Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 13:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 فلسطینیوں نے اِسرائیل کے سارے مُلک میں ایک بھی لوہار باقی نہ رہنے دیا، ”کیونکہ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ عِبرانی لوگ لوہاروں سے تلواریں اَور نیزے بنوا لیں گے!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اور اِسرائیلؔ کے سارے مُلک میں کہِیں لُہار نہیں مِلتا تھا کیونکہ فِلستِیوں نے کہا تھا کہ عِبرانی لوگ اپنے لِئے تلواریں اور بھالے نہ بنانے پائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 उन दिनों में पूरे मुल्के-इसराईल में लोहार नहीं था, क्योंकि फ़िलिस्ती नहीं चाहते थे कि इसराईली तलवारें या नेज़े बनाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اُن دنوں میں پورے ملکِ اسرائیل میں لوہار نہیں تھا، کیونکہ فلستی نہیں چاہتے تھے کہ اسرائیلی تلواریں یا نیزے بنائیں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 13:19
6 حوالہ جات  

اَور نبوکدنضرؔ نے اَپنے ساتھ پُورے یروشلیمؔ کو یعنی تمام سرداروں اَور جنگجو مَردوں، تمام دستکاروں اَور کاریگروں کو جِن کا شُمار مِلا کر دس ہزار تھا اُنہیں اسیر کرکے لے گیا۔ چنانچہ مُلک میں صرف کنگالوں کے سِوا اَور کویٔی باقی نہ رہا۔


جَب شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ شاہِ یہُودیؔہ یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کو یہُودیؔہ کے حاکموں، کاریگروں اَور فنکاروں کے ساتھ جَلاوطن کرکے یروشلیمؔ سے بابیل لے گیا تَب یَاہوِہ نے مُجھے اَنجیر سے بھری دو ٹوکریوں کو رُویا میں دِکھایاجو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے سامنے رکھی ہُوئی تھیں۔


جَب اُنہُوں نے نئے معبُود مُنتخب کئے، تو جنگ شہر کے پھاٹکوں تک آ گئی، اَور چالیس ہزار اِسرائیلیوں کے درمیان نہ کویٔی سِپر اَور نہ کویٔی نیزہ دِکھائی دیتا تھا۔


”دیکھ، مَیں نے ہی لوہار کو پیدا کیا جو کوئلوں کو سُلگا کر شُعلے پیدا کرتا ہے اَور اَپنے کام کے لیٔے مُناسب ہتھیار تیّار کرتا ہے۔ اَور مَیں نے ہی تباہ گِر کو پیدا کیا تاکہ وہ تباہی مچائے؛


پس تمام اِسرائیلی اَپنی پھالی، اَپنی کُدال، اَپنی کُلہاڑیاں اَور درانتیاں تیز کروانے کے لیٔے فلسطینیوں کے پاس جایا کرتے تھے۔


یہ خط شاہِ یکونیاہؔ اَور اُس کی مادرِ ملِکہ، شاہی درباری حاکموں، یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے اُمرا، کاریگروں اَور فنکاروں کے جَلاوطن ہوکر یروشلیمؔ سے چلے جانے کے بعد بھیجا گیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات