Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 16:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَور یَاہوِہ نے جو فرمایا تھا شموایلؔ نے و ہی کیا۔ اَور جَب وہ شہر بیت لحمؔ میں پہُنچے تو اُس قصبہ کے بُزرگ اُن سے ملتے وقت کانپنے لگے اَور اُنہُوں نے پُوچھا، ”کیا آپ سلامتی کے لیٔے آئے ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اور سموئیل نے وُہی جو خُداوند نے کہا تھا کِیا اور بَیت لحم میں آیا۔ تب شہر کے بزُرگ کانپتے ہُوئے اُس سے مِلنے کو گئے اور کہنے لگے تُو صُلح کے خیال سے آیا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 समुएल मान गया। जब वह बैत-लहम पहुँच गया तो लोग चौंक उठे। लरज़ते लरज़ते शहर के बुज़ुर्ग उससे मिलने आए और पूछा, “ख़ैरियत तो है कि आप हमारे पास आ गए हैं?”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 سموایل مان گیا۔ جب وہ بیت لحم پہنچ گیا تو لوگ چونک اُٹھے۔ لرزتے لرزتے شہر کے بزرگ اُس سے ملنے آئے اور پوچھا، ”خیریت تو ہے کہ آپ ہمارے پاس آ گئے ہیں؟“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 16:4
13 حوالہ جات  

اَور یُوں ہُوا کہ حگِیّت کا بیٹا ادُونیّاہؔ شُلومونؔ کی ماں بتشیبؔا سے مِلنے آیا۔ بتشیبؔا نے اُس سے دریافت کیا، ”کیا تُم صُلح کے خیال سے آئے ہو؟“ اُس نے جَواب دیا، ”ہاں، صُلح کے خیال سے آیا ہُوں۔“


شمعُونؔ پطرس نے یہ دیکھا تو، وہ یِسوعؔ کے پاؤں پر گِر کر کہنے لگے، ”اَے خُداوؔند؛ میں گُنہگار آدمی ہُوں۔ آپ میرے پاس سے چلے جائیے!“


یِہُو کو دیکھتے ہی یہُورامؔ نے اُس سے دریافت کیا، ”یِہُو کیا تُم لوگ اَمن کے ساتھ آ رہے ہو؟“ یِہُو نے جَواب دیا، ”جَب تک تمہاری ماں اِیزبِلؔ کی سَر پرستی میں بُت پرستی اَور جادُوگری کی فراوانی ہے، تَب تک اَمن کیسے ہوگا؟“


اَور داویؔد نوبؔ میں احِیملکؔ کاہِنؔ کے پاس آئے اَور جَب احِیملکؔ داویؔد سے مِلے تو وہ کانپ اُٹھے اَور اُنہُوں نے پُوچھا، ”آپ اکیلے کیوں؟ آپ کے ساتھ کویٔی اَور کیوں نہیں؟“


تَب اُس عورت نے ایلیّاہ سے کہا، ”اَے مَرد خُدا، کیا آپ یہاں اِس لیٔے آئے ہیں کہ مُجھے میرے گُناہ یاد دِلائیں اَور میرے بیٹے کو مار ڈالیں؟“


چونکہ گِراسینیوں کے آس پاس کے علاقہ کے سارے باشِندے دہشت زدہ ہو گئے تھے اِس لیٔے یِسوعؔ سے مِنّت کی کہ آپ ہمارے پاس سے چلے جایٔیں۔ لہٰذا وہ کشتی میں سوار ہوکر واپس جانے لگے۔


یُوسیفؔ بھی گلِیل کے شہر ناصرتؔ سے یہُودیؔہ میں حضرت داویؔد کے شہر بیت لحمؔ کو روانہ ہُوا کیونکہ وہ داویؔد کے گھرانے اَور اَولاد سے تھا۔


وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے؛ وہ شیرببر کی طرح گرجیں گے۔ اَور جَب وہ گرجیں گے، تَب اُن کے بچّے تھرتھراتے ہُوئے مغرب سے آئیں گے۔


اِس لیٔے مَیں نے تُمہیں اَپنے نبیوں کے ذریعہ کاٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا، اَور اَپنے مُنہ کے کلام سے مار ڈالا؛ میرے فیصلے بجلی کی مانند تُم پر چمکے۔


اُس دِن داویؔد یَاہوِہ سے ڈر گیا اَور کہنے لگاکہ، ”یَاہوِہ کا صندُوق میرے یہاں کیسے آسکتا ہے؟“


جَب مَیں فدّان سے لَوٹ رہاتھا تَب میری بدقسمتی سے راخلؔ نے کنعانؔ کے مُلک میں جَب ہم اِفرات سے کچھ ہی فاصلہ پر تھے وفات پائی۔ چنانچہ مَیں نے اُسے وہیں اِفرات (یعنی بیت لحمؔ) کے راستہ میں دفن کیا۔“


یُوں راخلؔ نے وفات پائی اَور اِفرات یعنی بیت لحمؔ کی راہ میں دفن ہویٔی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات