Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 14:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَور چوکی کے سپاہیوں نے یُوناتانؔ اَور اُس کے سلاح بردار کو چِلّاکر کہا، ”ہمارے پاس اُوپر تو آؤ، ہم تُمہیں سبق سںکھائیں گے۔“ لہٰذا یُوناتانؔ نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”زور لگاؤ اَور میرے پیچھے پیچھے چڑھتے آؤ کیونکہ یَاہوِہ نے اُنہیں اِسرائیل کے ہاتھ میں کر دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اور چَوکی کے سِپاہِیوں نے یُونتن اور اُس کے سِلاح بردار سے کہا ہمارے پاس آؤ تو سہی۔ ہم تُم کو ایک چِیز دِکھائیں۔ سو یُونتن نے اپنے سِلاح بردار سے کہا اب میرے پِیچھے پِیچھے چڑھا چلا آ کیونکہ خُداوند نے اُن کو اِسرائیلؔ کے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 चौकी के फ़ौजियों ने दोनों को चैलेंज किया, “आओ, हमारे पास आओ तो हम तुम्हें सबक़ सिखाएँगे।” यह सुनकर यूनतन ने अपने सिलाहबरदार को आवाज़ दी, “आओ, मेरे पीछे चलो! रब ने उन्हें इसराईल के हवाले कर दिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 چوکی کے فوجیوں نے دونوں کو چیلنج کیا، ”آؤ، ہمارے پاس آؤ تو ہم تمہیں سبق سکھائیں گے۔“ یہ سن کر یونتن نے اپنے سلاح بردار کو آواز دی، ”آؤ، میرے پیچھے چلو! رب نے اُنہیں اسرائیل کے حوالے کر دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 14:12
13 حوالہ جات  

اَور جُوں ہی تُم بید کے درختوں کی پھُنگیوں میں قدموں کی آواز سُنو تو جلدی سے حرکت میں آجانا تاکہ وہ سمجھ لیں کہ یَاہوِہ فلسطینیوں کی فَوج کو مارنے کے لیٔے تمہارے آگے گئے ہیں۔“


پھر اماضیاہؔ نے شاہِ اِسرائیل یہُوآشؔ بِن یہُوآحازؔ بِن یِہُو کے پاس قاصِد کی مَعرفت پیغام بھیجا: ”اگر ہمّت ہے تو آ اَور آمنے سامنے ہوکر میرے ساتھ جنگ کرو۔“


لیکن اگر وہ کہیں گے، ’ہمارے پاس آؤ،‘ تو ہم اُوپر چڑھیں گے۔ یہی ہمارے لیٔے نِشان ہوگا کہ یَاہوِہ نے اُنہیں ہمارے ہاتھ میں کر دیا ہے۔“


جَب گدعونؔ نے وہ خواب اَور اُس کی تعبیر سُنی تو خُدا کو سَجدہ کیا۔ وہ اِسرائیلیوں کی چھاؤنی میں لَوٹ آیا اَور کہنے لگا، ”اُٹھو! یَاہوِہ نے مِدیانی کی کو تمہارے ہاتھوں میں کر دیا ہے۔“


تَب دبورہؔ نے بَراقؔ سے کہا، ”جا! یہی وہ دِن ہے جِس میں یَاہوِہ نے سیسؔرا کو تیرے ہاتھ میں کر دیا ہے۔ کیا یَاہوِہ تیرے آگے نہیں گئے ہیں؟“ لہٰذا بَراقؔ کوہِ تبورؔ سے نیچے اُترا اَور وہ دس ہزار مَرد اُس کے پیچھے پیچھے گیٔے۔


اَور مَیں نے جھُک کر یَاہوِہ کو سَجدہ کیا۔ مَیں نے یَاہوِہ اَپنے آقا اَبراہامؔ کے خُدا کی تمجید کی، جِس نے مُجھے صداقت کی راہ پر چلایا کہ اَپنے آقا کے بھایٔی کی پوتی کو اُن کے بیٹے کے لیٔے لے جاؤں۔


”اَور آج جَب مَیں چشمہ پر پہُنچا تو مَیں نے کہا، ’اَے یَاہوِہ، میرے آقا اَبراہامؔ کے خُدا! اگر آپ کی مرضی ہو تو میرے اِس سفر کو مُبارک کیجئے۔


اُس نے فوراً اَپنے سلاح بردار کو آواز دی اَور کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور مُجھے قتل کر ڈال تاکہ یہ لوگ یہ نہ کہہ سکیں، ’ایک عورت نے اُسے مار ڈالا۔‘ “ چنانچہ اُس کے خادِم نے اَپنی تلوار اُس کے جِسم میں بھونک دی اَور اُس کا دَم نکل گیا۔


اَور یُوناتانؔ اَپنے ہاتھوں اَور پاؤں کے سہارے اُوپر چڑھ گیا اَور اُس کا سلاح بردار اُس کے عَین پیچھے تھا۔ فلسطینی یُوناتانؔ کے سامنے گرتے گیٔے اَور اُس کا سلاح بردار اُس کے پیچھے پیچھے اُنہیں قتل کرتا گیا۔


اُس کے دوست نے کہا، ”یہ اُس اِسرائیلی مَرد یُوآشؔ کے بیٹے گدعونؔ کی تلوار کے سِوا اَور کچھ نہیں ہو سَکتا۔ خُدا نے مِدیانیوں کو اَور سارے لشکر کو اُس کے ہاتھ میں کر دیا ہے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات