Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سموئیل 10:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 تَب شموایلؔ نے تیل کی کُپّی لی اَور اُسے شاؤل کے سَر پر اُنڈیلا اَور اُسے چُوم کر کہنے لگا، ”کیا یہ حقیقت نہیں کہ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنی مِیراث یعنی بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہونے کے لیٔے مَسح کیا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 پِھر سموئیل نے تیل کی کُپّی لی اور اُس کے سر پر اُنڈیلی اور اُسے چُوما اور کہا کہ کیا یِہی بات نہیں کہ خُداوند نے تُجھے مَسح کِیا تاکہ تُو اُس کی مِیراث کا پیشوا ہو؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर समुएल ने कुप्पी लेकर साऊल के सर पर ज़ैतून का तेल उंडेल दिया और उसे बोसा देकर कहा, “रब ने आपको अपनी ख़ास मिलकियत पर राहनुमा मुक़र्रर किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر سموایل نے کُپّی لے کر ساؤل کے سر پر زیتون کا تیل اُنڈیل دیا اور اُسے بوسہ دے کر کہا، ”رب نے آپ کو اپنی خاص ملکیت پر راہنما مقرر کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سموئیل 10:1
38 حوالہ جات  

پس شموایلؔ نے تیل کا سینگ لیا اَور اُسے اُس کے بھائیوں کی مَوجُودگی میں مَسح کیا۔ اَور اُس دِن سے یَاہوِہ کا رُوح داویؔد پر شِدّت سے نازل ہونے لگا۔ پھر شموایلؔ رامہؔ کو چلےگئے۔


وہ اُنہیں بھیڑوں کی گلّہ بانی کرنے سے ہٹا لائے تاکہ وہ اُن کی قوم یعقوب، اَور اُن کی مِیراث اِسرائیل کی گلّہ بانی کریں۔


”کل تقریباً اِسی وقت مَیں بِنیامین کی سرزمین سے ایک آدمی کو تمہارے پاس بھیجوں گا۔ اُسے میری قوم اِسرائیل پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے مَسح کرنا۔ وہ میرے لوگوں کو فلسطینیوں کے ہاتھ سے چھُڑائے گا۔ مَیں نے اَپنے لوگوں پر نظر کی ہے کیونکہ اُن کی فریاد مُجھ تک پہُنچی ہے۔“


اُن کے بیٹے کو چُومو۔ کہیں اَیسا نہ ہو کہ وہ خفا ہو جایئں اَور تُم اَپنی راہ ہی میں فنا ہو جاؤ، کیونکہ خُدا کا غضب پل بھر میں بھڑک سَکتا ہے۔ مُبارک ہیں وہ سَب جو اُن میں پناہ لیتے ہیں۔


پھر لوگوں نے بادشاہ مُقرّر کرنے کی درخواست کی اَور خُدا نے قیشؔ کے بیٹے ساؤلؔ کو بادشاہ مُقرّر کیا، جو بِنیامین کے قبیلہ سے تھا، آپ نے چالیس بَرس تک حُکومت کی۔


لیکن یَاہوِہ نہ کریں کہ میں یَاہوِہ کے ممسوح پر ہاتھ اُٹھاؤں۔ تُم اُس کے سرہانے کے قریب سے اُس کا نیزہ اَور پانی کی صُراحی لے آؤ، اُس کے بعد ہم چل دیں گے۔“


کیونکہ یَاہوِہ کا حِصّہ اُن کے لوگ ہیں، اَور یعقوب اُن کی مخصُوص مِیراث ہے۔


”واپس جا کر میری قوم کے رہنما حِزقیاہؔ سے فرما، ’یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد داویؔد کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، مَیں نے تمہاری دعا سُن لی ہے اَور مَیں نے تمہارے آنسُو دیکھے ہیں۔ مَیں تُمہیں شفا بخشوں گا اَور آج سے تین دِن کے بعد تُم یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جاؤگے۔


اَور الِیشعؔ نبی نے نبیوں کی جماعت میں سے ایک شخص کو بُلاکر حُکم دیا، ”اَپنی کمر باندھ اَور تیل کی یہ کُپّی اَپنے ساتھ لے کر راموتؔ گِلعادؔ روانہ ہو جاؤ۔


اَور جَب اُس نے وہ کِتاب لی تو چاروں جاندار اَور چوبیس بُزرگ حُکمراں اُس برّہ کے سامنے سَجدہ میں گِر پڑے۔ اُن میں سے ہر ایک کے پاس بربط اَور بخُور سے بھرے ہویٔے سونے کے پیالے تھے۔ یہ مُقدّسین کی دعائیں ہیں۔


کیونکہ یہی مُناسب تھا کہ خُدا جو سَب چیزیں کو خلق کرنے والا اَور اُنہیں محفوظ رکھنے والا ہے اُس نے یہ پکّا کر لیا تھا کہ وہ تمام فرزندوں کو اَپنی جلال میں شریک کرنے کے لیٔے اُن کی نَجات کے بانی یِسوعؔ کے دُکھ اُٹھانے کے ذریعہ سے کامل کرے۔


خُدا کے سَب مُقدّسین بھائیوں کو پاک بوسہ سے کے ساتھ میرا سلام کہنا۔


اَب وہ اَور بھی گُناہ کرتے ہیں؛ اَور اَپنی چاندی سے اَپنے لیٔے بُت بناتے ہیں، جو نہایت ماہر بُت تراش کی تراشی ہُوئی مورتیں ہیں، اَور سَب کی سَب دستکاروں کی دستکاری ہیں۔ اُن لوگوں کے متعلّق کہا جاتا ہے کہ، وہ اِنسان کی قُربانی گزرانتے ہیں! اَور بچھڑوں کے بُتوں کو چُومتے ہیں۔


خُدا جو یعقوب کا حِصّہ ہے، وہ اُن بُتوں کی مانند نہیں، کیونکہ وہ تمام چیزوں کے خالق ہیں، یہاں تک کہ بنی اِسرائیل کے قبیلے بھی جو اُن کی خاص مِیراث ہے۔ جِن کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کو اَپنے لیٔے، اَور اِسرائیل کو اَپنی خاص مِلکیّت کے طور پر چُن لیا ہے۔


تو بھی میں مُلکِ اِسرائیل میں اُن سات ہزار آدمیوں کو بچا کر رکھوں گا جنہوں نے نہ ہی بَعل معبُود کی پرستش کی ہے اَور نہ ہی اُس کا بوسہ لیا ہے۔“


تَب سَب لوگ دریائے یردنؔ کے پار ہُوئے اَور پھر بادشاہ بھی پار ہُوئے۔ اَور بادشاہ نے برزِلّئیؔ کو چُوما اَور اُسے دعا دی اَور وہ اَپنے گھر کو لَوٹ گیا۔


کچھ عرصہ پہلے جَب شاؤل ہمارا بادشاہ تھا تو تُم ہی تو تھے جو اِسرائیلیوں کی فَوجی مہموں میں اُن کی قیادت کیا کرتے تھے۔ اَور یَاہوِہ نے تُمہیں فرمایا، ’تُم میری قوم اِسرائیل کی گلّہ بانی کروگے اَور تُم اُن کے حُکمران بَن جاؤگے۔‘ “


اَور اُس نے اَپنے آدمیوں سے کہا، ”یَاہوِہ نہ کریں کہ میں اَپنے مالک سے جو یَاہوِہ کا ممسوح ہے اَیسا سلُوک کروں یا اُس کے خِلاف اَپنا ہاتھ اُٹھاؤں کیونکہ وہ یَاہوِہ کا ممسوح ہے۔“


لیکن اَب تمہاری بادشاہی قائِم نہ رہے گی۔ یَاہوِہ نے اَپنا دِل پسند آدمی ڈھونڈ کر اُسے اَپنے لوگوں کا رہنما مُقرّر کر دیا ہے کیونکہ تُم نے یَاہوِہ کی حُکم عُدولی کی ہے۔“


لیکن لوگوں نے شموایلؔ کی بات سُننے سے اِنکار کر دیا اَور کہا، ”نہیں! ہم اَپنے اُوپر ایک بادشاہ چاہتے ہیں۔


تُم اُن کی بات مان لو لیکن سنجِیدگی سے اُنہیں خبردار کر دو اَور بتا دو کہ وہ بادشاہ جو اُن پر حُکمرانی کرےگا اُس کے ضوابط کیا ہوں گے۔“


جو یَاہوِہ کی مُخالفت کرتے ہیں وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جایٔیں گے۔ خُداتعالیٰ اُن کے خِلاف آسمان سے گرجیں گے؛ یَاہوِہ دُنیا کے کناروں کا اِنصاف کریں گے۔ ”وہ اَپنے بادشاہ کو قُوّت بخشیں گے، وہ اَپنے ممسوح کے سینگ کو فتح مند کریں گے۔“


”مَقدِس کے ثاقل کے حِساب سے یہ خُوشبودار مَسالے لینا: پانچ سَو ثاقل آبِ مُر۔ اُس کا آدھا یعنی ڈھائی سَو ثاقل دارچینی اَور خُوشبودار اگر ڈھائی سَو ثاقل


اَور جَب وہ قصبہ کی سرحد سے باہر نکل رہے تھے تو شموایلؔ نے شاؤل سے کہا، ”اَپنے خدمت گار کو حُکم دو کہ وہ آگے چلا جائے۔“ خدمت گار نے وَیسا ہی کیا، ”لیکن تُم ابھی یہاں ٹھہرے رہو کیونکہ مَیں تُمہیں خُدا کی طرف سے ایک پیغام دینا چاہتا ہُوں۔“


میں یہاں تمہارے سامنے کھڑا ہُوں۔ اِس لئے تُم یَاہوِہ اَور اُس کے ممسوح کے آگے میرے مُنہ پر بتاؤ کہ مَیں نے کسی کا بَیل یا کسی کا گدھا لیا ہے؟ مَیں نے کِس کو رشوت لے کر دھوکا دیا؟ کِس پر ظُلم کیا؟ اَپنی آنکھیں بند کرنے کے لیٔے کِس کے ہاتھ سے مَیں نے رشوت لی؟ اگر مَیں نے کویٔی اَیسی بات کی ہے تو بتاؤ میں اُس کی تلافی کروں گا۔“


شموایلؔ نے شاؤل سے کہا، ”مَیں وُہی شخص ہُوں جسے یَاہوِہ نے بھیجا ہے کہ وہ اَپنی اِسرائیلی قوم کے اُوپر تُمہیں بطور بادشاہ مَسح کرے۔ لہٰذا اَب توجّہ سے یَاہوِہ کا پیغام سُنو۔


یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، ”چونکہ مَیں نے شاؤل کو بطور اِسرائیل کے بادشاہ کے ردّ کر دیا ہے، تُو کب تک اُس کے لیٔے افسوس کرتا رہے گا؟ تُو اَپنے سینگ میں تیل بھر اَور اَپنی راہ لے۔ مَیں تُجھے بیت لحمؔ کے یِشائی کے پاس بھیج رہا ہُوں کیونکہ مَیں نے اُس کے بیٹوں میں سے ایک کو بادشاہ ہونے کے لیٔے چُن لیا ہے۔“


لیکن داویؔد نے ابیشائی سے کہا، ”نہیں اُسے قتل نہ کرنا کیونکہ کون ہے جو یَاہوِہ کے ممسوح پر ہاتھ اُٹھائے اَور بےگُناہ رہے؟“


تَب داویؔد نے اُس سے پُوچھا، ”تُم یَاہوِہ کے ممسوح کو ہلاک کرنے کے لیٔے اُس پر وار کرنے سے کیوں نہ ڈرا؟“


تاکہ وہاں صدُوقؔ کاہِنؔ اَور ناتنؔ نبی اُسے مَسح کریں کہ وہ بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہو۔ اَور تُم نرسنگا پھُونکنا اَور نعرہ لگانا، ’شُلومونؔ بادشاہ زندہ باد!‘


اِس طرح تُو سونے اَور چاندی سے آراستہ کی گئی۔ تیرا لباس نفیس کتان اَور بُنے ہُوئے قیمتی اَور سُنہری بیل بُوٹوں والے کپڑوں کا تھا۔ تیری غِذا مَیدہ، شہد اَور زَیتُون کے تیل پر مُشتمل تھی۔ تُو نہایت ہی حسین تھی اَور ملِکہ کے درجہ تک جا پہُنچی۔


شموایلؔ نے کہا، ”اگرچہ ایک وقت تُو خُود اَپنی نظر میں حقیر تھا، پھر بھی کیا تُو اِسرائیل کے قبیلوں کا سردار نہ بنا؟ اَور یَاہوِہ نے تُجھے مَسح کیا تاکہ تُو اِسرائیل کا بادشاہ ہو۔


اَور ہم اِسرائیل میں صُلح پسند لوگ اَور وفادار اَور صُلح پسند لوگ ہیں اَور آپ ایک اَیسے شہر کو تباہ کر رہے ہو جو اِسرائیل میں شہروں کی ماں ہے آپ یَاہوِہ کی مِیراث کو کس لیٔے نگلنا چاہتے ہو؟“


اُنہُوں نے کہا، ”نہیں، نہیں، ہم نہیں جانتے ہیں۔ ہمیں سچ سچ سَب بتاؤ۔“ یِہُو نے جَواب دیا، ”نبی نے مُجھ سے یُوں کہا: ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: مَیں نے تُمہیں بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہونے کے لئے مَسح کیا ہے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات