Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 15:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اِس لیٔے اَب تُم جاؤ اَور عمالیقیوں پر حملہ کرو اَورجو کچھ اُن کا ہے اُسے پُوری طرح تباہ کر دو۔ اَور اُن پر رحم نہ کرنا بَلکہ مَردوں اَور عورتوں، بچّوں اَور شیر خوار بچّوں، گائے بَیلوں، بھیڑوں، اُونٹوں اَور گدھوں، سَب کو قتل کردینا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 سو اب تُو جا اور عمالِیق کو مار اور جو کُچھ اُن کا ہے سب کو بِالکُل نابُود کر دے اور اُن پر رحم مت کر بلکہ مَرد اور عَورت۔ ننّھے بچّے اور شِیرخوار۔ گائے بَیل اور بھیڑ بکریاں۔ اُونٹ اور گدھے سب کو قتل کر ڈال۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 अब वक़्त आ गया है कि तू उन पर हमला करे। सब कुछ तबाह करके मेरे हवाले कर दे। कुछ भी बचने न दे, बल्कि तमाम मर्दों, औरतों, बच्चों शीरख़ारों समेत, गाय-बैलों, भेड़-बकरियों, ऊँटों और गधों को मौत के घाट उतार दे।’”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اب وقت آ گیا ہے کہ تُو اُن پر حملہ کرے۔ سب کچھ تباہ کر کے میرے حوالے کر دے۔ کچھ بھی بچنے نہ دے، بلکہ تمام مردوں، عورتوں، بچوں شیرخواروں سمیت، گائےبَیلوں، بھیڑبکریوں، اونٹوں اور گدھوں کو موت کے گھاٹ اُتار دے‘۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 15:3
20 حوالہ جات  

تَب بِلعاؔم نے عمالیقؔ کی طرف نگاہ کی اَور یہ پیغام بَیان کیا: ”عمالیقؔ قوموں میں اوّل تو تھا، لیکن آخِرکار اُس کا اَنجام تباہی ہے۔“


اُس نے کاہِنوں کے شہر نوبؔ کو بھی اُس کے مَردوں اَور عورتوں، بچّوں اَور شیرخواروں بَلکہ اُس کے گائے بَیلوں، گدھوں اَور بھیڑوں کو بھی تلوار سے تہِ تیغ کر ڈالا۔


لہٰذا سَب لڑکوں کو مار ڈالو اَور ہر اُس عورت کو بھی مار ڈالو جو کسی مَرد کے ساتھ ہم بِستر ہو چُکی ہو۔


تُم اُن کے آگے سَجدہ نہ کرنا اَور نہ ہی اُن کی عبادت کرنا۔ کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا غیّور خُدا ہُوں، اَورجو مُجھ سے عداوت رکھتے ہیں مَیں اُن کی اَولاد کو تیسری اَور چوتھی پُشت تک اُن کے آباؤاَجداد کی بدکاری کی سزا دیتا ہُوں۔


عیسَوؔ کے بیٹے اِلیفزؔ کی ایک داشتہ بھی تھی جِس کا نام تِمنع تھا۔ اُس سے عمالیقؔ پیدا ہُوا۔ یہ عیسَوؔ کی بیوی عدہؔ کے پوتے تھے۔


تَب یَاہوِہ نے مَوشہ سے کہا، ”اِس بات کو یادگاری کے لیٔے طُومار میں لِکھ دو اَور دیکھنا کہ یہوشُعؔ بھی اُسے سُن لے کیونکہ مَیں صفحۂ ہستی سے عمالیقؔ کا نام و نِشان تک مٹا دُوں گا۔“


اُنہُوں نے بڑی بہادری سے لڑ کر عمالیقیوں کو شِکست دی اَور اِسرائیلیوں کو اِن لُٹیروں کے ہاتھ سے چھُڑایا۔


لیکن شاؤل اَور اُس کی فَوج نے اَگاگؔ کو اَور بہترین بھیڑوں، گائے بَیلوں، موٹے تازے بچھڑوں اَور برّوں کو الغرض تمام اَچھّی چیزوں کو چھوڑ دیا کیونکہ وہ اُنہیں تباہ کرنے کے لیٔے آمادہ نہ ہُوئے۔ لیکن اُنہُوں نے ہر ایک چیز کو جو ناقص اَور نکمّی تھی بالکُل تباہ کر دیا۔


اَور یَاہوِہ نے تُجھے ایک مقصد کے لیٔے بھیجا اَور کہا، ’جا اَور اُن بدکار لوگوں یعنی عمالیقیوں کو پُوری طرح تباہ کر؛ اَور جَب تک تُو اُنہیں تباہ نہ کر دے اُن سے جنگ کرتا رہ۔‘


جَب کبھی داویؔد کسی علاقہ پر حملہ کرتا وہ کسی بھی مَرد یا عورت کو زندہ نہ چھوڑتا۔ لیکن بھیڑیں اَور مویشی، گدھے اَور اُونٹ اَور کپڑے لے لیتا اَور پھر وہ اکِیشؔ کے پاس لَوٹ آتا۔


اَور داویؔد شام کے وقت سے لے کر دُوسرے دِن کی شام تک اُن سے لڑتا رہا اَور اُن میں سے کویٔی بھی بچ کر نہ جا سَکا سِوائے اُن چار سَو جَوانوں کے جو اُونٹوں پر سوار ہوکر بھاگ نکلے تھے۔


”اُس نے پُوچھا، ’تُم کون ہو؟‘ ”مَیں نے جَواب دیا: ’مَیں ایک عمالیقی ہُوں۔‘


اُنہُوں نے اُس شہر اُس کے بادشاہ اَور اُس کے قصبوں کو لے لیا اَور اُنہیں تہِ تیغ کر ڈالا۔ اُنہُوں نے اُس میں کے ہر جاندار کو بالکُل نِیست و نابود کر دیا اَور کسی کو زندہ نہ چھوڑا۔ اُنہُوں نے دبیرؔ اَور اُس کے بادشاہ کے ساتھ وُہی کیا جو لِبناہؔ اَور اُس کے بادشاہ اَور حِبرونؔ کے ساتھ کیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات