Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 14:47 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

47 اَور جَب شاؤل نے اِسرائیل پر بادشاہی کرنے کی ذمّہ داری قبُول کرلی تو وہ چاروں طرف اَپنے دُشمنوں، مُوآب، بنی عمُّون، اِدُوم، شاہ ضوباہؔ اَور فلسطینیوں سے لڑے۔ اُس نے جدھر کا رُخ کیا اُسے فتح نصیب ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

47 جب ساؤُل بنی اِسرائیل پر سلطنت کرنے لگا تو وہ ہر طرف اپنے دُشمنوں یعنی موآب اور بنی عمُّون اور ادُوم اور ضُوباؔہ کے بادشاہوں اور فِلستِیوں سے لڑا اور وہ جِس جِس طرف رجُوع ہوتا اُن کا بُرا حال کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

47 जब साऊल तख़्तनशीन हुआ तो वह मुल्क के इर्दगिर्द के तमाम दुश्मनों से लड़ा। इनमें मोआब, अम्मोन, अदोम, ज़ोबाह के बादशाह और फ़िलिस्ती शामिल थे। और जहाँ भी जंग छिड़ी वहाँ उसने फ़तह पाई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

47 جب ساؤل تخت نشین ہوا تو وہ ملک کے ارد گرد کے تمام دشمنوں سے لڑا۔ اِن میں موآب، عمون، ادوم، ضوباہ کے بادشاہ اور فلستی شامل تھے۔ اور جہاں بھی جنگ چھڑی وہاں اُس نے فتح پائی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 14:47
17 حوالہ جات  

جَب عمُّونیوں کو احساس ہُوا کہ وہ اَپنی حرکت سے داویؔد کی نظر میں ذلیل ٹھہرے ہیں تو اُنہُوں نے بیت رحوبؔ اَور ضوباہؔ سے بیس ہزار ارامی پیادہ سپاہیوں، نیز معکہؔ کے بادشاہ کو ایک ہزار سپاہیوں سمیت اَور طوبؔ کے بَارہ ہزار آدمیوں کو اُجرت پر بُلا لیا۔


شاؤل کی زندگی بھر فلسطینیوں سے سخت جنگ جاری رہی اَور جَب کبھی وہ کسی شہزور یا جنگجو آدمی کو دیکھتے تو اُسے مُلازم رکھ لیتے تھے۔


چونکہ یَاہوِہ نے تو اَیسا نہیں فرمایا تھا کہ وہ آسمان کے نیچے سے بنی اِسرائیل کا نام و نِشان مٹا دیں گے، اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُنہیں یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ کے ذریعہ رِہائی بخشی۔


اَور خُدا نے رِزونؔ بِن الیدعؔ کو شُلومونؔ کی مُخالفت میں کھڑا کر دیا جو اَپنے آقا شاہِ ضوباہؔ ہددعزرؔ کے پاس سے جان بچا کر بھاگ آیاتھا۔


علاوہ ازیں داویؔد نے ضوباہؔ کے بادشاہ رحوبؔ کے بیٹے ہددعزرؔ کو شِکست دی جَب وہ دریائے فراتؔ پر اَپنی یادگار کو بحال کرنے گیا تھا۔


شاؤل کی عمر تیس سال کی تھی جَب وہ بادشاہ بنے اَور اُنہُوں نے بنی اِسرائیل پر بِیالیس سال تک حُکمرانی کی۔


اَور اَب رہنمائی کے لیٔے تمہارے پاس ایک بادشاہ ہے۔ رہی میری بات سو، مَیں تو بُوڑھا ہو گیا اَور میرے سَر کے بال سفید ہو گئے ہیں اَور میرے بیٹے یہاں تمہارے ساتھ ہیں۔ میں اَپنی جَوانی سے لے کر اِس دِن تک تمہارا قائد رہا ہُوں۔


پھر شاؤل نے فلسطینیوں کا تعاقب کرنا چھوڑ دیا اَور وہ اَپنے مُلک کو روانہ ہو گئے۔


اَور اُس دِن شاؤل کے خادِموں میں سے ایک وہاں یَاہوِہ کے حُضُور میں رُکا ہُوا تھا۔ وہ دوئیگؔ اِدُومی تھا جو شاؤل کے چرواہوں کا سردار تھا۔


بڑی بیٹی کے ہاں بیٹا پیدا ہُوا اَور اُس نے اُس کا نام مُوآب رکھا۔ وہ مُوآبیوں کا باپ ہے جو آج تک مَوجُود ہیں۔


چُھوٹی بیٹی کے ہاں بھی بیٹا پیدا ہُوا اَور اُس نے اُس کا نام بِن عمّی رکھا۔ وہ عمُّونیوں کا باپ ہے جو آج تک مَوجُود ہیں۔


عیسَوؔ یعنی اِدُوم کا نَسب نامہ یہ ہے:


چنانچہ عیسَوؔ، یعنی اِدُوم، سِعِیؔر کے پہاڑی مُلک میں جا بسے۔


یہ عیسَوؔ یعنی اِدُوم کی اَولاد اَور اُن کے سردار تھے۔


”مقتولوں کے خُون، اَور شہزوروں کی چربی کے بغیر، یُوناتانؔ کی کمان کبھی واپس نہ ہُوئی، اَور شاؤل کی تلوار کبھی خالی نہ لَوٹی۔


داویؔد نے تمام اِسرائیل پر حُکمرانی کی اَور اَپنی ساری رعایا کے ساتھ نہایت ہی اِنصاف اَور راستی سے پیش آتے رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات