Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 9:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 شُلومونؔ سال میں تین بار اُس مذبح پرجو یَاہوِہ کے لئے بنایا تھا، سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں گزرانتے تھے اَور اِس مذبح پر یَاہوِہ کے حُضُور وہ بخُور بھی جَلاتے تھے اَور اِس طرح مَندِر کی ذمّہ داریوں کو پُورا کیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور سُلیماؔن سال میں تِین بار اُس مذبح پر جو اُس نے خُداوند کے لِئے بنایا تھا سوختنی قُربانِیاں اور سلامتی کے ذبِیحے گُذرانتا تھا اور اُن کے ساتھ اُس مذبح پر جو خُداوند کے آگے تھا بخُور جلاتا تھا۔ اِس طرح اُس نے اُس گھر کو تمام کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 सुलेमान साल में तीन बार रब को भस्म होनेवाली और सलामती की क़ुरबानियाँ पेश करता था। वह उन्हें रब के घर की उस क़ुरबानगाह पर चढ़ाता था जो उसने रब के लिए बनवाई थी। साथ साथ वह बख़ूर भी जलाता था। यों उसने रब के घर को तकमील तक पहुँचाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 سلیمان سال میں تین بار رب کو بھسم ہونے والی اور سلامتی کی قربانیاں پیش کرتا تھا۔ وہ اُنہیں رب کے گھر کی اُس قربان گاہ پر چڑھاتا تھا جو اُس نے رب کے لئے بنوائی تھی۔ ساتھ ساتھ وہ بخور بھی جلاتا تھا۔ یوں اُس نے رب کے گھر کو تکمیل تک پہنچایا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 9:25
14 حوالہ جات  

اِس طرح شُلومونؔ کی مَعرفت سے شروع کیا گیا سارا کام یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی بُنیاد ڈالنے کے دِن سے لے کر اُس کے تعمیر ہو جانے تک اَچھّی طرح جاری رہا، تَب یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی تعمیر کا کام پُورا ہو گیا۔


اَور سال میں تین بار یعنی بے خمیری روٹی کی عید، ہفتوں کی عید اَور خیموں کی عید کے موقعوں پر تمہارے سَب آدمی یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور اُسی مقام مَیں حاضِر ہُوا کریں جسے وہ مُنتخب کریں گے۔ اَور کویٔی شخص یَاہوِہ کے حُضُور خالی ہاتھ نہ آئے۔


کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے ترک کر دیا ہے اَور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جَلایا اَور مُجھے اَپنے ہاتھوں کے سَب کاموں سے غُصّہ دِلایا ہے، لہٰذا میرا قہر شدید اِس جگہ پر نازل ہُواہے اَور وہ پر سکون نہیں ہوگا۔‏‘


میرے بیٹوں! اَب لاپروائی نہ کرو کیونکہ یَاہوِہ نے تُمہیں اَپنے حُضُور میں کھڑا ہونے، خدمت کرنے، خدمت کی ترتیب اَدا کرنے اَور بخُور جَلانے کے لیٔے مُنتخب کیا ہے۔“


عمرامؔ کے بیٹے: اَہرونؔ اَور مَوشہ۔ اَہرونؔ کو یہ اِعزاز دیا گیا کہ وہ اَور اُس کی نَسل اَبد تک پاک ترین مقام میں خدمت اَنجام دیں اَور یَاہوِہ کے آگے آتِشی قُربانیاں گزرانیں اَور بخُور جَلائیں اَور ہمیشہ اُن کا نام لے کر برکت دیں۔


اَور گیارھویں سال کے بُولؔ کے مہینے میں جو اصل میں آٹھواں مہینہ ہے، یَاہوِہ کا بیت المُقدّس اَپنے تمام سَب حِصّوں کے ساتھ اَپنے نقشہ کے عَین مُطابق بَن کر تیّار ہو گیا تھا۔ چنانچہ شُلومونؔ کو اِسے تعمیر کرنے میں سات سال لگے۔


تمہارے تمام اِنسان سال میں تین بار یَاہوِہ قادر، اِسرائیل کے خُدا کے حُضُور حاضِر ہُوں۔


”اَور ہر صُبح جَب اَہرونؔ چراغوں کو ٹھیک کرے تو مذبح پر خُوشبو اَور بخُور ضروُر جَلایا کرے۔


کہ ہر سال اِسرائیلیوں کی دوشیزائیں چار دِن کے لیٔے باہر چلی جاتی ہیں اَور یِفتاحؔ گِلعادی کی بیٹی کی یاد میں نوحہ کرتی ہیں۔


لہٰذا شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کو تعمیر کرنے کا کام پُورا کیا، اَور بیت المُقدّس کی چھت، دیودار کی شہتیروں اَور پٹریوں سے مُکمّل کی۔


چنانچہ شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کو تعمیر کرنے کا کام مُکمّل کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات