Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 20:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 پس داویؔد نے یُوناتانؔ سے کہا، ”دیکھ، کل نئے چاند کا تہوار ہے اَور میرا بادشاہ کے ساتھ کھانا کھانا متوقع ہے۔ لیکن مُجھے اِجازت دو کہ میں پرسوں شام تک میدان میں چھُپا رہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور داؤُد نے یُونتن سے کہا کہ دیکھ کل نیا چاند ہے اور مُجھے لازِم ہے کہ بادشاہ کے ساتھ کھانے بَیٹُھوں پر تُو مُجھے اِجازت دے کہ مَیں پرسوں شام تک مَیدان میں چِھپا رہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तब दाऊद ने अपना मनसूबा पेश किया। “कल नए चाँद की ईद है, और बादशाह तवक़्क़ो करेंगे कि मैं उनकी ज़ियाफ़त में शरीक हूँ। लेकिन इस मरतबा मुझे परसों शाम तक बाहर खुले मैदान में छुपा रहने की इजाज़त दें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تب داؤد نے اپنا منصوبہ پیش کیا۔ ”کل نئے چاند کی عید ہے، اور بادشاہ توقع کریں گے کہ مَیں اُن کی ضیافت میں شریک ہوں۔ لیکن اِس مرتبہ مجھے پرسوں شام تک باہر کھلے میدان میں چھپا رہنے کی اجازت دیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 20:5
17 حوالہ جات  

اَور اَپنی خُوشی کے موقعوں جَیسے اَپنی مُقرّرہ عیدوں اَور نئے چاند کے جَشن اَور اَپنی سوختنی نذروں اَور سلامتی کی نذر کی قُربانیوں کے موقعوں پر تُم نرسنگے پھُونکو اَور وہ تمہارے خُدا کے حُضُور میں تمہاری یادگارہو جانے کا باعث ہوں گے۔ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں۔“


اِس لیٔے یُوناتانؔ نے داویؔد کو خبردار کر دیا، ”میرا باپ شاؤل تُمہیں قتل کرنے کے لیٔے موقع کی تلاش میں ہے۔ لہٰذا کل صُبح ہوشیار رہنا اَور جا کر کہیں چھُپ جانا اَور وہیں رہنا۔


” ’ہر مہینے کے پہلے دِن دو بچھڑے، ایک مینڈھا اَور سات یک سالہ نر برّے جو سَب کے سَب بے عیب ہُوں سوختنی نذر کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور میں چڑھایا کرنا۔


نئے چاند کے موقع پر، اَور ہماری عید کے دِن جَب پُورا چاند ہو قَرنا بجاؤ؛


پس کسی کو موقع نہ دو کہ وہ تمہارے کھانے پینے، مَذہَبی تہوار منانے، نئے چاند یا سَبت منانے کے بارے میں تُمہیں قُصُوروار ٹھہرائے۔


اِس پر بھائیوں نے فوراً پَولُسؔ کو ساحِل سمُندر کی طرف روانہ کر دیا، لیکن سِیلاسؔ اَور تِیمُتھِیُس بیریّؔہ ہی میں ٹھہرے رہے۔


اِس پر اُنہُوں نے پتّھر اُٹھائے کہ آپ کو سنگسار کریں، لیکن یِسوعؔ خُود، اُن کی نظروں سے بچ کر بیت المُقدّس سے نکل گیٔے۔


ہوشیار آدمی خطرہ دیکھ کر پناہ ڈھونڈ لیتا ہے، لیکن نادان آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں اَور نُقصان اُٹھاتے ہیں۔


اگر کویٔی دُشمن میری توہین کرتا، تو میں اُسے برداشت کر لیتا؛ اگر کویٔی حریف میرے خِلاف سَر اُٹھاتا، تو میں اُس سے چھُپ جاتا۔


پرسوں شام کے قریب تُم اُس جگہ پہُنچ جانا جہاں تُم اِس مُصیبت کے شروع ہونے کے وقت چھُپے تھے اَور اُس پتّھر کے پاس جِس کا نام ازلؔ ہے اِنتظار کرنا۔


اگر اُسے میری عدم مَوجُودگی کا احساس ہونے لگے تو اُسے کہہ دینا، ’داویؔد نے جلدی سے اَپنے قصبہ بیت لحمؔ جانے کے لیٔے مُجھ سے بڑی عاجزی سے اِجازت مانگی تھی کیونکہ وہاں اُس کی ساری برادری کے لیٔے ایک سالانہ قُربانی ہو رہی ہے۔‘


اُس نے دریافت کیا، ”تُم آج ہی اُن کے پاس کیوں جانا چاہتی ہو، آج نہ تو نئے چاند کا دِن ہے اَور نہ ہی سَبت۔“ اُس نے جَواب دیا، ”سَب کچھ ٹھیک ہے۔“


تَب یُوناتانؔ نے داویؔد سے کہا، ”جو کچھ تُم چاہتے ہو کہ مَیں تمہارے لیٔے کروں میں وُہی کروں گا۔“


اُس کے بعد یُوناتانؔ نے داویؔد سے کہا، ”کل نئے چاند کا تہوار ہے اَور تیری کمی بہت محسُوس ہوگی کیونکہ تمہاری نشست خالی رہے گی۔


لہٰذا داویؔد اُس میدان میں چھُپ گیا اَور جَب نئے چاند کا تہوار آیا تو بادشاہ کھانا کھانے بیٹھا۔


لیکن اگلے دِن بھی جو کہ نئے چاند کے مہینے کا دُوسرا دِن تھا داویؔد کی جگہ خالی رہی۔ تَب شاؤل نے اَپنے بیٹے یُوناتانؔ سے کہا، ”کیا بات ہے کہ یِشائی کا بیٹا کھانے پر نہ تو کل آیا اَور نہ ہی آج؟“


تُم کہتے ہو، ”نئے چاند کی عید کب گزرے گی تاکہ ہم اَپنا اناج فروخت کریں، سَبت کا دِن کب ختم ہوگا تاکہ ہم گیہُوں کے فروخت کے واسطے اَپنے کھتّے کھولیں؟“ تُم ایفہ کو چھوٹا اَور ثاقل کو ناپ میں بڑا کرتے ہو، اَور دغابازی کے ترازو سے ٹھگتے ہو،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات