Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 10:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 لیکن تُم نے اَب اَپنے خُدا کو جو تُمہیں تمام آفتوں اَور تکلیفوں سے بچاتے ہیں ردّ کر دیا اَور اُن سے اِصرار کیا، ’ہم پر بادشاہ مُقرّر کریں۔‘ لہٰذا اَب تُم اَپنے اَپنے قبیلوں اَور برادریوں کے مُطابق گِروہ بناؤ اَور اَپنے آپ کو یَاہوِہ کے حُضُور میں پیش کرو۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 پر تُم نے آج اپنے خُدا کو جو تُم کو تُمہاری سب مُصِیبتوں اور تکلِیفوں سے رہائی بخشتا ہے حقِیر جانا اور اُس سے کہا ہمارے لِئے ایک بادشاہ مُقرّر کر۔ سو اب تُم قبِیلہ قبِیلہ ہو کر اور ہزار ہزار کر کے سب کے سب خُداوند کے آگے حاضِر ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 लेकिन गो मैंने तुम्हें तुम्हारी तमाम मुसीबतों और तंगियों से छुटकारा दिया तो भी तुमने अपने ख़ुदा को मुस्तरद कर दिया। क्योंकि तुमने इसरार किया कि हम पर बादशाह मुक़र्रर करो! अब अपने अपने क़बीलों और ख़ानदानों की तरतीब के मुताबिक़ रब के हुज़ूर खड़े हो जाओ’।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 لیکن گو مَیں نے تمہیں تمہاری تمام مصیبتوں اور تنگیوں سے چھٹکارا دیا توبھی تم نے اپنے خدا کو مسترد کر دیا۔ کیونکہ تم نے اصرار کیا کہ ہم پر بادشاہ مقرر کرو! اب اپنے اپنے قبیلوں اور خاندانوں کی ترتیب کے مطابق رب کے حضور کھڑے ہو جاؤ‘۔“

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 10:19
18 حوالہ جات  

”لیکن جَب تُم نے دیکھا کہ بنی عمُّون کا بادشاہ ناحسؔ تُم پر چڑھائی کر رہاہے تو تُم نے مُجھ سے کہا، ’ہم اَپنے اُوپر حُکومت کرنے کے لیٔے کویٔی بادشاہ چاہتے ہیں،‘ حالانکہ یَاہوِہ تمہارا خُدا تمہارا بادشاہ تھا۔


لیکن لوگوں نے شموایلؔ کی بات سُننے سے اِنکار کر دیا اَور کہا، ”نہیں! ہم اَپنے اُوپر ایک بادشاہ چاہتے ہیں۔


تَب یہوشُعؔ نے اِسرائیل کے سَب قبیلوں کو شِکیمؔ میں جمع کیا۔ اُنہُوں نے اِسرائیل کے بُزرگوں، اُمرا، قاضیوں اَور اہلکاروں کو بُلایا اَور وہ خُدا کے حُضُور مَیں حاضِر ہُوئے۔


لیکن اَے بیت لحمؔ اِفراتہؔ، تُو جو یہُوداہؔ کی برادری میں سَب سے چھوٹاہے، تو بھی تُجھ میں سے میرے لیٔے ایک حاکم برپا ہوگا جو سارے اِسرائیل پر حُکومت کرےگا، وہ ایّام اَزل سے ہے، اُس کا ظہُور قدیم زمانے سے ہے۔


”بنی اِسرائیل سے مُخاطِب ہو اَور اُن کے آبائی قبیلوں کے سرداروں سے فی کس ایک عصا کے حِساب سے بَارہ عصے لیٔے جایٔیں اَور ہر آدمی کا نام اُس کے عصا پر لِکھّا جائے۔


بَلکہ پُورے ایک ماہ تک اُسے کھاتے رہوگے یہاں تک کہ وہ تمہارے نتھنوں سے نکلنے لگے گا اَور تُمہیں اُس سے گھن آنے لگے گی کیونکہ تُم نے یَاہوِہ کو جو تمہارے درمیان ہے ترک کر دیا اَور اُن کے سامنے یہ کہہ کر آہ و زاری کی، ”ہم مِصر سے کیوں نکل آئے؟“ ‘ “


جَب تُم اُس مُلک میں جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہیں ہیں، داخل ہو جاؤ اَور اُس میں قابض ہوکر بس جاؤ، اَور پھر یہ کہنے لگو، ”آؤ ہم اَپنے اِردگرد کی قوموں کی طرح اَپنے واسطے کسی کو بادشاہ بنایٔیں،“


لیکن گدعونؔ نے اُن سے کہا، ”نہ میں تُم پر حُکومت کروں گا اَور نہ ہی میرا بیٹا۔ بَلکہ یَاہوِہ تُم پر حُکومت کرےگا۔“


جَب شموایلؔ اِسرائیل کے سَب قبیلوں کو نزدیک لائے تو قُرعہ بِنیامین کے برادری کے نام کا نِکلا۔


اِس طرح یَاہوِہ نے اُس دِن اِسرائیل کو بچایا اَور جنگ بیت آوِنؔ سے آگے تک پھیل گئی۔


اِس لیٔے شاؤل نے کہا، ”تُم سَب جو فَوج کے سردار ہو یہاں نزدیک آؤ تاکہ ہم مَعلُوم کریں کہ آج کس کے گُناہ کی وجہ سے اَیسا ہُواہے؟


قُرعہ تو گود میں ڈالا جاتا ہے، لیکن اُس کا ہر فیصلہ یَاہوِہ کی طرف سے ہوتاہے۔


اَور یَاہوِہ شیلوہؔ میں ظاہر ہوتے رہے اَور وہیں پر اُنہُوں نے اَپنے کلام کے وسیلہ سے اَپنے آپ کو شموایلؔ پر ظاہر کیا تھا۔


اَور شموایلؔ کا کلام تمام اِسرائیل میں پہُنچا۔ پھر اَیسا ہُوا کہ اِسرائیلی فلسطینیوں سے لڑنے کے لیٔے نکلے۔ اِسرائیلیوں نے اِبن عزرؔ میں نصب کی اَور فلسطینیوں نے افیقؔ میں۔


اَور کہنے لگے، ”تُم بُوڑھے ہو گئے ہو، اَور تمہارے بیٹے تمہاری راہوں پر نہیں چلتے، اِس لیٔے تُم دیگر قوموں کی طرح ہم پر کسی کو بادشاہ مُقرّر کر دو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات