Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 9:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 تو میں بنی اِسرائیل کو اُس مُلک سے جو مَیں نے اُنہیں عطا کیا ہے بے دخل کر دُوں گا اَور اِس بیت المُقدّس کو جسے مَیں نے اَپنے نام کے لیٔے مخصُوص کیا ہے اَپنی نظروں سے دُور کر دُوں گا۔ تَب بنی اِسرائیل تمام اَقوام میں ضرب المثل اَور مذاق بَن کر رہ جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 تو مَیں اِسرائیلؔ کو اُس مُلک سے جو مَیں نے اُن کو دِیا ہے کاٹ ڈالُوں گا اور اُس گھر کو جِسے مَیں نے اپنے نام کے لِئے مُقدّس کِیا ہے اپنی نظر سے دُور کر دُوں گا اور اِسرائیلؔ سب قَوموں میں ضربُ المثل اور انگُشت نُما ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 तो मैं इसराईल को उस मुल्क में से मिटा दूँगा जो मैंने उनको दे दिया था। न सिर्फ़ यह बल्कि मैं इस घर को भी रद्द कर दूँगा जो मैंने अपने नाम के लिए मख़सूसो-मुक़द्दस कर लिया है। उस वक़्त इसराईल तमाम अक़वाम में मज़ाक़ और लान-तान का निशाना बन जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 تو مَیں اسرائیل کو اُس ملک میں سے مٹا دوں گا جو مَیں نے اُن کو دے دیا تھا۔ نہ صرف یہ بلکہ مَیں اِس گھر کو بھی رد کر دوں گا جو مَیں نے اپنے نام کے لئے مخصوص و مُقدّس کر لیا ہے۔ اُس وقت اسرائیل تمام اقوام میں مذاق اور لعن طعن کا نشانہ بن جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 9:7
38 حوالہ جات  

میں اُنہیں دُنیا کی تمام مملکتوں میں مکرُوہ اَور ناگوار قرار دُوں گا اَور جہاں جہاں میں اُنہیں جَلاوطن کروں گا؛ وہاں وہ ملامت، ضرب المثل، مذاق اَور لعنت کا باعث ہوں گے۔


آپ نے ہمیں قوموں کے درمیان ضرب المثل بنا دیا؛ مُختلف اُمّتوں کے لوگ ہمیں دیکھ کر سَر ہلاتے ہیں۔


تَب تُم اُن سَب قوموں کے درمیان جہاں یَاہوِہ تُمہیں دفع کریں گے، تُم لوگوں کے لیٔے ایک دہشت کی شَے، ضرب المثل اَور ایک مذاق کا باعث بنوگے۔


تو میں آج کے دِن آسمان اَور زمین کو تمہارے خِلاف گواہ ٹھہرا کر کہتا ہُوں کہ تُم بہت جلد اُس مُلک سے مِٹ جاؤگے جسے تُم یردنؔ پار کرکے حاصل کرنے والے ہو۔ تُم وہاں بہت دِن رہنے نہ پاؤگے بَلکہ یقیناً نِیست و نابود کر دئیے جاؤگے۔


وہ تلوار کا لُقمہ بَن جایٔیں گے اَور اسیر کر سَب مُلکوں میں پہُنچائے جایٔیں گے اَور غَیریہُودی لوگ یروشلیمؔ کو پاؤں تلے کُچل ڈالیں گے یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جَب تک اُن کی میِعاد پُوری نہ ہو جائے۔


تَب شاہِ بابیل نے مُلکِ حماتؔ میں رِبلہؔ کے علاقہ میں اُنہیں قتل کر دیا۔ اِس طرح سے بنی یہُوداہؔ اسیر ہوکر اَپنے مُلک سے بے دخل کر دیا گیا۔


اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس، شاہی محل اَور یروشلیمؔ کے تمام مکانات کو آگ لگوا کر جَلا دیا۔ اُس نے ہر اہم عمارت کو جَلا ڈالا۔


اِس لیٔے صِیّونؔ تمہاری وجہ سے کھیت کی طرح ہل سے جوتا جائے گا، یروشلیمؔ کھنڈر ہو جائے گا، ہیکل کا پہاڑ جھاڑیوں سے ڈھکا ہُوا ٹیلہ بَن جائے گا۔


یَاہوِہ کے خدمت گزار کاہِنؔ، بیت المُقدّس کی دیوڑھی اَور قُربان گاہ کے درمیان رو رو کر کہیں۔ اَے یَاہوِہ، ”اَپنے لوگوں پر رحم کیجئے۔ اَپنی مِیراث کی توہین نہ ہونے دیں، اَور نہ ہی اُنہیں غَیر قوموں میں ضرب المثل بننے دیں۔ وہ لوگوں کے درمیان یہ کیوں کہیں کہ اُن کا خُدا کہاں ہے؟“


تو میں اِس گھر کی حالت شیلوہؔ کی مانند کر دُوں گا اَور اِس شہر کو دُنیا کی تمام قوموں میں لعنت کا باعث بنا دُوں گا۔‘ “


تَب اُنہُوں نے خُدا کے بیت المُقدّس کو آگ لگا دی اَور یروشلیمؔ کی فصیلوں کو ڈھا دیا اَور اُنہُوں نے تمام شاہی محلوں اَور تمام مضبُوط عمارتوں کو جَلا دیا اَور وہاں کے تمام قیمتی چیزوں کو تلف کر دیا۔


تو پھر مَیں بنی اِسرائیل کو اَپنے مُلک سے جسے مَیں نے اُنہیں دیا ہے، جڑ سے اُکھاڑ پھینکوں گا اَور اِس بیت المُقدّس کو جسے مَیں نے اَپنے نام کے لیٔے مُقدّس کیا ہے اَپنے سامنے سے دُور کر دُوں گا۔ اَور اِسے قوموں میں ضرب المثل اَور ذِلّت کا نِشان بنا دُوں گا۔


یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”کیا تُم یہ سَب کُچھ دیکھ رہے ہو؟ میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ یہاں کویٔی ایک بھی پتّھر دُوسرے کے اُوپر باقی نہ رہے گا جو گرایا نہ جائے گا۔“


بنی اِسرائیل سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اَپنے پاک مَقدِس کو یعنی اُس قلعہ کو جِس پر تُمہیں ناز ہے اَورجو تمہاری آنکھوں کی راحت اَور تمہارا محبُوب ہے ناپاک کرنے کو ہُوں۔ جِن بیٹوں اَور بیٹیوں کو تُم پیچھے چھوڑ گیٔے وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔


اُس نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس، شاہی محل اَور یروشلیمؔ کے تمام مکانات کو آگ لگوا کر جَلا دیا۔ اُس نے ہر اہم عمارت کو جَلا ڈالا۔


”شاہِ یہُودیؔہ حِزقیاہؔ کے دَورِ حُکومت موریشیت کے باشِندے میکاہؔ نے نبُوّت کی تھی۔“ اُس نے یہُودیؔہ کے تمام لوگوں سے فرمایا تھا، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: ” ’صِیّونؔ میں کھیت کی مانند ہل چلایا جائے گا، اَور یروشلیمؔ کھنڈر میں تبدیل ہو جائے گا، اَور بیت المُقدّس کی پہاڑی گھنی جھاڑیوں سے بھر جائے گی۔‘ “


تُم اَپنا نام میرے برگُزیدوں کی لعنت کے لیٔے چھوڑ جاؤگے، اَور یَاہوِہ قادر تُمہیں موت کے گھاٹ اُتار دے گا، لیکن اَپنے خادِموں کو ایک دُوسرے نام سے پُکارے گا۔


اَور یَاہوِہ نے شُلومونؔ سے فرمایا: ”جو دعا اَور فریاد تُم نے میرے سامنے کی ہے وہ مَیں نے سُن لی ہے اَور مَیں نے اِس بیت المُقدّس کو مخصُوص کر دیا ہے جسے تُم نے تعمیر کروائی ہے تاکہ اُس میں میرے نام کی تعظیم ہمیشہ ہوتی رہے۔ میری آنکھیں اَور میرا دِل ہمیشہ وہاں لگا رہے گا۔


دیکھو! تمہارا گھر تمہارے ہی لیٔے ویران چھوڑا جا رہاہے۔


”مُجھے افسوس ہے کہ مَیں نے شاؤل کو بادشاہ بنایا ہے کیونکہ وہ مُجھ سے برگشتہ ہو گیا ہے اَور اُس نے میری ہدایات پر عَمل نہیں کیا۔“ یہ سُن کر شموایلؔ کا غُصّہ بھڑک اُٹھا اَور وہ ساری رات یَاہوِہ سے فریاد کرتے رہے۔


اگرچہ یَاہوِہ نے شُلومونؔ کو غَیر معبُودوں کی پیروی کرنے سے منع کیا تھا پھر بھی شُلومونؔ نے یَاہوِہ کے حُکم کو نہیں مانا۔


جَب مَیں ٹاٹ اوڑھتا ہُوں، تو لوگ میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔


اِس لیٔے میں شمال کے تمام لوگوں کو اَور اَپنے خادِم شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کو بُلاؤں گا،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اَور مَیں اُنہیں اِس مُلک پر اَور اِس کے تمام باشِندوں پر اَور اُس کے گِردونواح کی تمام قوموں کے خِلاف حملہ کرنے کو چڑھا لاؤں گا اَور مَیں اُنہیں بالکُل برباد کر دُوں گا تاکہ وہ دہشت اَور طعن اَور اَبدی تباہی اَور بربادی کی مثال بَن جایٔیں۔


کیونکہ اِس مِصر میں جہاں کہ تُم آباد ہونے کے لیٔے آئے ہو، یہاں تُم اَپنے ہاتھوں سے بنائی ہُوئی اَشیا سے اَور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جَلا کے میرا غُصّہ کیوں بھڑکاتے ہو؟ کیا تُم اَپنے آپ کو ہلاک کرکے دُنیا کی تمام قوموں کے درمیان خُود کو لعنت اَور ملامت کا باعث بناؤگے۔


اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے عہد کو جِس کا حُکم اُنہُوں نے تُمہیں دیا ہے توڑ دو اَور جا کر غَیر معبُودوں کی عبادت کرو اَور اُن کے آگے سَجدہ کرو تو یَاہوِہ کا غضب تُم پر بھڑک اُٹھے گا اَور تُم اُس بھلے مُلک سے جسے اُنہُوں نے تُمہیں دیا ہے جلد ہی نِیست و نابود ہو جاؤگے۔“


میری رُسوائی دِن بھر میرے سامنے رہتی ہے، اَور میرے چہرہ پر شرم کا پردہ پڑا رہتاہے


یروشلیمؔ نے سنگین گُناہ کیا اُس کی حالت ایک نجِس عورت کی طرح ہو گئی۔ جو اُس کا اِحترام کرتے تھے وہ اَب اُس کی تحقیر کرتے ہیں، کیونکہ اُنہُوں نے اُس کی برہنگی دیکھی ہے؛ جو خُود کراہتی ہے اَور مُنہ پھیر لیتی ہے۔


یَاہوِہ نے جو قصد کیا ہُوا تھا اُسے پُورا کر ڈالا؛ اُنہُوں نے اَپنا کلام پُورا کیا، جو اُنہُوں نے قدیم ایّام میں فرمایا تھا۔ اُنہُوں نے نہایت بے رحمی کے ساتھ اُسے گرا دیا، اَور دُشمن کو تُجھ پر شادمان کیا، اَور تیرے حریف کا سینگ بُلند کیا۔


جَب مَیں تُجھے غیظ و غضب اَور سخت ملامت سے سزا دُوں گا تَب تُو اِردگرد کی قوموں کے لیٔے باعثِ ملامت و مضحکہ اَور مقامِ عِبرت و حیرت ہوگا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہی نے یہ فرمایاہے۔


وہ یَاہوِہ کے مُلک میں نہ رہیں گے؛ اِفرائیمؔ مِصر کو لَوٹے گا اَور اشُور میں ناپاک غِذا کھائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات