Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 10:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 ”پھر وہاں سے آگے بڑھ کر جَب تُم تبورؔ کے بڑے بلُوط درخت کے پاس پہُنچوگے تو وہاں تُمہیں تین آدمی ملیں گے جو بیت ایل یعنی خُدا کے گھر کی زیارت کے لیٔے جا رہے ہوں گے۔ ایک بکری کے تین بچّے، دُوسرا تین روٹیاں اَور تیسرا مَے کا ایک مشکیزہ اُٹھائے ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 پِھر وہاں سے آگے بڑھ کر جب تُو تبُور کے بلُوط کے پاس پُہنچے گا تو وہاں تِین شخص جو بَیت ایل کو خُدا کے پاس جاتے ہوں گے تُجھے مِلیں گے۔ ایک تو بکری کے تِین بچّے دُوسرا روٹی کے تِین گِردے اور تِیسرا مَے کا ایک مشکِیزہ لِئے جاتا ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 आप आगे जाकर तबूर के बलूत के दरख़्त के पास पहुँचेंगे। वहाँ तीन आदमी आपसे मिलेंगे जो अल्लाह की इबादत करने के लिए बैतेल जा रहे होंगे। एक के पास तीन छोटी बकरियाँ, दूसरे के पास तीन रोटियाँ और तीसरे के पास मै की मशक होगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 آپ آگے جا کر تبور کے بلوط کے درخت کے پاس پہنچیں گے۔ وہاں تین آدمی آپ سے ملیں گے جو اللہ کی عبادت کرنے کے لئے بیت ایل جا رہے ہوں گے۔ ایک کے پاس تین چھوٹی بکریاں، دوسرے کے پاس تین روٹیاں اور تیسرے کے پاس مَے کی مشک ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 10:3
22 حوالہ جات  

تَب آؤ، ہم بیت ایل چلیں جہاں میں خُدا کے لیٔے ایک مذبح بناؤں گا، جنہوں نے میری تکلیف کے دِنوں میں میری دعا سُنی اَور جہاں کہیں میں گیا میرے ساتھ رہے۔“


تَب خُدا نے یعقوب سے فرمایا، ”بیت ایل لَوٹ جاؤ، اَور وہیں بس جاؤ۔ اَور وہاں خُدا کے لیٔے ایک مذبح بناؤ جو تُمہیں اُس وقت دِکھائی دیا تھا جَب تُم اَپنے بھایٔی عیسَوؔ کے خوف سے بھاگے جا رہے تھے۔“


اَور یہ پتّھر جسے مَیں نے سُتون کے طور پر کھڑا کیا ہے خُدا کا مَسکن ہوگا اَور اَے خُدا جو کچھ آپ مُجھے عطا کریں گے میں اُس کا دسواں حِصّہ آپ کو دُوں گا۔“


اَور یعقوب نے اُس مقام کا نام بیت ایل رکھا حالانکہ پہلے اُس شہر کا نام لُوزؔ تھا۔


آپ نے ہی شمال اَور جُنوب پیدا کئے؛ کوہِ تبورؔ اَور کوہِ حرمُونؔ آپ کے نام کے سبب سے خُوشی مناتے ہیں۔


تَب اُس نے زِبؔح اَور ضلمُنعؔ سے دریافت کیا، ”تُم نے تبورؔ میں جِن لوگوں کو قتل کیا تھا وہ کیسے تھے؟“ اُنہُوں نے جَواب دیا، ”وہ تُجھ جَیسے ہی تھے ہر ایک بادشاہ کے شہزادہ کی مانند تھا۔“


جَب سیسؔرا کو پتہ لگاکہ اَبی نُوعمؔ کا بیٹا بَراقؔ کوہِ تبورؔ پر چڑھ گیا ہے


اُس نے نفتالی کے قِدِشؔ سے اَبی نُوعمؔ کے بیٹے بَراقؔ کو بُلایا اَور اُس سے کہا، ”یَاہوِہ اِسرائیل کا خُدا تُجھے حُکم دیتاہے ’تُو جا کر نفتالی اَور زبُولُون کے دس ہزار افراد کو اَپنے ساتھ لے اَور کوہِ تبورؔ پر چڑھنے میں اُن کی رہنمائی کر۔


اِن کی حَد تبورؔ، شحصیماہؔ اَور بیت شِمِشؔ کو چھُوتی ہُوئی یردنؔ پر ختم ہُوئی۔ یہ سولہ شہر تھے اَور اُن کے ساتھ اُن کے دیہات بھی تھے۔


سارِیدؔ سے وہ مشرق کو مُڑ کر کِسلوت تبورؔ کی سرحد تک گئی اَور دبیرتؔ ہوتی ہُوئی یافیعؔ کو جا نکلی۔


اَور اُس کے ساتھ گلّے کی قُربانی میں تیل اَور ایک ایفہ مَیدہ مِلا کر یَاہوِہ کے حُضُور فرحت بخش خُوشبو کے طور پر آتِشی قُربانی پیش کی جایٔے۔ اَور اِس کے علاوہ اُس کے ساتھ انگوری شِیرے کی نذر کے لیٔے ایک پاؤ ہین انگوری شِیرہ بھی نذر کرنا۔


اَور شُکر گُزاری کی سلامتی کی نذر کی قُربانی کے ساتھ وہ خمیری ٹکیاں بھی نذر گزرانے۔


” ’اگر اُس کی نذر بکرا یا بکری ہو تو وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور لایٔے۔


” ’اَور اگر تُم اَپنے گلّے کی بھیڑ بکریوں میں سے کویٔی جانور سلامتی کی نذر کی قُربانی کے طور پر یَاہوِہ کے حُضُور قُربان کرو تو وہ بے عیب نر یا مادہ کی قُربانی کرے۔


” ’اَور اگر اُس کی نذر گلّے کی ہو یعنی بھیڑ یا بکریوں میں سے سوختنی نذر ہو، تو وہ بے عیب نر کی قُربانی دے۔


وہ تُمہیں سلام کریں گے اَور دو روٹیاں پیش کریں گے جنہیں تُم قبُول کر لینا۔


”تَب جَیسا کہ یَاہوِہ نے فرمایا تھا میرا چچازاد بھایٔی حَنامیلؔ قَیدخانہ کے صحن میں میرے پاس آیا اَور کہا، ’میرا کھیت جو عناتوت میں بِنیامین کے علاقہ میں ہے خرید لے کیونکہ اُسے چھُڑا کر اُس کا مالک بننا تمہارا حق ہے اِس لیٔے اُسے اَپنے لیٔے خرید لے۔‘ ”تَب مَیں نے جان لیا کہ یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔


بنی اِسرائیل بیت ایل کو گیٔے اَور خُدا سے مشورت چاہی۔ اُنہُوں نے کہا، ”ہم میں سے سَب سے پہلے بنی بِنیامین سے لڑنے کون جائے؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”پہلے یہُوداہؔ جائے۔“


تَب بنی اِسرائیل جا کر شام تک یَاہوِہ کے حُضُور روتے رہے اَور یَاہوِہ سے دریافت کیا، ”کیا ہم دوبارہ اَپنے بنی بِنیامین جو ہمارے بھایٔی ہیں اُن سے لڑنے جایٔیں؟“ یَاہوِہ نے فرمایا، ”اُن پر چڑھائی کرو۔“


تَب اِسرائیلیوں نے یَاہوِہ سے فریاد کی۔ (اُن دِنوں یَاہوِہ کے عہد کا صندُوق وہاں تھا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات