Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 9:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 شُلومونؔ نے اُن کے باقی بچے فرزندوں کو جنہیں بنی اِسرائیل نِیست و نابود نہ کر سکے تھے اُنہیں بطور غُلام، بیگار میں کام کرنے والی جماعت میں جبراً بھرتی کیا، یہ سَب آج بھی غُلام ہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 سو اُن کی اَولاد کو جو اُن کے بعد مُلک میں باقی رہی جِن کو بنی اِسرائیل پُورے طَور پر نابُود نہ کر سکے سُلیماؔن نے غُلام بنا کر بیگار میں لگایا جَیسا آج تک ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 9:21
23 حوالہ جات  

البتّہ بنی بِنیامین یروشلیمؔ میں سکونت پذیر یبُوسیوں کو وہاں سے ہٹانے میں ناکام رہے۔ اِس لیٔے آج کے دِن تک یبُوسی وہاں بنی بِنیامین کے ساتھ رہتے ہیں۔


پھر بھی بنی منشّہ اُن شہروں میں بُودوباش اِختیار نہ کر سکے کیونکہ کنعانیوں نے اُس علاقہ میں بسے رہنے کا تہیہ کر لیا تھا۔


بنی یہُوداہؔ یروشلیمؔ میں بسے ہُوئے یبُوسیوں کو نکال نہ سکے۔ اِس لیٔے آج تک یبُوسی یہُوداہؔ کے ساتھ یروشلیمؔ میں رہتے ہیں۔


صُوبہ کے وہ سردار جو یروشلیمؔ میں آ بسے یہ ہیں؛ اُس وقت کچھ اِسرائیلی، کاہِنؔ، لیوی، بیت المُقدّس کے خُدّام اَور شُلومونؔ کے خادِموں کے نَسل یہُودیؔہ کے شہروں میں رہتے تھے یعنی ہر ایک اَپنے شہروں میں اَپنی اَپنی مِلکیّت میں رہتا تھا۔


شُلومونؔ کے خادِموں کی اَولاد: بنی سُوطائی، بنی سُوفِریتھ، بنی پریدا،


اَور بادشاہ شُلومونؔ نے یَاہوِہ کا بیت المُقدّس، اَپنا محل، مِلّوؔ، یروشلیمؔ کی فصیل اَور حَصورؔ، مگِدّوؔ اَور گِزرؔ کو تعمیر کرنے کے لیٔے جِن لوگوں کو زبردستی بیگاری کے کام پر لگایا تھا اُن کی تفصیل یہ ہے۔


بادشاہ شُلومونؔ نے تمام بنی اِسرائیل میں سے تیس ہزار مزدُور بیگار پر بھرتی کئے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ بنی اِسرائیل سے بےحد خفا ہُوئے اَور کہا، ”چونکہ اِس قوم نے اُس عہد کو توڑا ہے جو مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد سے باندھا تھا اَور میری بات نہیں مانی،


اگر وہ اَمن کی پیشکش قبُول کرتے ہیں اَور اَپنے پھاٹک کھول دیں، تو وہاں کے سَب باشِندے بیگار میں کام کرنے والے ہوں گے جو تمہارے خدمت گزار ہوں گے۔


البتّہ جَب بنی اِسرائیل زورآور ہو گئے تَب اُنہُوں نے کنعانیوں سے بیگار کا کام لینا شروع کر دیا لیکن اُنہیں وہاں سے پُوری طرح نہیں نکالا۔


یَاہوِہ نے اُن قوموں کو رہنے دیا تاکہ اُن سَب اِسرائیلیوں کو آزمائے جو کنعانؔ میں کسی لڑائی میں شریک نہ ہُوئے تھے۔


اَور تمام لوگ جو امُوریوں، حِتّیوں، پَرزّیوں، حِوّیوں اَور یبُوسیوں میں سے زندہ رہ گیٔے تھے اَور یہ قوم اِسرائیلی نہ تھے۔


اَور داویؔد نے مُلک اِسرائیل میں رہنے والے پردیسیوں کو جمع کرنے کا حُکم دیا اَور اُن میں جتنے سنگ تراش تھے داویؔد نے اُنہیں خُدا کے گھر کی تعمیر کے لیٔے پتّھر تراشنے کے کام پر مُقرّر کیا۔


حقیقت میں یہ اُن اَقوام کی اَولاد تھیں جنہیں بنی اِسرائیل نے ہلاک نہیں کیا تھا۔ تَب شُلومونؔ نے اُنہیں بیگار کے لیٔے بھرتی کیا جَیسا کہ آج کے دِن تک اِسی عہدے پر کام کرتے ہیں۔


محنتی ہاتھوں والے حُکمرانی کریں گے، لیکن کاہل آدمی غُلام بَن کر رہ جایٔیں گے۔


اُنہُوں نے گِزرؔ میں بسے ہُوئے کنعانیوں کو نہیں نکالا اِس لیٔے وہ کنعانی آج کے دِن تک بنی اِفرائیمؔ کے درمیان بسے ہُوئے ہیں لیکن اُنہیں بیگار میں کام کرنا پڑتا ہے۔


امُوریوں کی سرحد درّۂ عقرابیمؔ سے سیلاؔ سے پرے تک تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات