Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-پطرس 4:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 اَے عزیزوں! مُصیبت کی آگ جو تُم میں بھڑک اُٹھی ہے وہ تمہاری آزمائش کے لیٔے ہے۔ اِس کی وجہ سے تعجُّب نہ کرو کہ تمہارے ساتھ کویٔی عجِیب بات ہو رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 اَے پِیارو! جو مُصِیبت کی آگ تُمہاری آزمایش کے لِئے تُم میں بھڑکی ہے یہ سمجھ کر اُس سے تعجُّب نہ کرو کہ یہ ایک انوکھی بات ہم پر واقِع ہُوئی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 अज़ीज़ो, ईज़ारसानी की उस आग पर ताज्जुब न करें जो आपको आज़माने के लिए आप पर आन पड़ी है। यह मत सोचना कि मेरे साथ कैसी ग़ैरमामूली बात हो रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 عزیزو، ایذا رسانی کی اُس آگ پر تعجب نہ کریں جو آپ کو آزمانے کے لئے آپ پر آن پڑی ہے۔ یہ مت سوچنا کہ میرے ساتھ کیسی غیرمعمولی بات ہو رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-پطرس 4:12
11 حوالہ جات  

دراصل جتنے لوگ المسیح یِسوعؔ میں دیندار زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ سَب ستائے جایٔیں گے۔


تُم ایمان میں مضبُوط ہوکر اَور یہ جان کر اُس کا مُقابلہ کرو کہ تمہارے مسیحی مُومِنین بھایٔی اَور بہن جو اِس دُنیا میں ہیں وہ بھی اَیسے ہی دُکھ اُٹھا رہے ہیں۔


بعض اہلِ دانش بھی ٹھوکر کھایٔیں گے تاکہ آخِری وقت کے آنے تک وہ پاک و صَاف اَور بُراق ہو جایٔیں کیونکہ خاتِمہ مُقرّر وقت پر ہی ہوگا۔


تُم کسی اَیسی آزمائش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہر ہو۔ خُدا پر بھروسا رکھو، وہ تُمہیں تمہاری قُوّت برداشت سے زِیادہ سخت آزمائش میں پڑنے ہی نہ دے گا۔ بَلکہ جَب آزمائش آئے گی تو اُس سے بچ نکلنے کی راہ بھی پیدا کر دے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔


تو اِنصاف کے دِن اُس کا کام صَاف ظاہر ہو جائے گا۔ کیونکہ وہ دِن آگ کے ساتھ آئے گا، اَور آگ اَپنے آپ ہر ایک کا کام آزما لے گی کہ کیسا ہے۔


اَور اَب وہ تعجُّب کرتے ہیں کہ تُم بدچلنی اَور عیّاشی میں اُن کا ساتھ نہیں دیتے ہو اِس لیٔے اَب وہ تمہاری بُرائی کرتے رہتے ہیں۔


یَاہوِہ اُٹھ کھڑا ہوگا جَیسا وہ پراصیمؔ کے پہاڑ پر ہُوا تھا، اَور وہ غضبناک ہوگا جَیسا گِبعونؔ کی وادی میں ہُوا تھا تاکہ وہ اَپنا کام کرے جو نہایت حیرت اَنگیز کام ہے، اَور وہ انوکھا کام اَنجام دے جو بہت انوکھا ہے۔


اگر تُم اَپنے ضلع میں غریبوں پر ظُلم ہوتے اَور عدل و اِنصاف اَور اُنہیں اُن کے حُقُوق سے محروم ہوتے دیکھو تو اُس پر تعجُّب نہ کرنا کیونکہ ایک حاکم کی ایک حاکم نگہبانی کرتا اَور اُن دونوں کے اُوپر بھی اعلیٰ حاکم ہوتے ہیں۔


اَے عزیزوں! تُم جو مہاجِروں اَور پردیسیوں کی مانند زندگی گزار رہے ہو، میں تمہاری مِنّت کرتا ہُوں کہ تُم اُن بُری جِسمانی خواہشوں سے دُور رہو جو تمہاری رُوح سے لڑائی کرتی رہتی ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات