تَب شاؤل نے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا سے دعا کی اَور پُوچھا، ”آج آپ نے اَپنے خادِم کو جَواب کیوں نہیں دیا؟ اگر قُصُور مُجھ میں ہے یا میرے بیٹے یُوناتانؔ میں ہے تو اُوریمؔ سے جَواب دیں اَور اگر بنی اِسرائیل غلطی پر ہیں تو تُمّیمؔ سے جَواب دیں۔“ تَب قُرعہ ڈالا گیا اَور وہ یُوناتانؔ اَور شاؤل کے نام نِکلا لہٰذا لوگوں پر شُبہ نہ رہا۔
