Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 18:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 شاؤل نے نیزے کو داویؔد کی طرف زور سے پھینکا کیونکہ اُس کا خیال تھا، ”میں داویؔد کو دیوار کے ساتھ چھید دُوں گا۔“ لیکن داویؔد دو دفعہ اُس سے بچ نکلے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 تب ساؤُل نے بھالا چلایا کیونکہ اُس نے کہا کہ مَیں داؤُد کو دِیوار کے ساتھ چھید دُوں گا اور داؤُد اُس کے سامنے سے دو بار ہٹ گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 18:11
9 حوالہ جات  

لیکن شاؤل نے اُسے مارنے کے لیٔے اَپنا بھالا پھینکا۔ تَب یُوناتانؔ جان گیا کہ اُس کا باپ داویؔد کو قتل کرنے کا اِرادہ رکھتا ہے۔


تیرے خِلاف بنایا گیا کویٔی بھی ہتھیار کامیاب نہ ہوگا، اَور تُو ہر اُس زبان کو جو تُجھے مُلزم قرار دے گی جھُوٹا ثابت کر دے گا۔ کہ یہ ہی ہے یَاہوِہ کے خادِموں کی مِیراث اَور یہ ہی ہے میری طرف سے اُن کی راستبازی،“ یَاہوِہ کا یہ ہی فرمان ہے۔


اُنہُوں نے پھر یِسوعؔ کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اُن کے ہاتھ سے بچ کر نکل گیٔے۔


اِس پر اُنہُوں نے پتّھر اُٹھائے کہ آپ کو سنگسار کریں، لیکن یِسوعؔ خُود، اُن کی نظروں سے بچ کر بیت المُقدّس سے نکل گیٔے۔


لیکن یِسوعؔ اُن کے درمیان سے نکل کر چلے گیٔے۔


غُصّہ سخت بے رحمی اَور غضب، سیلاب ہے، لیکن حَسد کے سامنے کون ٹِک سَکتا ہے؟


آگ کے بھڑکتے شُعلوں کو بُجھا دیا، شمشیر کی دھار سے بچ نکلے، کمزوری میں اُنہیں قُوّت حاصل ہویٔی، جنگ میں طاقتور ثابت ہویٔے، دُشمنوں کی فَوجوں کو شِکست دی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات