Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-پطرس 3:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 کیونکہ خُدا پر اُمّید رکھنے والی مُقدّس خواتین ماضی زمانہ میں بھی اَپنے آپ کو اِسی طرح سنوارتی تھیں اَور اَپنے شوہروں کے تابع رہتی تھیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور اگلے زمانہ میں بھی خُدا پر اُمّید رکھنے والی مُقدّس عَورتیں اپنے آپ کو اِسی طرح سنوارتی اور اپنے اپنے شَوہر کے تابِع رہتی تِھیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 माज़ी में अल्लाह पर उम्मीद रखनेवाली मुक़द्दस ख़वातीन भी इसी तरह अपना सिंगार किया करती थीं। यों वह अपने शौहरों के ताबे रहीं,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 ماضی میں اللہ پر اُمید رکھنے والی مُقدّس خواتین بھی اِسی طرح اپنا سنگار کیا کرتی تھیں۔ یوں وہ اپنے شوہروں کے تابع رہیں،

باب دیکھیں کاپی




۱-پطرس 3:5
17 حوالہ جات  

جو عورت واقعی ضروُرت مند بِیوہ ہے اَور اُس کا کویٔی نہیں ہے اَور وہ خُدا پر اُمّید رکھتی ہے، اَور رات دِن خُدا کے ساتھ دعاؤں اَور اِلتجاؤں میں مشغُول رہتی ہے۔


اَور وہ نیک کام کرنے میں مشہُور رہی ہو، اَور اُس نے اَپنے بچّوں کی تربّیت کی ہو، پردیسیوں کی مہمان نوازی کی ہو، مُقدّسین کے پاؤں دھوئے ہوں، مُصیبت زدوں کی مدد کی ہو اَور ہر نیک کام کرنے میں مشغُول رہی ہو۔


لیکن خواتین اَولاد پیدا کرنے سے نَجات پائیں گی بشرطیکہ وہ ایمان، مَحَبّت، پاکیزگی اَور پرہیزگاری کے ساتھ زندگی گُزاریں۔


یافؔا میں ایک مسیحی خاتُون شاگرد تھی جِس کا نام تبِیتؔا (یُونانی میں ڈورکاسؔ یعنی ہِرنی) تھا جو ہمیشہ نیکی کرنے اَور غریبوں کی مدد کرنے میں لگی رہتی تھی۔


اَب وہ بِیوہ تھی اَور چَوراسی بَرس کی ہو چُکی تھی۔ وہ بیت المُقدّس سے جُدا نہ ہوتی تھی بَلکہ رات دِن روزوں اَور دعاؤں کے ساتھ عبادت میں لگی رہتی تھی۔


’اَپنے یتیموں کو یہیں چھوڑ جاؤ؛ مَیں اُنہیں زندہ رکھّوں گا۔ تمہاری بیوائیں بھی مُجھ پر اِعتماد کر سکتی ہیں۔‘ “


حُسن دھوکا ہے اَور جمال ناپائیدار ہے؛ لیکن یَاہوِہ کا خوف رکھنے والی عورت قابل تعریف ہے۔


تَب حنّہؔ نے دعا کی اَور کہا: ”میرا دِل یَاہوِہ میں شادمان ہے؛ یَاہوِہ نے میرا سینگ اُونچا کیا ہے۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کُھل گیا ہے، کیونکہ مَیں آپ کی نَجات سے خُوش ہُوں۔


ایمان ہی سے سارہؔ نے حاملہ ہونے اَور بچّہ پیدا کرنے کی قُوّت پائی حالانکہ وہ عمر رسیدہ تھیں اَور بچّہ پیدا کرنے کے قابل نہیں تھیں، کیونکہ سارہؔ کو یقین تھا کہ وعدہ کرنے والا خُدا وفادار ہے۔


بَلکہ وہ اَپنے آپ کو نیک کاموں سے آراستہ کریں جَیسا کہ خُداپرست عورتوں کو کرنا مُناسب ہے۔


یہ سَب چند خواتین اَور خُداوؔند یِسوعؔ کی ماں، مریمؔ اَور اُن کے بھائیوں کے ساتھ ایک دِل ہوکر دعا میں مشغُول رہتے تھے۔


نیک چلن بیوی کون پا سَکتا ہے؟ کیونکہ وہ لعلوں سے بھی زِیادہ قیمتی ہے۔


بہرحال تُم میں سے ہر شوہر کو چاہیے کہ وہ اَپنی بیوی سے اَپنی مانِند مَحَبّت رکھے، اَور بیوی کو بھی چاہیے کہ وہ اَپنے شوہر سے اَدب سے پیش آئے۔


ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے خُدا اَور باپ کی حَمد ہو! جِس نے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے سبب سے اَپنی بڑی رحمت سے ہمیں ایک زندہ اُمّید کے لیٔے نئے سِرے سے پیدا کیا ہے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات