Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 12:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ”لیکن وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو بھُول گیٔے۔ لہٰذا اُنہُوں نے اُنہیں حَصورؔ کی فَوج کے سپہ سالار سیسؔرا کے ہاتھ اَور فلسطینیوں کے ہاتھ اَور شاہِ مُوآب کے ہاتھ جو اُن کے خِلاف لڑا بیچ ڈالا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 پر وہ خُداوند اپنے خُدا کو بُھول گئے۔ سو اُس نے اُن کو حصُور کی فَوج کے سِپہ سالار سِیسرا کے ہاتھ اور فِلستِیوں کے ہاتھ اور شاہِ موآب کے ہاتھ بیچ ڈالا اور وہ اُن سے لڑے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 लेकिन जल्द ही वह रब अपने ख़ुदा को भूल गए, इसलिए उसने उन्हें दुश्मन के हवाले कर दिया। कभी हसूर शहर के बादशाह का कमाँडर सीसरा उनसे लड़ा, कभी फ़िलिस्ती और कभी मोआब का बादशाह।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 لیکن جلد ہی وہ رب اپنے خدا کو بھول گئے، اِس لئے اُس نے اُنہیں دشمن کے حوالے کر دیا۔ کبھی حصور شہر کے بادشاہ کا کمانڈر سیسرا اُن سے لڑا، کبھی فلستی اور کبھی موآب کا بادشاہ۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 12:9
15 حوالہ جات  

اَور بنی اِسرائیل نے پھر یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی۔ اِس لیٔے یَاہوِہ نے چالیس بَرس تک اُنہیں فلسطینیوں کے ہاتھ میں دے دیا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے خفا ہو گئے اَور اُنہُوں نے اُنہیں فلسطینیوں اَور بنی عمُّون کے ہاتھ بیچ دیا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُنہیں کنعانؔ کے ایک بادشاہ یابینؔ کے ہاتھ بیچ دیا جو حَصورؔ میں حُکمران تھا۔ اُس کے فَوج کا سپہ سالار سیسؔرا تھا جو حرُوشیت ہگّوئیمؔ میں رہتا تھا۔


ایک بار پھر بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی اَور اُن کی بدی کی وجہ سے یَاہوِہ نے مُوآب کے بادشاہ عِگلونؔ کو اِسرائیل پر حاوی کر دیا۔


تُم نے اُس چٹّان کو ترک کر دیا جِس نے تُمہیں پیدا کیا؛ تُم اُس خُدا کو بھُول گیٔے جِس نے تُمہیں خلق کیا۔


کیا کنواری اَپنے زیورات، اَور دُلہن اَپنی آرائِش بھُول سکتی ہے؟ پھر بھی میری قوم نے ایک عرصہ سے مُجھے بھُلا دیا ہے۔


پھر بھی اُنہُوں نے سرکشی کی اَور اُس قُدُّوس رُوح کو غمگین کیا۔ اِس لیٔے اُس نے اَپنا رُخ بدلا اَور اُن کا دُشمن ہو گیا اَور اُن سے لڑا۔


اُنہُوں نے اُس خُدا کو فراموش کر دیا جِس نے اُنہیں نَجات بخشی تھی، اَور جِس نے مِصر میں بڑے بڑے کام کئے تھے،


اہُودؔ کے بعد عناتؔ کا بیٹا شمگرؔ اُٹھا جِس نے بَیل ہانکنے والی لاٹھی سے چھ سَو فلسطینی مار ڈالے۔ اُس نے بھی اِسرائیلیوں کو بچایا۔


یَاہوِہ کا قہر اِسرائیل پر بھڑک اُٹھا اَور اُنہُوں نے اُنہیں لُٹیروں کے حوالہ کر دیا جنہوں نے اُنہیں لُوٹنا شروع کیا اَور خُدا نے اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے ہاتھ بیچا جو اُن کے اِردگرد تھے اَور جِن کا وہ مُقابلہ تک نہیں کر سکتے تھے۔


بھلا یہ کیسے ممکن ہوتا کہ اُن کا ایک دُشمن ہزار کو، اَور دو دُشمن دس ہزار کو کھدیڑ دیتے، جَب تک بنی اِسرائیل کی چٹّان ہی اُنہیں دُشمنوں کے حوالہ نہ کرتی، اَور یَاہوِہ ہی اُنہیں دُشمنوں سے شِکست نہ دِلاتے؟


لیکن اگر تُم یَاہوِہ کی فرماں برداری نہ کرو بَلکہ اُن کے حُکموں سے سرکشی کرو تو یَاہوِہ کا ہاتھ تمہارے خِلاف ہوگا جَیسا کہ تمہارے آباؤاَجداد کے خِلاف تھا۔


اَور جَیسا کہ وہ اُس وقت سے کرتے آ رہے ہیں جَب مَیں نے اَپنی قوم اِسرائیل پر قاضی مُقرّر کرنے کا حُکم دیا تھا اَور تُمہیں تمہارے سَب دُشمنوں سے سکون بھی بخشوں گا۔ ” ’اَور یَاہوِہ تُمہیں فرماتے ہیں کہ یَاہوِہ خُود تمہارے گھرانے کو قائِم رکھیں گے:


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات