Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 18:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 اُس نے سوچا، ”میں اُسے داویؔد ہی کو دُوں گا تاکہ وہ اُس کے لیٔے پھندا ہو اَور فلسطینیوں کا ہاتھ اُس کے خِلاف ہو۔“ لہٰذا شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”اَب تمہارے لیٔے میرا داماد بننے کا دُوسرا موقع ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 تب ساؤُل نے کہا مَیں اُسی کو اُسے دُوں گا تاکہ یہ اُس کے لِئے پھندا ہو اور فِلستِیوں کا ہاتھ اُس پر پڑے۔ سو ساؤُل نے داؤُد سے کہا کہ اِس دُوسری دفعہ تو تُو آج کے دِن میرا داماد ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 उसने सोचा, “अब मैं बेटी का रिश्ता उसके साथ बाँधकर उसे यों फँसा दूँगा कि वह फ़िलिस्तियों से लड़ते लड़ते मर जाएगा।” दाऊद से उसने कहा, “आज आपको मेरा दामाद बनने का दुबारा मौक़ा मिलेगा।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 اُس نے سوچا، ”اب مَیں بیٹی کا رشتہ اُس کے ساتھ باندھ کر اُسے یوں پھنسا دوں گا کہ وہ فلستیوں سے لڑتے لڑتے مر جائے گا۔“ داؤد سے اُس نے کہا، ”آج آپ کو میرا داماد بننے کا دوبارہ موقع ملے گا۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 18:21
11 حوالہ جات  

اَور شاؤل نے داویؔد سے کہا، ”یہ میری بڑی بیٹی میربؔ ہے۔ مَیں اُسے تُم سے بیاہ دُوں گا۔ بس بہادری سے میری خدمات سَر اَنجام دیتے رہو اَور یَاہوِہ کی جنگیں لڑو۔“ شاؤل نے اَپنے دِل میں سوچا تھا، ”میں داویؔد کے خِلاف ہاتھ نہیں اُٹھاؤں گا بَلکہ یہ کام تو فلسطینیوں کی ذمّہ داری ہے!“


اُن کی زبان ایک مہلک تیر ہے؛ جو دغا کی باتیں بولتی ہیں۔ اَپنے مُنہ سے تو ہر ایک اَپنے ہمسایہ سے نہایت ہی خُوش اَخلاقی سے پیش آتا ہے، لیکن باطِن میں اُس کی گھات میں لگا رہتاہے۔


جَب اُن مُلازمین نے داویؔد کو یہ باتیں بتائیں تو وہ بادشاہ کا داماد بننے کے لیٔے راضی ہو گیا۔ لہٰذا مُقرّرہ مُدّت گزرنے سے پیشتر


تَب فَرعوہؔ کے حاکموں نے اُس سے کہا، ”یہ اِنسان کب تک ہمارے لیٔے پھندا بنا رہے گا؟ لوگوں کو جانے دے تاکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت کر سکیں۔ کیا تُمہیں خبر نہیں کہ مِصر اُجڑ چُکاہے؟“


”کیونکہ میری قوم میں اَیسے بدکار اِنسان بھی پایٔے جاتے ہیں جو چھُپ کر تاک میں بیٹھے پرندوں کے شِکاری کی مانند ہیں، جو لوگوں کو پھنسانے کے لیٔے جال بچھاتے ہیں۔


جو اَپنے ہمسایہ کی خُوشامد کرتا ہے، وہ اُس کے پاؤں کے لیٔے جال بچھاتا ہے۔


جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ اَپنے جال بچھاتے ہیں، جو مُجھے نُقصان پہُنچانا چاہتے ہیں وہ میری بربادی کی باتیں کرتے ہیں؛ اَور دِن بھر مکر و فریب کے منصُوبے باندھتے ہیں۔


تَب شاؤل نے اَپنے مُلازمین کو حُکم دیا: ”علیحدگی میں داویؔد سے کہو، ’دیکھو! بادشاہ تُم کو پسند کرتے ہیں اَور اُن کے مُلازمین بھی تُم سے خُوش ہیں۔ لہٰذا اَب بادشاہ کا داماد بَن جاؤ۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات