Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 15:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 تُونے یَاہوِہ کا حُکم کیوں نہ مانا؟ تُو لُوٹ کے مال پر کیوں ٹوٹ پڑا اَور یَاہوِہ کی نظر میں بدی کیوں کی؟“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 پس تُو نے خُداوند کی بات کیوں نہ مانی بلکہ لُوٹ پر لُوٹ کر وہ کام کر گُذرا جو خُداوند کی نظر میں بُرا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 अब मुझे बताएँ कि आपने रब की क्यों न सुनी? आप लूटे हुए माल पर क्यों टूट पड़े? यह तो रब के नज़दीक गुनाह है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اب مجھے بتائیں کہ آپ نے رب کی کیوں نہ سنی؟ آپ لُوٹے ہوئے مال پر کیوں ٹوٹ پڑے؟ یہ تو رب کے نزدیک گناہ ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 15:19
11 حوالہ جات  

لہٰذا وہ اُس لُوٹ کے مال پر بُری طرح ٹوٹ پڑے اَور بھیڑیں، گائے بَیل اَور بچھڑے لے کر اُنہیں زمین پر ذبح کرکے خُون سمیت کھاگئے۔


کیا یہ گھر جو میرے نام سے کہلاتا ہے تمہاری نظر میں ڈاکوؤں کا اڈّا بَن گیا ہے؟ یَاہوِہ فرماتے ہیں، دیکھو، مَیں یہ سَب دیکھ رہا ہُوں!


لالچی اِنسان اَپنے خاندان کے لیٔے مُشکل کھڑی کرتا ہے، لیکن جسے رشوت سے نفرت ہے وہ زندہ رہتاہے۔


اُس نے وُہی کیا جو یَاہوِہ اُس کے خُدا کی نظر میں بُرا تھا اَور اُس نے یرمیاہؔ نبی کے سامنے جنہوں نے اُسے یَاہوِہ کا کلام سُنایا تھا خُود کو حلیم نہیں کیا۔


اَور اُس نے بین ہِنَّومؔ کی وادی میں اَپنے بیٹوں کی آتِشی قُربانی دی۔ اَور اُس نے قیاس آرائی، شگون ماننا، کالا جادُو کرنا اَور وہ اَرواح پرستوں کے آشناؤں اَور قِسمت کا حال بتانے والوں کی طرف رُجُوع کیا۔ اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں بہت بدکاری کی اَور اُنہیں غُصّہ دِلایا۔


اُس نے اُن قوموں کے مکرُوہ کاموں کی پیروی کی جنہیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے نکال دیا تھا اَور اِس طرح وہ یَاہوِہ کی نظر میں بدی کا مُرتکب ہُوا۔


کیونکہ دیماسؔ نے دُنیا کی مَحَبّت میں پھنس کر مُجھے چھوڑ دیا اَور تھِسلُنِیکے شہر کو چلا گیا۔ اَور کریسکِنس صُوبہ گلِتیؔہ کو اَور طِطُسؔ صُوبہ دلمتیہؔ کو چلا گیا ہے۔


شاؤل نے شموایلؔ سے کہا، ”مَیں نے تو یَاہوِہ کا حُکم مانا اَورجو کام خُدا نے مُجھے سونپا تھا میں اُسے اَنجام دینے کے لیٔے گیا۔ مَیں نے عمالیقیوں کو پُوری طرح تباہ کر دیا ہے اَور اُن کے بادشاہ اَگاگؔ کو لے آیا ہُوں۔


لیکن مَوشہ نے کہا، ”تُم یَاہوِہ کے حُکم کی خِلاف ورزی کیوں کر رہے ہو؟ تُم اُس میں کامیاب نہ ہوگے!


پھر تُونے اَیسا بُرا کام کرکے یَاہوِہ کے حُکم کی تحقیر کیوں کی؟ تُونے اورِیّاہؔ حِتّی کو تلوار کا لقمہ بنوایا اَور اُس کی بیوی لے کر اُسے اَپنی بیوی بنا لیا۔ تُونے اُسے عمُّونیوں کی تلوار سے قتل کروایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات