Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 14:40 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

40 تَب شاؤل نے تمام بنی اِسرائیلیوں سے کہا، ”تُم ایک طرف کھڑے ہو جاؤ اَور مَیں اَور میرا بیٹا یُوناتانؔ دُوسری طرف کھڑے ہوں گے۔“ لوگوں نے جَواب دیا، ”جو آپ کو بہتر مَعلُوم ہو سو کرو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

40 تب اُس نے سب اِسرائیلِیوں سے کہا تُم سب کے سب ایک طرف ہو جاؤ اور مَیں اور میرا بیٹا یُونتن دُوسری طرف ہو جائیں گے۔ لوگوں نے ساؤُل سے کہا جو تُو مُناسِب جانے سو کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

40 तब साऊल ने दुबारा एलान किया, “पूरी फ़ौज एक तरफ़ खड़ी हो जाए और यूनतन और मैं दूसरी तरफ़।” लोगों ने जवाब दिया, “जो आपको मुनासिब लगे वह करें।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

40 تب ساؤل نے دوبارہ اعلان کیا، ”پوری فوج ایک طرف کھڑی ہو جائے اور یونتن اور مَیں دوسری طرف۔“ لوگوں نے جواب دیا، ”جو آپ کو مناسب لگے وہ کریں۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 14:40
6 حوالہ جات  

بادشاہ کے مُلازمین نے جَواب دیا کہ، ”جو کچھ ہمارا مالک بادشاہ چاہے، آپ کے خادِم کرنے کو تیّار ہیں۔“


پھر شاؤل نے کہا، ”آؤ رات کے وقت فلسطینیوں کا تعاقب کریں اَور پَو پھٹنے تک اُنہیں لُوٹیں اَور اُن میں سے ایک کو بھی زندہ نہ چھوڑیں۔“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”تُم جو کچھ بہتر سمجھتے ہو وُہی کرو۔“ لیکن کاہِنؔ نے کہا، ”آؤ ہم یہاں یَاہوِہ کے حُضُور میں جمع ہُوں۔“


اُن کے سلاح بردار نے اُن سے کہا، ”جو کچھ تمہارے دِل میں ہے سو کرو۔ آگے بڑھو میں دِل و جان سے تمہارے ساتھ ہُوں۔“


اِسرائیل کو بچانے والے یَاہوِہ کی حیات کی قَسم اگر میرے ہی بیٹے یُوناتانؔ نے گُناہ کیا ہے تو وہ ضروُر ماراجائے گا۔“ لیکن اُن لوگوں میں سے کسی نے بھی جَواب نہ دیا۔


تَب شاؤل نے یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا سے دعا کی اَور پُوچھا، ”آج آپ نے اَپنے خادِم کو جَواب کیوں نہیں دیا؟ اگر قُصُور مُجھ میں ہے یا میرے بیٹے یُوناتانؔ میں ہے تو اُوریمؔ سے جَواب دیں اَور اگر بنی اِسرائیل غلطی پر ہیں تو تُمّیمؔ سے جَواب دیں۔“ تَب قُرعہ ڈالا گیا اَور وہ یُوناتانؔ اَور شاؤل کے نام نِکلا لہٰذا لوگوں پر شُبہ نہ رہا۔


اَور اُس کے خَاوند اِلقانہؔ نے اُس سے کہا، ”تُجھے جو اَچھّا لگے وُہی کرنا۔ اُس بچّہ کا دُودھ چھُڑانے تک گھر ہی میں رہ۔ فقط اِتنا ہو کہ یَاہوِہ اَپنے قول کو برقرار رکھیں۔“ لہٰذا وہ عورت گھر میں ہی رہی۔ اَور جَب تک بیٹے نے دُودھ پینا نہیں چھوڑا وہ اُسے پلاتی رہی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات