Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 17:55 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

55 جَب شاؤل نے داویؔد کو اُس فلسطینی کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے جاتے دیکھا تو اُس نے فَوج کے سپہ سالار ابنیرؔ سے کہا، ”ابنیرؔ وہ نوجوان کس کا بیٹا ہے؟“ ابنیرؔ نے جَواب دیا، ”اَے بادشاہ! آپ کی حیات کی قَسم، میں نہیں جانتا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

55 جب ساؤُل نے داؤُد کو اُس فِلستی کا مُقابلہ کرنے کے لِئے جاتے دیکھا تو اُس نے لشکر کے سردار ابنیر سے پُوچھا ابنیر یہ لڑکا کِس کا بیٹا ہے؟ ابنیر نے کہا اَے بادشاہ تیری جان کی قَسم مَیں نہیں جانتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

55 जब दाऊद जालूत से लड़ने गया तो साऊल ने फ़ौज के कमाँडर अबिनैर से पूछा, “इस जवान आदमी का बाप कौन है?” अबिनैर ने जवाब दिया, “आपकी हयात की क़सम, मुझे मालूम नहीं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

55 جب داؤد جالوت سے لڑنے گیا تو ساؤل نے فوج کے کمانڈر ابنیر سے پوچھا، ”اِس جوان آدمی کا باپ کون ہے؟“ ابنیر نے جواب دیا، ”آپ کی حیات کی قَسم، مجھے معلوم نہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 17:55
9 حوالہ جات  

تَب شاؤل نے اُس سے پُوچھا، ”اَے نوجوان تُم کس کے بیٹے ہو؟“ داویؔد نے کہا، ”مَیں آپ کے خادِم یِشائی بیت لحمؔ کا بیٹا ہُوں۔“


اَب تمہاری آزمائش یُوں کی جائے گی کہ جَب تک تمہارا چھوٹا بھایٔی یہاں نہ آئے، فَرعوہؔ کی حیات کی قَسم، تُم یہاں سے جانے نہ پاؤگے۔


سو وہ اُسے بُلوا کر اَندر لایا۔ وہ سُرخ رو، خُوبصورت اَور حسین تھا۔ تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُٹھ اَور اُسے مَسح کر کیونکہ وہ یہی ہے۔“


اَور داویؔد اُس فلسطینی کا سَر لے کر اُسے یروشلیمؔ میں لایا اَور اُس کے ہتھیاروں کو اُس نے اَپنے خیمہ میں رکھ لیا۔


تَب بادشاہ نے کہا، ”مَعلُوم کرو کہ یہ نوجوان کس کا بیٹا ہے۔“


تَب داویؔد روانہ ہُوا اَور اُس جگہ گیا جہاں شاؤل نے پڑاؤ کیا ہُوا تھا۔ اُس نے دیکھا کہ شاؤل اَور فَوج کا سپہ سالار ابنیرؔ بِن نیرؔ لیٹے ہیں۔ شاؤل چھاؤنی کے اَندر لیٹا ہُوا تھا اَور اُس کے چاروں طرف فَوج خیمہ زن تھی۔


اَور اُس نے عیلیؔ سے کہا آقا، ”مُجھے مُعاف کیجئے آپ کی جان کی قَسم، میں ہی وہ عورت ہُوں جو ایک دِن یہاں تمہارے پاس کھڑی ہوکر یَاہوِہ سے دعا مانگ رہی تھی۔


اَور اُس کی بیوی کا نام احِینوعمؔ تھا جو اخِیمعضؔ کی بیٹی تھی اَور شاؤل کی فَوج کے سپہ سالار کا نام ابنیرؔ بِن نیرؔ تھا جو شاؤل کے چچا نیرؔ کا بیٹا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات