Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 14:23 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اِس طرح یَاہوِہ نے اُس دِن اِسرائیل کو بچایا اَور جنگ بیت آوِنؔ سے آگے تک پھیل گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

23 سو خُداوند نے اُس دِن اِسرائیلِیوں کو رہائی دی اور لڑائی بَیت آوؔن کے اُس پار تک پُہنچی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 लड़ते लड़ते मैदाने-जंग बैत-आवन तक फैल गया। इस तरह रब ने उस दिन इसराईलियों को बचा लिया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 لڑتے لڑتے میدانِ جنگ بیت آون تک پھیل گیا۔ اِس طرح رب نے اُس دن اسرائیلیوں کو بچا لیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 14:23
12 حوالہ جات  

اَور یُوں اُس دِن یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کو مِصریوں کے ہاتھ سے بچا لیا اَور بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ مِصری سمُندر کے کنارے مَرے پڑے ہیں۔


اَور فلسطینی تین ہزار رتھوں، چھ ہزار رتھ بانوں اَور سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند کثیر فَوجی سپاہیوں کے ہمراہ اِسرائیل کے ساتھ لڑنے کے لیٔے جمع ہُوئے۔ اُنہُوں نے پیش قدمی کرکے بیت آوِنؔ کے مشرق میں مِکماشؔ میں پڑاؤ کیا۔


لیکن مَیں یہُوداہؔ کے گھرانے پر رحم کروں گا اَور اُنہیں بچاؤں گا۔ لیکن کمان، تلوار یا جنگ یا گھوڑوں اَور سواروں سے نہیں بَلکہ یَاہوِہ اُن کے خُدا کے ذریعہ۔“


چونکہ یَاہوِہ نے تو اَیسا نہیں فرمایا تھا کہ وہ آسمان کے نیچے سے بنی اِسرائیل کا نام و نِشان مٹا دیں گے، اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُنہیں یرُبعامؔ بِن یہُوآشؔ کے ذریعہ رِہائی بخشی۔


جَب کبھی یَاہوِہ اُن کے لیٔے کویٔی قاضی برپا کرتے تھے تو وہ اُس قاضی کے ساتھ رہ کر اُس کے جیتے جی اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے ہاتھوں سے چھُڑاتے رہتے تھے کیونکہ جَب وہ ظالموں اَور اَذیّت پہُنچانے والوں کی سختیوں سے تنگ آکر کراہتے تو یَاہوِہ کو اُن پر ترس آتا تھا۔


اَور یہوشُعؔ نے یریحوؔ سے عَیؔ کو جو بیت ایل کے مشرق میں بیت آوِنؔ کے قریب واقع ہے کچھ لوگوں کو یہ کہہ کر بھیجا، ”جاؤ اَور اُس علاقہ کا جائزہ لے کر آؤ۔“ چنانچہ اُن لوگوں نے جا کر عَیؔ کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔


لیکن تُم نے اَب اَپنے خُدا کو جو تُمہیں تمام آفتوں اَور تکلیفوں سے بچاتے ہیں ردّ کر دیا اَور اُن سے اِصرار کیا، ’ہم پر بادشاہ مُقرّر کریں۔‘ لہٰذا اَب تُم اَپنے اَپنے قبیلوں اَور برادریوں کے مُطابق گِروہ بناؤ اَور اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرو۔“


لیکن وہ کھیت کے درمیان پہُنچ کر مُقابلہ کے لیٔے ڈٹ گیٔے اَور اُن کا بچاؤ کیا اَور فلسطینیوں کو مار گرایا۔ یَاہوِہ کی مدد سے اُنہیں بڑی فتح حاصل ہُوئی۔


لہٰذا یَاہوِہ نے حِزقیاہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو شاہِ اشُور صینخربؔ کے ہاتھ سے اَور تمام دُوسروں کے ہاتھ سے بچایا اَور اُنہیں ہر طرف سے مدد پہُنچائی۔


کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تمہاری خاطِر تمہارے دُشمنوں سے لڑ کر تُمہیں فتح دِلانے کے لیٔے تمہارے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔“


”کل تقریباً اِسی وقت مَیں بِنیامین کی سرزمین سے ایک آدمی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔ اُسے میری قوم اِسرائیل پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے مَسح کرنا۔ وہ میرے لوگوں کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے چھُڑائے گا۔ مَیں نے اَپنے لوگوں پر نظر کی ہے کیونکہ اُن کی فریاد مُجھ تک پہُنچی ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات