Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 22:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تَب بادشاہ نے دوئیگؔ سے کہا، ”تُو جا اَور کاہِنوں کو مار گرا۔“ لہٰذا اِدُومی دوئیگؔ گیا اَور اُنہیں مار گرایا۔ اُس دِن اُس نے پچاسی آدمیوں کو جو کتان کا افُود پہنے ہُوئے تھے قتل کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 تب بادشاہ نے دوئیگ سے کہا تُو مُڑ اور اِن کاہِنوں پر حملہ کر سو ادُومی دوئیگ نے مُڑ کر کاہِنوں پر حملہ کِیا اور اُس دِن اُس نے پچاسی آدمی جو کتان کے افُود پہنے تھے قتل کِئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 तब बादशाह ने दोएग अदोमी को हुक्म दिया, “फिर तुम ही इमामों को मार दो।” दोएग ने उनके पास जाकर उन सबको क़त्ल कर दिया। कतान का बालापोश पहननेवाले कुल 85 आदमी उस दिन मारे गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 تب بادشاہ نے دوئیگ ادومی کو حکم دیا، ”پھر تم ہی اماموں کو مار دو۔“ دوئیگ نے اُن کے پاس جا کر اُن سب کو قتل کر دیا۔ کتان کا بالاپوش پہننے والے کُل 85 آدمی اُس دن مارے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 22:18
14 حوالہ جات  

اُس کے اَندر اُس کے سردار گرجنے والے شیر ہیں، اَور اُس کے حُکمران شام کو نکلنے والے بھیڑئے ہیں، جو صُبح کے لیٔے کچھ نہیں چھوڑتے۔


تُو عُمریؔ کے قوانین، اَور احابؔ کے خاندان کے اعمال کی پیروی کرتا ہے، اَور اُن کے رِواج مانتا ہے۔ اِس لیٔے مَیں تُجھے ویران کروں گا، اَور تیرے لوگوں کو مذاق کا باعث بناؤں گا؛ وہ ساری قوموں میں تمسخر کا باعث بنیں گے۔“


وہ اَپنی شرارت سے بادشاہ کا دِل بہلاتے ہیں؛ اَور اَپنی دروغ گوئی سے اُمرا کو خُوش رکھتے ہیں۔


اِفرائیمؔ مظلوم ہُوا، اَور سزا سے روندا گیا، کیونکہ وہ بُتوں کی تقلید پر قانع ہے۔


لیکن یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے رہنماؤں نے مِل کر زکریاؔہ کے خِلاف سازش کی اَور بادشاہ کے حُکم سے اُنہُوں نے اُسے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے صحن میں سنگسار کر دیا۔


تَب ہر ایک جو تیرے گھرانے میں بچا رہ جائے گا ایک ٹکڑے چاندی اَور ایک ٹکیا روٹی کے لیٔے اُس کے سامنے آکر سَجدہ کرےگا اَور اِلتجا کرےگا، ”کہانت کا کویٔی کام مُجھے بھی دیا جائے تاکہ کھانے کے لیٔے مُجھے روٹی مُیسّر ہو سکے۔“ ‘ “


اَور بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے مَیں نے تیرے باپ کو اَپنا کاہِنؔ ہونے کے لیٔے، اَپنے مذبح کے پاس جانے کے لیٔے، بخُور جَلانے کے لیٔے اَور اَپنی حُضُوری میں افُود پہننے کے لیٔے چُن لیا اَور مَیں نے ہی تیرے آبائی خاندان کے لیٔے سَب غِذا کی نذر بھی مُقرّر کیں جو بنی اِسرائیل آگ سے گزرانتے ہیں۔


لیکن شموایلؔ جو ابھی لڑکا تھا کتان کا افُود پہنے ہُوئے یَاہوِہ کے حُضُور میں خدمت کرتا تھا۔


اَور تُم اَہرونؔ کے بیٹوں کی عزّت اَور زینت کی خاطِر اُن کے لیٔے جُبّے، کمر کے پٹکے اَور عمامے بنانا۔


اُن کے کاہِنؔ تلوار سے مارے گیٔے، اَور اُن کی بیوائیں ماتم تک نہ کر سکیں۔


اَے بدکار! تُو راستباز کے گھر کی گھات میں نہ بیٹھنا، اَور اُن کی قِیام گاہ کو مت ڈھانا؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات