Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 14:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور یُوناتانؔ اَپنے ہاتھوں اَور پاؤں کے سہارے اُوپر چڑھ گیا اَور اُس کا سلاح بردار اُس کے عَین پیچھے تھا۔ فلسطینی یُوناتانؔ کے سامنے گرتے گیٔے اَور اُس کا سلاح بردار اُس کے پیچھے پیچھے اُنہیں قتل کرتا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور یُونتن اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے بل چڑھ گیا اور اُس کے پِیچھے پِیچھے اُس کا سِلاح بردار تھا اور وہ یُونتن کے سامنے گِرتے گئے اور اُس کا سِلاح بردار اُس کے پِیچھے پِیچھے اُن کو قتل کرتا گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 दोनों अपने हाथों और पैरों के बल चढ़ते चढ़ते चौकी तक जा पहुँचे। जब यूनतन आगे आगे चलकर फ़िलिस्तियों के पास पहुँच गया तो वह उसके सामने गिरते गए। साथ साथ सिलाहबरदार पीछे से लोगों को मारता गया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 دونوں اپنے ہاتھوں اور پیروں کے بل چڑھتے چڑھتے چوکی تک جا پہنچے۔ جب یونتن آگے آگے چل کر فلستیوں کے پاس پہنچ گیا تو وہ اُس کے سامنے گرتے گئے۔ ساتھ ساتھ سلاح بردار پیچھے سے لوگوں کو مارتا گیا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 14:13
10 حوالہ جات  

آگ کے بھڑکتے شُعلوں کو بُجھا دیا، شمشیر کی دھار سے بچ نکلے، کمزوری میں اُنہیں قُوّت حاصل ہویٔی، جنگ میں طاقتور ثابت ہویٔے، دُشمنوں کی فَوجوں کو شِکست دی۔


پس ہم اِن باتوں کے بارے میں اَور کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کون ہمارا مُخالف ہو سَکتا ہے؟


آپ کی مدد سے میں فَوج پر چڑھائی کر سَکتا ہُوں؛ اَور اَپنے خُدا کی بدولت میں دیوار پھاند سَکتا ہُوں۔


تُم میں سے ایک آدمی ہزار آدمیوں کو پسپا کر دیتاہے کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا اَپنے وعدہ کے مُطابق تمہاری خاطِر لڑتے ہیں۔


بھلا یہ کیسے ممکن ہوتا کہ اُن کا ایک دُشمن ہزار کو، اَور دو دُشمن دس ہزار کو کھدیڑ دیتے، جَب تک بنی اِسرائیل کی چٹّان ہی اُنہیں دُشمنوں کے حوالہ نہ کرتی، اَور یَاہوِہ ہی اُنہیں دُشمنوں سے شِکست نہ دِلاتے؟


یَاہوِہ تمہارے دُشمنوں کو جو تمہارے خِلاف سَر اُٹھائیں گے تمہارے سامنے شِکست دِلائیں گے۔ وہ ایک سمت سے آکر تُم پر حملہ کریں گے لیکن سات سمتوں کی طرف تمہارے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے۔


اُس نے فوراً اَپنے سلاح بردار کو آواز دی اَور کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور مُجھے قتل کر ڈال تاکہ یہ لوگ یہ نہ کہہ سکیں، ’ایک عورت نے اُسے مار ڈالا۔‘ “ چنانچہ اُس کے خادِم نے اَپنی تلوار اُس کے جِسم میں بھونک دی اَور اُس کا دَم نکل گیا۔


اَور چوکی کے سپاہیوں نے یُوناتانؔ اَور اُس کے سلاح بردار کو چِلّاکر کہا، ”ہمارے پاس اُوپر تو آؤ، ہم تُمہیں سبق سںکھائیں گے۔“ لہٰذا یُوناتانؔ نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”زور لگاؤ اَور میرے پیچھے پیچھے چڑھتے آؤ کیونکہ یَاہوِہ نے اُنہیں اِسرائیل کے ہاتھ میں کر دیا ہے۔“


اُس پہلے ہی حملہ میں یُوناتانؔ اَور اُس کے سلاح بردار نے تقریباً ایک بیگھہ زمین میں جِن آدمیوں کو مار گرایا اُن کی تعداد بیس کے قریب تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات