Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 13:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور یُوناتانؔ نے گِبعؔ میں فلسطینیوں کی سرحدی چوکی پر حملہ کر دیا اَور فلسطینیوں کو اِس کی خبر ہو گئی۔ اَور شاؤل نے مُلک کے ہر حِصّہ میں نرسنگا پھنکوا کر مُنادی کرادی، ”تاکہ عِبرانی لوگ بھی سُن لیں!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 اور یُونتن نے فِلستِیوں کی چَوکی کے سِپاہِیوں کو جو جِبع میں تھے قتل کر ڈالا اور فِلستِیوں نے یہ سُنا اور ساؤُل نے سارے مُلک میں نرسِنگا پُھنکوا کر کہلا بھیجا کہ عِبرانی لوگ سُنیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 एक दिन यूनतन ने जिबिया की फ़िलिस्ती चौकी पर हमला करके उसे शिकस्त दी। जल्द ही यह ख़बर दूसरे फ़िलिस्तियों तक पहुँच गई। साऊल ने मुल्क के कोने कोने में क़ासिद भेज दिए, और वह नरसिंगा बजाते बजाते लोगों को यूनतन की फ़तह सुनाते गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ایک دن یونتن نے جِبعہ کی فلستی چوکی پر حملہ کر کے اُسے شکست دی۔ جلد ہی یہ خبر دوسرے فلستیوں تک پہنچ گئی۔ ساؤل نے ملک کے کونے کونے میں قاصد بھیج دیئے، اور وہ نرسنگا بجاتے بجاتے لوگوں کو یونتن کی فتح سناتے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 13:3
12 حوالہ جات  

”اَور اُس کے بعد تُم خُدا کے گِبعہؔ تک پہُنچ جاؤ گئے جہاں فلسطینیوں کی ایک چوکی ہے۔ جَب تُم اُس قصبہ میں داخل ہوگے تو تُمہیں نبیوں کا ایک جلوس اُونچے مقام سے نیچے آتا ہُوا ملے گا جِن کے آگے بربط، دف، بانسری اَور سِتار بجائے جا رہے ہوں گے اَور وہ نبُوّت کر رہے ہوں گے۔


وہاں پہُنچ کر اُس نے اِفرائیمؔ کے کوہستانی مُلک میں نرسنگا پھُونکا اَور بنی اِسرائیل اُس کے ہمراہ پہاڑیوں پر سے نیچے اُترے اَور وہ اُن کے آگے آگے چلنے لگا۔


تَب یَاہوِہ کا رُوح گدعونؔ پر نازل ہُوا اَور اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور ابیعزیریوں کو اَپنے پیچھے آنے کو کہا۔


اَور تمام مُلک گِبعؔ سے لے کر یروشلیمؔ کے جُنوب میں رِمّونؔ تک عراباہؔ کے میدان کی طرح ہو جائے گی۔ لیکن بِنیامین کے پھاٹک سے لے کر پہلے پھاٹک کے مقام تک یعنی کونے کے پھاٹک تک اَور حَنن ایل کے بُرج سے لے کر بادشاہ کے انگوری حوضوں تک یروشلیمؔ بُلند کیا جائے گا اَور یہ اَپنے مقام پر قائِم رہے گا۔


وہ گھاٹی کو عبور کر رہے ہیں اَور کہتے ہیں، ”ہم گِبعہؔ میں رات کاٹیں گے۔“ رامہؔ ہِراساں ہے؛ اَور شاؤل کو گِبعؔ بھاگ نِکلا ہے۔


اُس وقت داویؔد قلعہ میں تھے اَور فلسطینیوں کی چوکی بیت لحمؔ میں تھی۔


اِتّفاق سے ایک شرارتی بِنیامینی سبعؔ بِن بِکریؔ وہاں مَوجُود تھا۔ اُس نے نرسنگا پھُونکا اَور چِلّاکر کہا، ”داویؔد میں ہمارا کویٔی حِصّہ نہیں ہے، یِشائی کے بیٹے میں کویٔی حِصّہ نہیں! اَے اِسرائیلیوں! سَب اَپنے اَپنے خیمہ کو چلے جاؤ!“


لہٰذا یُوآبؔ نے نرسنگا پھُونکا اَور سَب آدمی رُک گیٔے اَور پھر اُنہُوں نے اِسرائیل کا تعاقب نہ کیا اَور نہ اُن سے لڑے۔


اَور شاؤل، اُن کا بیٹا یُوناتانؔ اَور اُن کے ساتھ سارے مَرد بِنیامین کے گِبعؔ میں مُقیم تھے۔ فلسطینی جو مِکماشؔ میں چھاؤنیاں ڈالے ہُوئے تھے


اَور بِنیامین کے قبیلہ سے گِبعونؔ، گِبعؔ


کفرعمّونیؔ، عُفنیؔ، اَور گِبعؔ۔ یہ بَارہ شہر تھے جِن میں اُن کے دیہات بھی شامل تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات