Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 15:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 تَب شاؤل نے قینیوں سے کہا، ”تُم عمالیقیوں کو چھوڑکر چلے جاؤ تاکہ میں اُن کے ساتھ تُمہیں ہلاک نہ کروں کیونکہ تُم تمام بنی اِسرائیلیوں سے جَب وہ مِصر سے نکل کر آئے مہربانی سے پیش آئےتھے۔“ لہٰذا قینیؔ عمالیقیوں سے پرے ہٹ گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 اور ساؤُل نے قینیوں سے کہا کہ تُم چل دو۔ عمالِیقِیوں کے بِیچ سے نِکل جاؤ تا نہ ہو کہ مَیں تُم کو اُن کے ساتھ ہلاک کر ڈالُوں اِس لِئے کہ تُم سب اِسرائیلِیوں سے جب وہ مِصرؔ سے نِکل آئے مِہر کے ساتھ پیش آئے۔ سو قِینی عمالِیقِیوں میں سے نِکل گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 लेकिन पहले उसने क़ीनियों को ख़बर भेजी, “अमालीक़ियों से अलग होकर उनके पास से चले जाएँ, वरना आप उनके साथ हलाक हो जाएंगे। क्योंकि जब इसराईली मिसर से निकलकर रेगिस्तान में सफ़र कर रहे थे तो आपने उन पर मेहरबानी की थी।” यह ख़बर मिलते ही क़ीनी अमालीक़ियों से अलग होकर चले गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 لیکن پہلے اُس نے قینیوں کو خبر بھیجی، ”عمالیقیوں سے الگ ہو کر اُن کے پاس سے چلے جائیں، ورنہ آپ اُن کے ساتھ ہلاک ہو جائیں گے۔ کیونکہ جب اسرائیلی مصر سے نکل کر ریگستان میں سفر کر رہے تھے تو آپ نے اُن پر مہربانی کی تھی۔“ یہ خبر ملتے ہی قینی عمالیقیوں سے الگ ہو کر چلے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 15:6
21 حوالہ جات  

مَوشہ کے سسُر کی نَسل کے قینیؔ لوگ کھجوروں کے شہر سے بنی یہُوداہؔ کے ساتھ یہُوداہؔ کے بیابان کو گیٔے جو جُنوب میں عَرادؔ کے نزدیک ہے اَور وہاں اُن کے ساتھ رہنے لگے۔


اَور حِبرؔ قینیؔ نے دُوسرے قینیوں سے جو مَوشہ کے سالی ضعنِنّیمؔ حوبابؔ کی نَسل سے تھے الگ ہوکر قِدِشؔ کے قریب ضعنِنّیمؔ میں بلُوط کے درخت کے پاس اَپنا ڈیرا ڈال لیا تھا۔


اَب تُم میری بات سُنو۔ میں تُمہیں صلاح دیتا ہُوں اَور خُدا تمہارے ساتھ رہے۔ تُمہیں چاہیے کہ تُم خُدا کے حُضُور لوگوں کی نُمائندگی کرو اَور اُن کے جھگڑے خُدا تک پہُنچا دو۔


جَب اکِیشؔ پُوچھتا، ”آج تُم حملہ کرنے کہاں گئے؟“ تو داویؔد کہتا، ”یہُوداہؔ کے جُنوب میں یا یرحمئیلیوں کے جُنوب میں یا قینیوں کے جُنوب میں۔“


”حِبرؔ قینیؔ کی بیوی یاعیلؔ، عورتوں میں نہایت مُبارک ٹھہرے گی، اَور خیمہ نشین عورتوں میں بھی بڑی برکت والی ہوگی۔


”زمین کے تاجران شہر عظیم بابیل سے کہیں گے، ’تمہارے دِل پسند میوے اَب تمہارے پاس سے دُورہو گیٔے۔ اَور تمہاری تمام شان و شوکت اَور لذیذ چیزیں تمہارے ہاتھ سے نکل گئیں۔ اَب وہ تُمہیں کبھی حاصل نہ ہوں گی۔‘


اُنیِسفُرس کے گھرانے پر خُداوؔند کی رحمت ہو کیونکہ اُس نے کیٔی دفعہ مُجھے تازہ دَم کیا اَور میری قَید کی زنجیروں سے شرمندہ نہ ہُوا۔


لہٰذا، ”خُداوؔند خُود فرماتے ہیں۔ اُن میں سے باہر نکل آؤ، علیحدہ ہو جاؤ۔ اَورجو چیز ناپاک ہے اُسے مت چھُوؤ، تَب میں تُمہیں قبُول کروں گا۔“


پطرس نے اَور بہت سِی باتوں سے خبردار کیا اَور اُنہیں نصیحت فرمائی، ”اَپنے آپ کو اِس گُمراہ قوم سے بچائے رکھو۔“


سادہ پن چھوڑ دو تاکہ زندہ رہو؛ اَور فہم کی راہ پر چلو۔“


اَور یعبِیضؔ کے باشِندے مُنشیوں کی برادری: تِرعاتی، شیمیتھائی اَور سُوکاتی۔ یہ وہ قینیؔ ہیں جو ریخابؔ کے گھرانے کے باپ حمّاتؔ کی نَسل سے تھے۔


اُن کا چِلّانا سُن کر تمام اِسرائیلی جو اُن کے آس پاس تھے وہ یہ کہتے ہویٔے بھاگ نکلے، ”زمین ہمیں بھی نگل لے گی!“


آپ یہ ہرگز نہ ہونے دیں گے، راستبازوں کو بدکاروں کے ساتھ مار دیا جائے اَور راستبازوں اَور بدکاروں دونوں کے ساتھ یکساں سلُوک کیا جائے۔ آپ اَیسا ہرگز نہ ہونے دیں گے! کیا ساری دُنیا کا مُنصِف اِنصاف سے کام نہ لے گا؟“


اَور شاؤل عمالیقؔ کے شہر کو گیا اَور ایک گہری گھاٹی میں گھات لگا کر بیٹھ گیا


اَور اُن کے پاس جو رَکلؔ میں تھے اَور اُن کے پاس جو یرحمئیلیوں اَور قینیوں کے شہروں میں تھے


یعنی قینیوں، قنیزیوں، قدمونیوں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات