹ رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 23:1
9 حوالہ جات  

قعیلہؔ، اَکزِیبؔ اَور مریشہؔ۔ یہ نَو شہر ہیں اَور اُن کے ساتھ دیہات بھی ہیں۔


تُو بوئے گا پر فصل نہ پایٔےگا؛ زَیتُون کا تیل نکالے گا لیکن اِستعمال نہ کرےگا، انگور روندےگا پر مَے نہ پیئے گا۔


وہ آتے اَور مُلک میں ڈیرے لگا کر غزّہؔ تک ساری فصل تباہ کر ڈالتے اَور بنی اِسرائیل کے لیٔے کویٔی بھیڑ بکری، گائے بَیل یا گدھا الغرض کویٔی جاندار شَے باقی نہ چھوڑتے تھے۔


اِس کے علاوہ وہ قوم تَب تک تمہارے مویشیوں کے بچّے اَور تمہاری زمین کی فصل کو کھاتے رہیں گے جَب تک کہ تُم تباہ نہ ہو جاؤ، یعنی وہ تمہارے لیٔے نہ اناج، نہ نئے انگوری شِیرے یا زَیتُون کا تیل نہ گائے، بَیلوں کے بچھڑے یا تمہاری بھیڑ بکریوں کے برّے چھوڑیں گے، جَب تک کہ تُم فنا نہ ہو جاؤ۔


تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہاری محنت و مشقّت کی کمائی ایک اَیسی قوم کھائے گی جِس سے تُم واقف نہیں ہو اَور عمر بھر شدید ظُلم ہی تمہارے پَلّے پڑےگا۔


تو میں تُم پر اَچانک دہشت، برباد کرنے والی بیماریاں اَور بُخار کو بھیجوں گا جو تمہاری بینائی کو تباہ کر دیں گی اَور تمہاری جان لے لیں گی۔ تمہارا بیج بونا بے فائدہ ہوگا کیونکہ وہ تمہارے دُشمنوں کا لقمہ بَن جائیں گے۔


پھر یَاہوِہ کا فرشتہ آیا اَور عُفرہؔ میں یُوآشؔ ابیعزیری کے بلُوط کے درخت کے نیچے بیٹھ گیا جہاں اُس کا بیٹا گدعونؔ مَے کے ایک کولہو میں چھُپ کر گیہُوں جھاڑ رہاتھا تاکہ اُسے مِدیانیوں سے بچائے رکھے۔


تَب لوہا، مٹّی، کانسا، چاندی اَور سونا بھی ریزہ ریزہ ہو گئے اَور موسمِ گرما میں کھلیان پر پڑے ہُوئے بھُوسے کی مانند ہو گئے اَور ہَوا اُنہیں اَیسے اُڑا کر لے گئی کہ اُن کا نِشان تک باقی نہ رہا۔ لیکن جو پتّھر مُورت پر گرا وہ ایک پہاڑ بَن گیا اَور ساری روئے زمین میں پھیل گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات