Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 19:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اِس پر شاؤل رامہؔ کے اَندر نیوتؔ کو گئے۔ مگر خُدا کی رُوح اُن پر بھی نازل ہُوا، اَور وہ راہ چلتے چلتے نبُوّت کرتے ہُوئے نیوتؔ آئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 تب وہ اُدھر رامہ کے نیوت کی طرف چلا اور خُدا کی رُوح اُس پر بھی نازِل ہُوئی اور وہ چلتے چلتے نبُوّت کرتا ہُؤا رامہ کے نیوت میں پُہنچا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 साऊल अभी नयोत नहीं पहुँचा था कि अल्लाह का रूह उस पर भी नाज़िल हुआ, और वह नबुव्वत करते करते नयोत पहुँच गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 ساؤل ابھی نیوت نہیں پہنچا تھا کہ اللہ کا روح اُس پر بھی نازل ہوا، اور وہ نبوّت کرتے کرتے نیوت پہنچ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 19:23
14 حوالہ جات  

اِنسان اَپنے دِل میں اَپنی راہ کا منصُوبہ بناتا ہے، لیکن اُس کے قدموں کی ہدایت یَاہوِہ کی طرف سے ہوتی ہے۔


اَور پھر وہ گِبعہؔ یعنی خُدا کے پہاڑ تک پہُنچ گیا۔ وہاں اُسے نبیوں کا ایک جلوس مِلا اَور خُدا کی رُوح بڑی شِدّت سے اُن پر نازل ہُوا اَور وہ بھی اُن کے ہمراہ نبُوّت کرنے لگے۔


لہٰذا شاؤل نے داویؔد پکڑنے کے لیٔے قاصِد بھیجے۔ لیکن جَب اُنہُوں نے دیکھا کہ نبیوں کا ایک گِروہ نبُوّت کر رہاہے اَور شموایلؔ اُن کے پیشوا کے طور پر وہاں کھڑے ہیں تو یَاہوِہ کا رُوح شاؤل کے آدمیوں پر نازل ہُوا اَور وہ بھی نبُوّت کرنے لگے۔


جَب بِلعاؔم نے نگاہ کی اَور دیکھا کہ بنی اِسرائیل قبیلہ بہ قبیلہ چھاؤنی ہیں تو خُدا کی رُوح اُس پر نازل ہُوئی


اگر مُجھے نبُوّت کرنے کی نِعمت مِل جائے اَور مَیں ہر راز اَور ہر علم سے واقف ہو جاؤں اَور میرا ایمان اِتنا کامِل ہو کہ پہاڑوں کو سَرکا دُوں، لیکن مَحَبّت سے خالی رہُوں، تو میں کچھ بھی نہیں۔


یہ بات اُس نے اَپنی طرف سے نہیں کہی تھی بَلکہ اُس سال کے اعلیٰ کاہِن کی حیثیت سے اُس نے پیشن گوئی کی تھی کہ یِسوعؔ ساری یہُودی قوم کے لیٔے اَپنی جان دیں گے۔


اُس دِن بہت سے لوگ مُجھ سے کہیں گے، ’اَے خُداوؔند! اَے خُداوؔند! کیا ہم نے آپ کے نام سے نبُوّت نہیں کی؟ اَور آپ کے نام سے بدرُوحوں کو نہیں نکالا اَور آپ کے نام سے بہت سے معجزے نہیں دِکھائے؟‘


بادشاہ کا دِل یَاہوِہ کے ہاتھ میں ندی کی مانند ہوتاہے؛ وہ اُسے جدھر چاہتاہے پھیر دیتاہے۔


تَب یَاہوِہ نے بِلعاؔم کے مُنہ میں اَپنا کلام ڈالا اَور کہا، ”بلقؔ کے پاس لَوٹ جا اَور اُسے میرا پیغام پہُنچا۔“


تَب یَاہوِہ کا رُوح تُم پر شِدّت سے نازل ہوگا اَور تُم بھی اُن کے ساتھ نبُوّت کرنے لگوگے اَور بالکُل نئی شخصیت بَن جاؤگے۔


اَور وہاں کے ایک آدمی نے جَواب دیا: ”اُن کا باپ کون ہے؟“ تَب ہی سے یہ ضرب المثل چلی: ”کیا شاؤل بھی نبیوں میں سے ایک ہیں؟“


اگلے دِن خُدا کی طرف سے ایک بُری رُوح بڑے زور سے شاؤل پر نازل ہُوئی اَور وہ گھر کے اَندر نبُوّت کرنے لگے۔ اُس وقت داویؔد معمول کے مُطابق بربط بجا رہے تھے۔ شاؤل کے ہاتھ میں بھالا تھا۔


جَب داویؔد فرار ہوکر بچ کر نکل گئے تو وہ رامہؔ میں شموایلؔ کے پاس گئے اَور وہ سَب کچھ جو شاؤل نے اُن کے ساتھ کیا تھا اُنہیں بتایا۔ تَب وہ اَور شموایلؔ نیوتؔ چلے گیٔے اَور وہاں رہنے لگے۔


آخِرکار وہ خُود رامہؔ کے لیٔے روانہ ہُوا اَور سیکوؔ میں اُس بڑے حوض پر پہُنچ کر پُوچھنے لگا، ”شموایلؔ اَور داویؔد کہاں ہیں؟“ تَب اُنہیں پتا چلا، ”وہ رامہؔ کے اَندر نیوتؔ میں ہیں۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات