Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 19:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اُس نے اَپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اُس فلسطینی کو مارا اَور یَاہوِہ نے سارے اِسرائیل کے لیٔے ایک بڑی فتح حاصل کی اَور آپ اِسے دیکھ کر خُوش ہُوئے۔ پھر آپ داویؔد جَیسے معصُوم آدمی کو بلاوجہ قتل کرکے کیوں مُجرم بننا چاہتے ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 کیونکہ اُس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھّی اور اُس فِلستی کو قتل کِیا اور خُداوند نے سب اِسرائیلِیوں کے لِئے بڑی فتح کرائی۔ تُو نے یہ دیکھا اور خُوش ہُؤا۔ پس تُو کِس لِئے داؤُد کو بے سبب قتل کر کے بے گُناہ کے خُون کا مُجرِم بننا چاہتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उसी ने अपनी जान को ख़तरे में डालकर फ़िलिस्ती को मार डाला, और रब ने उसके वसीले से तमाम इसराईल को बड़ी नजात बख़्शी। उस वक़्त आप ख़ुद भी सब कुछ देखकर ख़ुश हुए। तो फिर आप गुनाह करके उस जैसे बेक़ुसूर आदमी को क्यों बिलावजह मरवाना चाहते हैं?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُسی نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر فلستی کو مار ڈالا، اور رب نے اُس کے وسیلے سے تمام اسرائیل کو بڑی نجات بخشی۔ اُس وقت آپ خود بھی سب کچھ دیکھ کر خوش ہوئے۔ تو پھر آپ گناہ کر کے اُس جیسے بےقصور آدمی کو کیوں بلاوجہ مروانا چاہتے ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 19:5
26 حوالہ جات  

لیکن وہ کھیت کے درمیان پہُنچ کر مُقابلہ کے لیٔے ڈٹ گیٔے اَور اُن کا بچاؤ کیا اَور فلسطینیوں کو مار گرایا۔ یَاہوِہ کی مدد سے اُنہیں بڑی فتح حاصل ہُوئی۔


لیکن شاؤل نے کہا، ”آج، کویٔی ہرگز نہیں ماراجائے گا، کیونکہ آج کے دِن یَاہوِہ نے اِسرائیل کو بچایا ہے۔“


”مَیں نے گُناہ کیا کہ ایک بے قُصُور کو قتل کے لیٔے پکڑوا دیا۔“ وہ کہنے لگے، ”ہمیں اِس سے کیا لینا دینا؟ تُو ہی جان یہ تمہاری پریشانی ہے۔“


تَب یُوناتانؔ نے اَپنے باپ شاؤل سے پُوچھا، ”وہ کیوں ماراجائے؟ اُس نے کیا کیا ہے؟“


اَور یہ سوچا ہے کہ میرا باپ تمہاری خاطِر لڑا اَور تُمہیں مِدیانیوں کے ہاتھوں سے رِہائی دِلانے کے لیٔے اَپنی جان خطرے میں ڈال کر تُمہیں اُن کے ہاتھ سے چُھڑا لیا۔


لیکن، میری جان میرے لیٔے کویٔی قدر و قیمت نہیں رکھتی؛ میں تو بس یہ چاہتا ہُوں کہ میری دَوڑ پُوری ہو جائے اَور مَیں خُدا کے فضل کی خُوشخبری سُنانے کا کام جو خُداوؔند یِسوعؔ نے مُجھے دیا ہے کو پُوری صداقت سے کرلُوں۔


حالانکہ میری جان ہر وقت میری ہتھیلی پر ہے، تو بھی مَیں آپ کے آئین کو فراموش نہیں کرتا۔


وہ عورت شاؤل کے پاس آئی اَور اُس نے دیکھا کہ وہ بڑا پریشان ہے تو اُس نے کہا، ”دیکھیں، آپ کی لونڈی نے آپ کا حُکم مانا اَور اَپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر وُہی کیا جو آپ نے مجھ سے کرنے کے لیٔے کہا۔


کیونکہ وہ المسیح کی خدمت کی خاطِر مَرنے کے قریب ہو گیا تھا۔ اَور اُس نے اَپنی جان کو خطرہ میں ڈال دیا تاکہ میری خدمت میں جو کمی تمہاری وجہ سے ہوئی وہ اُسے پُورا کر دے۔


لیکن یہ اِس لیٔے ہُوا کہ اُن کی شَریعت میں لِکھّا ہُوا قول پُورا ہو جائے: ’اُنہُوں نے مُجھ سے بِلا وجہ دُشمنی رکھی۔‘


جَب پِیلاطُسؔ نے دیکھا کہ کُچھ بَن نہیں پڑ رہا، لیکن اُلٹا بَلوا شروع ہونے کو ہے تو اُس نے پانی لے کر لوگوں کے سامنے اَپنے ہاتھ دھوئے اَور کہا۔ ”میں اِس بے قُصُور کے خُون سے بَری ہوتا ہُوں، اَب تُم ہی اِس کے لیٔے جَوابدہ ہو۔“


البتّہ یقین جانو کہ اگر تُم نے مُجھے قتل کیا تو تُم بےگُناہ کے خُون کا جُرم اَپنے اُوپر، اِس شہر پر اَور اِس کے باشِندے اَور سَب لوگوں پر لاؤگے کیونکہ بے شک یَاہوِہ ہی نے مُجھے یہ سَب باتیں تُمہیں سُنانے کے لیٔے تمہارے پاس بھیجا ہے۔“


جو مُجھ سے بلاوجہ عداوت رکھتے ہیں اُن کی تعداد میرے سَر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہے؛ جو ناحق میرے دُشمن بنے ہُوئے ہیں، اَورجو میری بربادی پرتُلے ہُوئے ہیں وہ بھی بہت ہیں۔ جو مَیں نے نہیں لیا وہ مُجھ سے وصول کیا جاتا ہے۔


لیکن لوگوں نے شاؤل سے کہا، ”کیا یُوناتانؔ کو جو اِسرائیل کے لیٔے اُتنی بڑی فتح کا باعث ہُوا مار ڈالنا ضروُری ہے؟ ہرگز نہیں! یَاہوِہ کی حیات کی قَسم اُس کے سَر کا ایک بال بھی بیکا نہ ہوگا کیونکہ اُس نے آج خُدا کی مدد سے یہ کام کیا ہے۔“ اِس طرح اُن لوگوں نے یُوناتانؔ کو بچا لیا اَور وہ مارا نہ گیا۔


جَب مَیں نے دیکھا کہ تُم مدد نہ کروگے تو مَیں نے اَپنی جان ہتھیلی پر رکھی اَور بنی عمُّون کے مُقابلہ کو نِکلا اَور یَاہوِہ نے مُجھے اُن پر فتح بخشی۔ اَب آج تُم مُجھ سے لڑنے کیوں آئے ہو؟“


تو پھر ہم اِتنی بڑی نَجات کو نظرانداز کرکے کیسے بچ سکیں گے؟ کیونکہ اِس نَجات کا اعلان سَب سے پہلے خُداوؔند نے خُود کیا اَور پھر اِس کی تصدیق اُن لوگوں نے ہم سے کی جنہوں نے اُسے سیدھے خُداوؔند سے سُنی تھی۔


تَب مَوشہ نے لوگوں سے کہا، ”ڈرو مت! ہمّت سے کام لو اَور خاموشی سے کھڑے رہو! تُم اُس نَجات کے کام کو دیکھوگے، جو یَاہوِہ آج تُمہیں دِکھائیں گے، اَور جِن مِصریوں کو تُم آج دیکھ رہے ہو، اُنہیں پھر کبھی نہ دیکھوگے۔


جو آپ سے اُمّید لگائے بیٹھا ہو وہ کبھی شرمندہ نہ ہوگا، لیکن جو ناحق بےوفائی کرتے ہیں، شرمندہ ہوں گے۔


شاؤل نے یُوناتانؔ کی بات سُنی اَور قَسم کھائی: ”یَاہوِہ کی حیات کی قَسم داویؔد قتل نہیں کیا جائے گا۔“


احِیملکؔ نے بادشاہ کو جَواب دیا، ”آپ کے تمام خادِموں میں سے داویؔد جَیسا وفادار کون ہے؟ وہ بادشاہ کا داماد ہے اَور آپ کے مُحافظ دستے کا سردار ہے۔ وہ آپ کے گھرانے میں بڑا قابل اِحترام سمجھا جاتا ہے۔


لیکن وہ اَپنی جگہ پر قائِم رہا۔ اُس نے فلسطینیوں کو اِتنا مارا کہ اُس کا ہاتھ تھک گیا اَور تلوار سے چپک گیا۔ اُس دِن یَاہوِہ نے بڑی فتح بخشی اَور وہ اِسرائیلی جو شِکست کھا چُکے تھے الیعزرؔ کے پاس صِرف مُردوں کی چیزیں لوٹنے کے لیٔے جمع ہو گئے۔


وہ صادقوں کے خِلاف اِکٹھّے ہو جاتے ہیں اَور بے قُصُوروں کو سزائے موت سُناتے ہیں۔


تَب اُن تینوں نے فلسطینیوں کی صفوں کو چیر کر بیت لحمؔ کے نزدیک والے کنوئیں سے پانی بھرا، اَور داویؔد کے پاس لے آئے۔ لیکن اُنہُوں نے پینے سے اِنکار کیا اَور اُسے یَاہوِہ کے حُضُور اُنڈیل دیا۔


اُنہُوں نے بھلائی کے عوض مُجھ سے بُرائی کی، اَور میری مَحَبّت کا جَواب دُشمنی سے دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات