Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 9:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یہ بیت المُقدّس ملبے کا ڈھیر ہو جائے گا۔ لیکن بعد میں جو بھی اِس کے پاس سے گزرے گا وہ حیرت زدہ ہوگا اَور طنز کستے ہویٔے کہے گا، ’یَاہوِہ نے اِس مُلک اَور اِس بیت المُقدّس کے ساتھ اَیسا سلُوک کیوں کیا؟‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور اگرچہ یہ گھر اَیسا مُمتاز ہے تَو بھی ہر ایک جو اِس کے پاس سے گُذرے گا حَیران ہو گا اور سُسکارے گا اور وہ کہیں گے کہ خُداوند نے اِس مُلک اور اِس گھر سے اَیسا کیوں کِیا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 इस शानदार घर की बुरी हालत देखकर यहाँ से गुज़रनेवाले तमाम लोगों के रोंगटे खड़े हो जाएंगे, और वह अपनी हिक़ारत का इज़हार करके पूछेंगे, ‘रब ने इस मुल्क और इस घर से ऐसा सुलूक क्यों किया?’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اِس شاندار گھر کی بُری حالت دیکھ کر یہاں سے گزرنے والے تمام لوگوں کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے، اور وہ اپنی حقارت کا اظہار کر کے پوچھیں گے، ’رب نے اِس ملک اور اِس گھر سے ایسا سلوک کیوں کیا؟‘

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 9:8
22 حوالہ جات  

اگرچہ اَب یہ بیت المُقدّس اِس قدر عالیشان ہے مگر تَب جو بھی اِس کے پاس سے گزرے گا حیرت زدہ ہوکر کہے گا ’یَاہوِہ نے اِس مُلک اَور اِس بیت المُقدّس کے ساتھ اَیسا سلُوک کیوں کیا؟‘


کیا یہ شخص یہُویاکینؔ یا کونیاہؔ حقیر اَور ٹوٹا ہُوا برتن ہے، کیا وہ ایک محض نکمّا برتن ہے؟ پھر وہ اَور اُس کے فرزند کیوں، ایک اَیسے مُلک میں پھینک دئیے جایٔیں گے، جِس سے وہ ناواقِف تھے؟


میں اِس شہر کو اَیسا تباہ کروں گا کہ وہ دہشت اَور طعن کا باعث بَن جائے گا۔ جو کویٔی اُس کے پاس سے گزرے گا وہ اُس کی بُری حالت دیکھ کر حیرت زدہ ہوگا اَور اِس کا مذاق اُڑائے گا۔


چنانچہ جو کچھ ہمارے خِلاف اَور ہمارے حاکموں کے خِلاف کہا گیا تھا اُسے آپ نے ہم پر بڑی آفت بھیج کر پُورا کر دیا کیونکہ جَیسا یروشلیمؔ کے ساتھ کیا گیا وَیسا اَب تک سارے آسمان کے نیچے کہیں بھی نہیں کیا گیا ہے۔


یَاہوِہ کے قہر کے باعث وہ پھر آباد نہ ہوگی، بَلکہ بالکُل ویران ہو جائے گی۔ جو کویٔی بابیل کے پاس سے گزرے گا وہ اُس کے تمام زخموں دیکھ کر حیران ہوگا اَور اُس کا مذاق اُڑائے گا۔


”اِدُوم حیرت کا مقام بَن جائے گا؛ اَور اُس کے نزدیک سے گزرنے والے سَب لوگ حیران ہوں گے، اَور اُس کے تمام زخموں کے باعث، اُس کا مذاق اُڑائیں گے۔


ہماری مُقدّس اَور عالیشان بیت المُقدّس، جہاں ہمارے آباؤاَجداد تیری سِتائش کرتے تھے، آگ سے جَلا دی گئی، اَور وہ تمام چیزیں جو ہمیں عزیز تھیں برباد ہو گئی ہیں۔


تَب تُم اُن سَب قوموں کے درمیان جہاں یَاہوِہ تُمہیں دفع کریں گے، تُم لوگوں کے لیٔے ایک دہشت کی شَے، ضرب المثل اَور ایک مذاق کا باعث بنوگے۔


اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس، شاہی محل اَور یروشلیمؔ کے تمام مکانات کو آگ لگوا کر جَلا دیا۔ اُس نے ہر اہم عمارت کو جَلا ڈالا۔


تَب اُنہُوں نے خُدا کے بیت المُقدّس کو آگ لگا دی اَور یروشلیمؔ کی فصیلوں کو ڈھا دیا اَور اُنہُوں نے تمام شاہی محلوں اَور تمام مضبُوط عمارتوں کو جَلا دیا اَور وہاں کے تمام قیمتی چیزوں کو تلف کر دیا۔


اَور جَب لوگ پُوچھیں، ’یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمارے ساتھ یہ سَب کیوں کیا؟‘ تَب تُم اُنہیں بتانا، ’چونکہ ہم نے اَپنے خُدا کو ترک کر دیا تھا اَور اَپنے مُلک میں غَیر معبُودوں کی خدمت کی تھی؛ اِس لیٔے اَب ہم اِس مُلک میں جو ہمارا نہیں ہے، اَب ہمیں پردیسیوں کی خدمت پردیسی مُلک میں کرنی پڑےگی۔‘


”اَور جَب تُم اِس قوم پر یہ سَب باتیں ظاہر کرو اَور وہ تُم سے پُوچھیں، ’یَاہوِہ نے ہمارے خِلاف اِس قدر بڑی آفت کا حُکم کیوں دیا؟ ہم نے کیا خطا کی ہے؟ ہم نے یَاہوِہ ہمارے خُدا کے خِلاف کون سا گُناہ کیا ہے؟‘


جِس کی وجہ سے اُن کا مُلک اَیسا اُجاڑ دیا گیا کہ، وہ ہمیشہ کے لیٔے لَعن طَعن کا نِشانہ بَن گیا؛ وہاں سے گزرنے والے سبھی لوگ دنگ رہ جایٔیں گے، اَور حیران ہوکر اَپنے سَر ہلائیں گے۔


اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔


کیونکہ اِس مِصر میں جہاں کہ تُم آباد ہونے کے لیٔے آئے ہو، یہاں تُم اَپنے ہاتھوں سے بنائی ہُوئی اَشیا سے اَور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جَلا کے میرا غُصّہ کیوں بھڑکاتے ہو؟ کیا تُم اَپنے آپ کو ہلاک کرکے دُنیا کی تمام قوموں کے درمیان خُود کو لعنت اَور ملامت کا باعث بناؤگے۔


اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس، شاہی محل اَور یروشلیمؔ کے تمام مکانات کو آگ لگوا کر جَلا دیا۔ اُس نے ہر اہم عمارت کو جَلا ڈالا۔


اَور یہ بھی دیکھیں گے کہ تمام مُلک نمک اَور گندھک بنا پڑا ہے اَور اَیسا جَل گیا ہے کہ نہ تو کچھ بویا جا سکتا ہے، نہ کُچھ اُگتا ہے اَور نہ کسی قِسم کی نباتات پیدا ہوتی ہے۔ اَور وہ ٹھیک سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی مانند تباہ ہو گیا ہے جنہیں یَاہوِہ نے اَپنے قہرِ شدید میں تباہ کر دیا تھا۔


کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جَلایا اَور اَپنے ہاتھوں سے تعمیر کی ہوئی تمام چیزوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا ہے۔ لہٰذا میرا قہر اِس مقام پر بھڑکے گا اَور ٹھنڈا نہ ہوگا۔‘


اِس لیٔے یَاہوِہ کا قہر یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ پر نازل ہُواہے اَور خُدا نے اُنہیں مُصیبت، دہشت اَور حیرت کے سُپرد کر دیا ہے جَیسا کہ تُم خُود اَپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہو۔


جو لوگ تیری راہ سے گزرتے ہیں وہ تُجھ پر تالیاں بجاتے ہیں؛ وہ یروشلیمؔ کی بیٹی پر یہ کہہ کر آوازے کستے ہیں اَور اَپنے سَر ہلاتے ہیں: ”کیا یہ وُہی شہر ہے اَور سارے جہان کے لیٔے باعثِ مسرّت ہے؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات