Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 17:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 اُس کے نیزے کی چھڑ اَیسی تھی جَیسے جُلاہے کا شہتیر، اَور اُس کے نیزے کا لوہے کا پھل چھ سَو ثاقل وزنی تھا۔ اَور اُس کا سِپر بردار اُس کے آگے آگے چلتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور اُس کے بھالے کی چَھڑ اَیسی تھی جَیسے جُلاہے کا شہتِیر اور اُس کے نیزہ کا پَھل چھ سَو مِثقال لوہے کا تھا اور ایک شخص سِپر لِئے ہُوئے اُس کے آگے آگے چلتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जो नेज़ा वह पकड़कर चल रहा था उसका दस्ता खड्डी के शहतीर जैसा मोटा और लंबा था, और उसके लोहे की नोक का वज़न 7 किलोग्राम से ज़्यादा था। जालूत के आगे आगे एक आदमी उस की ढाल उठाए चल रहा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جو نیزہ وہ پکڑ کر چل رہا تھا اُس کا دستہ کھڈی کے شہتیر جیسا موٹا اور لمبا تھا، اور اُس کے لوہے کی نوک کا وزن 7 کلو گرام سے زیادہ تھا۔ جالوت کے آگے آگے ایک آدمی اُس کی ڈھال اُٹھائے چل رہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 17:7
5 حوالہ جات  

گوبؔ میں ہی فلسطینیوں کے ساتھ ایک اَور جنگ میں اِلحنانؔ بِن یارِ اُورگیم نے جو بیت لحمؔ کا تھا گِتّی گولیتؔ کے بھایٔی کو قتل کیا جِس کے نیزے کی چھڑ جُلاہے کے شہتیر کی طرح تھی۔


اَور اُس نے ایک مِصری کو جو ساڑھے سات فُٹ لمبا تھا مار گرایا حالانکہ اُس مِصری کے ہاتھ میں جُلاہے کے شہتیر کا سا ایک نیزہ تھا۔ لیکن بِنایاہؔ ایک لاٹھی لے کر اُس کے پاس گیا، اُس مِصری کے ہاتھ سے نیزہ چھین لیا اَور اُسی کے نیزہ سے اُسے قتل کر دیا۔


اِس دَوران وہ فلسطینی بھی جِس کا سِپر بردار اُس کے آگے تھا داویؔد کے نزدیک آنے لگا۔


فلسطینیوں کے ساتھ ایک اَور جنگ میں اِلحنانؔ بِن یائیرؔ نے گِتّی گولیتؔ کے بھایٔی لاحمیؔ کو جِس کے نیزے کی چھڑ جُلاہے کے شہتیر کے برابر تھی مار ڈالا۔


اَور اِشبی بنوبؔ جو رافاؔ کی نَسل سے تھا اَور جِس کے نیزے کے کانسے کا پھل وزن میں تین سَو ثاقل تھا اَورجو نئی تلوار سے مُسلّح تھا کہنے لگاکہ وہ داویؔد کو قتل کرےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات