Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 9:28 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

28 اَور وہ بحری سفر پر اوفیرؔ شہر گیٔے اَور وہاں سے تقریباً چودہ ہزار کِلو سونا لے کر لَوٹے۔ اَور اُسے شُلومونؔ بادشاہ کے سُپرد کر دیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

28 اور وہ اوفیر کو گئے اور وہاں سے چار سَو بِیس قِنطار سونا لے کر اُسے سُلیماؔن بادشاہ کے پاس لائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

28 उन्होंने ओफ़ीर तक सफ़र किया और वहाँ से तक़रीबन 14,000 किलोग्राम सोना सुलेमान के पास ले आए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

28 اُنہوں نے اوفیر تک سفر کیا اور وہاں سے تقریباً 14,000 کلو گرام سونا سلیمان کے پاس لے آئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 9:28
15 حوالہ جات  

اَور حِیرامؔ بادشاہ نے اُنہیں بحری جہاز بھیجے جِن پر اُن کے اَپنے افسر اَور ملّاح مُعیّن تھے اَور وہ اَیسے خادِم تھے جو سمُندر سے واقف تھے۔ وہ شُلومونؔ کے مُلازمین کے ہمراہ اوفیرؔ کے سمُندری سفر پر روانہ ہُوئے اَور وہاں سے وہ 450 تالنت سونا لے کر آئے جو شُلومونؔ کے لیٔے تھا۔


یعنی ایک لاکھ کِلو اوفیرؔ کا سونا اَور دو لاکھ پینتیس ہزار کِلو خالص چاندی، اَپنے خُدا کے بیت المُقدّس کی دیواروں پر منڈھنے کے لیٔے،


میں اِنسان کو خالص سونے، بَلکہ اوفیرؔ کے سونے سے بھی مہنگا بنا دُوں گا۔


آپ کی سلطنت میں مُعزّز خواتین کے عہدے پر بادشاہوں کی شاہزادیاں ہیں؛ شاہی دُلہن آپ کے داہنے ہاتھ کھڑی ہے جو اوفیرؔ کے سونے سے آراستہ ہے۔


اوفیرؔ کے سونے سے اُس کی قیمت اَدا نہیں کی جا سکتی، نہ ہی قیمتی سنگِ سُلیمانی اَور نیلم سے۔


اَور اَپنے خزانوں کو خاک، اَور اَپنے اوفیرؔ کے سونے کو وادی کے پتّھروں کے برابر سمجھو۔


اِس کے علاوہ حِیرامؔ کے بحری جہاز مُلکِ اوفیرؔ سے سونا لایٔے تھے اَور وہاں سے وہ صندل کی لکڑی اَور بیش قیمتی پتّھر بھی لے کر آئے۔


(اَور اِس کے علاوہ حِیرامؔ کے مُلازمین اَور شُلومونؔ کے مُلازمین اوفیرؔ سے سونا لایٔے اَور وہ وہاں سے لال صندل کی لکڑی اَور جواہرات بھی لایٔے۔


اوفیرؔ، حَویلہؔ اَور یُوبابؔ پیدا ہویٔے۔ یہ سَب یُقطانؔ کے بیٹے تھے۔


اَور یہوشافاطؔ نے اوفیرؔ سے سونا لانے کے لیٔے ترشیشؔ کے جہازوں کا ایک بحری جہاز تیّار کیا تھا مگر وہ بیڑا کبھی بحری سفر پر نہیں گیا کیونکہ وہ عضیُون گیبر میں ہی تباہ ہو گیا تھا۔


مَیں نے اَپنے لیٔے سونا اَور چاندی اَور بادشاہوں اَور صوبوں کے خزانے جمع کئے۔ مَیں نے گانے والے مَرد خواتین اَور خُوبصورت لونڈیاں فراہم کیں جو اِنسان کے لیٔے اسبابِ عیش ہیں۔


اُس سونے کا وزن جو شُلومونؔ کو ہر سال دستیاب ہوتا تھا جو چھ سَو چھیاسٹھ تالنت تھا۔


اُس وقت احابؔ کے بیٹے احزیاہؔ نے یہوشافاطؔ سے درخواست کی، ”اَپنے آدمیوں کے ساتھ میرے آدمیوں کو بھی بحری سفر پر جانے دو،“ لیکن یہوشافاطؔ نے اِنکار کر دیا۔


اوفیرؔ، حَویلہؔ اَور یُوبابؔ پیدا ہویٔے۔ یہ سَب یُقطانؔ کے بیٹے تھے۔


اَے شہزادی! سُنیں، غور کریں اَور کان لگائیں: اَپنے لوگوں اَور اَپنے باپ کے گھر کو بھُول جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات