Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 2:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اَور بنی اِسرائیل کے سَب قبیلوں میں سے مَیں نے تیرے باپ کو اَپنا کاہِنؔ ہونے کے لیٔے، اَپنے مذبح کے پاس جانے کے لیٔے، بخُور جَلانے کے لیٔے اَور اَپنی حُضُوری میں افُود پہننے کے لیٔے چُن لیا اَور مَیں نے ہی تیرے آبائی خاندان کے لیٔے سَب غِذا کی نذر بھی مُقرّر کیں جو بنی اِسرائیل آگ سے گزرانتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 اور کیا مَیں نے اُسے بنی اِسرائیل کے سب قبِیلوں میں سے چُن نہ لِیا تاکہ وہ میرا کاہِن ہو اور میرے مذبح کے پاس جا کر بخُور جلائے اور میرے حضُور افُود پہنے؟ اور کیا مَیں نے سب قُربانِیاں جو بنی اِسرائیل آگ سے گُذرانتے ہیں تیرے باپ کو نہ دِیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 गो इसराईल के बारह क़बीले थे लेकिन मैंने मुक़र्रर किया कि उसी के घराने के मर्द मेरे इमाम बनकर क़ुरबानगाह के सामने ख़िदमत करें, बख़ूर जलाएँ और मेरे हुज़ूर इमाम का बालापोश पहनें। साथ साथ मैंने उन्हें क़ुरबानगाह पर जलनेवाली क़ुरबानियों का एक हिस्सा मिलने का हक़ दे दिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 گو اسرائیل کے بارہ قبیلے تھے لیکن مَیں نے مقرر کیا کہ اُسی کے گھرانے کے مرد میرے امام بن کر قربان گاہ کے سامنے خدمت کریں، بخور جلائیں اور میرے حضور امام کا بالاپوش پہنیں۔ ساتھ ساتھ مَیں نے اُنہیں قربان گاہ پر جلنے والی قربانیوں کا ایک حصہ ملنے کا حق دے دیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 2:28
26 حوالہ جات  

”اَور تُم بنی اِسرائیل میں سے اَپنے بھایٔی اَہرونؔ کو اَور اُس کے بیٹوں نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ کو اَپنے پاس رکھنا تاکہ وہ میری بطور کاہِنؔ خدمت کریں۔


بنی اِسرائیل کی یَاہوِہ کو پیش کی ہُوئی مُقدّس قُربانیوں کی نذروں میں سے جو کچھ الگ رکھا جائے اُسے میں تُمہیں اَور تمہارے بیٹوں اَور بیٹیوں کو تمہارے مُقرّرہ حِصّہ کے طور پر دے دیتا ہُوں۔ یہ یَاہوِہ کے حُضُور تمہارے اَور تمہاری نَسل کے لیٔے نمک کا دائمی عہد ہے۔“


اَور اُس میں سے جو باقی بچے اُسے اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹے کھایٔیں۔ لیکن وہ بے خمیر کے پاک مَقدِس میں یعنی خیمہ اِجتماع کے صحن کے اَندر کھایٔیں۔


اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا؛ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔


اُس اناج کی نذر میں سے جو کچھ باقی رہ جائے وہ اَہرونؔ اَور اُس کے بیٹوں کا ہوگا۔ یہ یَاہوِہ کو پیش کی جانے والی غِذا کی آتِشی قُربانیوں کا پاک ترین حِصّہ ہے۔


اَورجو لباس اُنہیں بنانے ہیں وہ یہ ہیں: سینہ بند، افُود، جُبّہ، چار خانے کا کرتہ، عمامہ اَور کمرکاپٹکہ۔ وہ تمہارے بھایٔی اَہرونؔ اَور اُن کے بیٹوں کے لیٔے یہ مُقدّس لباس بنائیں تاکہ وہ میری بطور کاہِنؔ خدمت کریں۔


تَب ناتنؔ نے داویؔد سے کہا، ”وہ آدمی آپ ہی ہو اَور یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’مَیں نے تُجھے مَسح کرکے بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنایا اَور مَیں نے تُجھے شاؤل کے ہاتھ سے چھُڑایا۔


تَب اُس نے قورحؔ اَور اُس کے تمام پیروکاروں سے کہا: ”کل صُبح کے وقت یَاہوِہ صَاف ظاہر کر دیں گے کہ کون اُن کا ہے اَور کون مُقدّس ہے اَور وہ اُس شخص کو اَپنے قریب آنے دیں گے۔ جسے وہ آپ نے آپ مُنتخب کریں گے اُسے وہ اَپنی قربت بھی بخشیں گے۔


اَور تُم اَپنی سلامتی کی نذروں کی قُربانی کی داہنی ران کاہِنؔ کو نذرانہ کے طور پر دے دینا۔


”اَور ہر صُبح جَب اَہرونؔ چراغوں کو ٹھیک کرے تو مذبح پر خُوشبو اَور بخُور ضروُر جَلایا کرے۔


اَور اَہرونؔ جَب شام کے جھٹپٹے میں چراغوں کو رَوشن کرے تَب بھی بخُور جَلائے۔ یہ بخُور یَاہوِہ کے آگے نَسل در نَسل مُتواتر جَلایا جائے گا۔


جِس دِن اُنہیں مَسح کیا گیا، اُسی دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو حُکم دیا کہ کاہِنوں کو اُن کا یہ دائمی حِصّہ پُشت در پُشت دیتے رہیں۔


لیکن شموایلؔ جو ابھی لڑکا تھا کتان کا افُود پہنے ہُوئے یَاہوِہ کے حُضُور میں خدمت کرتا تھا۔


جِن میں اخیاہؔ بھی تھا جو افُود پہنے ہُوئے تھا۔ وہ ایکبودؔ کے بھایٔی احِیطوبؔ بِن فِنحاسؔ بِن عیلیؔ کا بیٹا تھا جو شیلوہؔ میں یَاہوِہ کا کاہِنؔ تھا اَور کسی کو خبر نہ تھی کہ یُوناتانؔ وہ جگہ چھوڑکر چلا گیا ہے۔


اَور داویؔد جو کتان کا افُود پہنے ہُوئے تھا پُورے جوش کے ساتھ یَاہوِہ کے حُضُور رقص کرنے لگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات