۱-سموئیل 18:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ1 جَب داویؔد شاؤل سے باتیں کرچکے تو یُوناتانؔ کا دِل داویؔد کے دِل سے اِتنا قریب ہو گیا کہ یُوناتانؔ اُس سے اَپنی جان کے برابر مَحَبّت کرنے لگے۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس1 جب وہ ساؤُل سے باتیں کر چُکا تو یُونتن کا دِل داؤُد کے دِل سے اَیسا مِل گیا کہ یُونتن اُس سے اپنی جان کے برابر مُحبّت کرنے لگا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस1 इस गुफ़्तगू के बाद दाऊद की मुलाक़ात बादशाह के बेटे यूनतन से हुई। उनमें फ़ौरन गहरी दोस्ती पैदा हो गई, और यूनतन दाऊद को अपनी जान के बराबर अज़ीज़ रखने लगा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن1 اِس گفتگو کے بعد داؤد کی ملاقات بادشاہ کے بیٹے یونتن سے ہوئی۔ اُن میں فوراً گہری دوستی پیدا ہو گئی، اور یونتن داؤد کو اپنی جان کے برابر عزیز رکھنے لگا۔ باب دیکھیں |
داویؔد اُن کے اِستِقبال کو نکلے اَور اُن سے کہنے لگے، ”اگر تُم سلامتی کے ساتھ میری مدد کے لیٔے میرے پاس آئے ہو تو مَیں تُمہیں اَپنے ساتھ مِلانے کے لیٔے تیّار ہُوں لیکن اگر تُم غدّاری کرکے مُجھے میرے دُشمنوں کے حوالہ کرنے آئے ہو جَب کہ میرے ہاتھ ظُلم سے پاک ہیں تو ہمارے آباؤاَجداد کا خُدا اُسے دیکھیں اَور تُمہیں ملامت کریں۔“
کیا اُسی وجہ سے تُم سَب نے میرے خِلاف سازش کی ہے؟ جَب میرا ہی بیٹا یِشائی کے بیٹے سے عہدوپیمان کرتا ہے تو کویٔی بھی مُجھے نہیں بتاتا۔ تُم میں سے کسی کو بھی میری پروا نہیں اَور نہ ہی تُم میں سے کویٔی مُجھے بتاتا ہے کہ میرے بیٹے نے میرے خادِم کو میرے خِلاف گھات لگا کر بیٹھنے کے لیٔے اُکسایا ہے اَور وہ آج بھی یہی کر رہاہے۔“