Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 17:34 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 لیکن داویؔد نے شاؤل سے کہا، ”آپ کا خادِم اَپنے باپ کی بھیڑیں چَراتا ہے۔ اگر کویٔی شیر یا ریچھ آکر گلّہ میں سے کسی بھیڑ کو اُٹھاکر لے جاتا ہے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

34 تب داؤُد نے ساؤُل کو جواب دِیا کہ تیرا خادِم اپنے باپ کی بھیڑ بکرِیاں چراتا تھا اور جب کبھی کوئی شیر یا رِیچھ آ کر جُھنڈ میں سے کوئی برّہ اُٹھا لے جاتا

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 लेकिन दाऊद ने इसरार किया, “मैं अपने बाप की भेड़-बकरियों की निगरानी करता हूँ। जब कभी कोई शेरबबर या रीछ रेवड़ का जानवर छीनकर भाग जाता

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 لیکن داؤد نے اصرار کیا، ”مَیں اپنے باپ کی بھیڑبکریوں کی نگرانی کرتا ہوں۔ جب کبھی کوئی شیرببر یا ریچھ ریوڑ کا جانور چھین کر بھاگ جاتا

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 17:34
18 حوالہ جات  

اُنہُوں نے ایمان ہی سے سلطنتوں کو مغلُوب کیا، راستبازی کے کام کیٔے، وعدہ کی ہُوئی چیزوں کو حاصل کیا، شیروں کے مُنہ بند کیٔے،


تَب یَاہوِہ کا رُوح اُس پر اِس قدر زور سے نازل ہُوا کہ اُس نے نہتّے ہی اُس شیر کو یُوں چیر ڈالا گویا کویٔی کسی بکری کے بچّہ کو چیر ڈالا ہو۔ لیکن اُس نے اَپنے ماں باپ سے اَپنی اِس حرکت کا ذِکر تک نہیں کیا۔


شاؤل نے داویؔد کو جَواب دیا، ”تُم اِس فلسطینی کے سامنے جانے کے لیٔے اَور اُس کے ساتھ لڑائی کرنے کے قابل نہیں کیونکہ تُم محض ایک لڑکے ہو اَور وہ اَپنی جَوانی سے ہی ایک جنگجو مَرد ہے۔“


تو میں اُس کے پیچھے پیچھے جا کر اُسے مار کر بھیڑ کو اُس کے مُنہ سے چھُڑا لاتا ہُوں اَور جَب وہ مُجھ پر جھپٹتا ہے تو میں اُسے اُس کے بالوں سے پکڑکر مارتا ہُوں اَور اُسے ہلاک کر دیتا ہُوں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، جِس طرح سے چرواہا ٹانگوں کی دو ہڈّی یا کان کا ایک ٹکڑا ہی، شیر کے مُنہ سے چُھڑا پاتاہے، اُسی طرح بنی اِسرائیل بھی جو سامریہؔ میں سکونت کرتے ہیں، اَیسے بچائے جائیں گے جَیسے پلنگ کا گوشہ اَور پلنگ سے کپڑے کا ایک ٹکڑا۔


میں آپ کے پاس کبھی اَیسے جانور لے کر نہیں آیا جنہیں درندوں نے پھاڑ ڈالا ہو، وہ نُقصان مَیں نے ہی برداشت کیا۔ جو جانور دِن یا رات کو چوری جاتا تھا اُس کی قیمت بھی آپ نے مُجھ ہی سے طلب کی۔


لیکن داویؔد شاؤل کے پاس سے اَپنے باپ کی بھیڑوں کی دیکھ بھال کرنے بیت لحمؔ میں آیا جایا کرتا تھا۔


حُوشائی نے مزید کہا کہ آپ اَپنے باپ کو اَور اُن کے آدمیوں کو جانتے ہیں کہ وہ جنگجو ہیں اَور اَیسی جنگلی ریچھنی کی طرح جھلّائے ہُوئے ہیں جِس کے بچّے اُس سے چھین لیٔے گیٔے ہُوں۔ علاوہ ازیں آپ کے باپ ایک تجربہ کار جنگی مَرد ہیں۔ وہ رات کے وقت فَوجیوں کے ساتھ نہیں ٹھہریں گے۔


بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ قبضی ایل کے ایک سُورما کا بیٹا تھا جِس نے کیٔی بڑے کارنامے اَنجام دئیے تھے۔ اُس نے مُوآب کے اریئیلؔ کے دو بہترین آدمیوں کو مار گرایا۔ ایک دِن جَب برف پڑ رہی تھی اُس نے ایک گڑھے میں اُتر کر ایک شیرببر کو بھی مارا۔


بِنایاہؔ بِن یہُویدعؔ قبضی ایل کے ایک سُورما کا بیٹا تھا جِس نے کیٔی بڑے کارنامے اَنجام دئیے تھے۔ اُس نے مُوآب کے اریئیلؔ کے دو بہترین آدمیوں کو مار گرایا۔ ایک دِن جَب برف پڑ رہی تھی اُس نے ایک گڑھے میں اُتر کر ایک شیرببر کو بھی مارا۔


مُجھے پُرانے دِن یاد آتے ہیں؛ مَیں آپ کے سَب کاموں کو دھیان میں لاتا ہُوں اَور آپ کی دستکاری پر غور کرتا ہُوں۔


جِس طرح ایک چرواہا جَب وہ اَپنے گلّہ کے ساتھ ہوتاہے اَپنی پراگندہ بھیڑوں کی پاسبانی کرتا ہے اِسی طرح میں اَپنی بھیڑوں کی پاسبانی کروں گا۔ میں اُنہیں اُن تمام جگہوں سے چھُڑا لاؤں گا جہاں وہ ابر اَور تاریکی کے دِن تِتّر بِتّر ہو گئی تھیں۔


مَیں اُن کے مُنہ سے خُون کو، اَور اُن کے دانتوں کے درمیان سے مکرُوہ غِذا کو نکال ڈالوں گا۔ تَب اُن میں سے بچے ہُوئے فلسطینی ہمارے خُدا کے لوگ ہوں گے اَور وہ یہُودیؔہ میں رہنما ہوں گے، اَور بنی عقرونؔ یبُوسیوں کی مانند ہوں گے۔


کیونکہ مَیں اِس مُلک میں ایک اَیسا چرواہا برپا کروں گا، جو بھٹکے ہُوئے کا خیال نہیں کرےگا، نہ جَوانوں کی تلاش کرےگا نہ زخمی کا علاج کرےگا، اَور نہ تندرستوں کو چَرائے گا بَلکہ اَپنی مَن پسند موٹی تازی بھیڑوں کا گوشت کھائے گا اَور اُن کے کھُروں کو چیر ڈالے گا۔


اُسی علاقہ میں کُچھ چرواہے تھے جو رات کے وقت میدان میں اَپنے ریوڑ کی نگہبانی کر رہے تھے۔


”اَچھّا گلّہ بان میں ہُوں۔ اَچھّا گلّہ بان اَپنی بھیڑوں کے لیٔے جان دیتاہے۔


اَور ثابت قدمی سے مُستقِل مِزاجی اَور مُستقِل مِزاجی سے اُمّید پیدا ہوتی ہے۔


اَورجو حَیوان مَیں نے دیکھا اُس کی شکل تیندوے کی مانند تھی، اَور پاؤں ریچھ کے سے اَور مُنہ شیرببر کا سا تھا۔ اَور اُس اَژدہا نے اَپنی قُدرت، اَپنا بڑا اِختیار اَور اَپنا تخت اُس حَیوان کے سُپرد کر دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات