Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 8:50 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

50 اَور اَپنی اُمّت کو جِس نے آپ کے خِلاف گُناہ کیا اَور اُن کی سَب خطائیں جو اُنہُوں نے آپ کے خِلاف سرزد کیں، مُعاف کردینا اَور اُنہیں اِغوا کرنے والوں کے آگے اُن پر رحم کرنا تاکہ وہ اُن پر رحم کریں؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

50 اور اپنی قَوم کو جِس نے تیرا گُناہ کِیا اور اُن کی سب خطاؤں کو جو اُن سے تیرے خِلاف سرزد ہوں مُعاف کر دینا اور اُن کے اسِیر کرنے والوں کے آگے اُن پر رحم کرنا تاکہ وہ اُن پر رحم کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

50 और अपनी क़ौम के गुनाहों को मुआफ़ कर देना। जिस भी जुर्म से उन्होंने तेरा गुनाह किया है वह मुआफ़ कर देना। बख़्श दे कि उन्हें गिरिफ़्तार करनेवाले उन पर रहम करें।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

50 اور اپنی قوم کے گناہوں کو معاف کر دینا۔ جس بھی جرم سے اُنہوں نے تیرا گناہ کیا ہے وہ معاف کر دینا۔ بخش دے کہ اُنہیں گرفتار کرنے والے اُن پر رحم کریں۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 8:50
13 حوالہ جات  

اَور جنہوں نے اُنہیں اسیر کر رکھا تھا اُن کے دِل رحم سے بھر دئیے۔


اگر تُم یَاہوِہ کی طرف رُجُوع کروگے تو پھر تمہارے بھائیوں اَور بچّوں کو اسیر کرنے والے اُن پر ترس کھایٔیں گے اَور وہ اِس مُلک کو واپس آ جایٔیں گے۔ کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا بڑے مہربان اَور رحیم ہیں۔ اگر تُم اُن کی طرف پھروگے تو وہ تُم سے اَپنا مُنہ نہ پھیریں گے۔“


اَور خُدا نے اُنہیں ساری مُصیبتوں سے بچائے رکھا۔ اُنہیں حِکمت عطا کی اَور مِصر کے بادشاہ فَرعوہؔ کی نظر میں اَیسی مقبُولیّت بخشی۔ چنانچہ فَرعوہؔ نے حضرت یُوسیفؔ کو مِصر کا حاکم مُقرّر کر دیا اَور اَپنے محل کا مُختار بنا دیا۔


جَب اِنسان کی روِشیں یَاہوِہ کو پسند آتی ہیں، تَب وہ اُس کے دُشمنوں کو بھی اُس کے ساتھ صُلح سے رہنے دیتے ہیں۔


یَاہوِہ اَپنے اِس خادِم کی دعا سُنیں اَور اَپنے اُن خادِموں کی دعاؤں پرجو آپ کے نام کی بڑی تعظیم کرتے ہیں کان لگائیں۔ جَب آپ کا خادِم اُس شخص (بادشاہ) کے حُضُور میں اَپنی درخواست لے کر جاتا ہے تو اَپنے خادِم پر کرم فرمائیں اَور اُسے کامیابی سے ہمکنار کریں۔“ اُس وقت میں بادشاہ کا ساقی تھا۔


بابیل سے آیا۔ وہ مَوشہ کے تمام آئین کا جو یَاہوِہ اِسرائیل کے خُدا نے دی تھی بڑا ماہر اُستاد تھا۔ چونکہ یَاہوِہ اُس کے خُدا کا ہاتھ عزراؔ پر تھا اِس لیٔے ہر ایک شَے جِس کی اُس نے درخواست کی بادشاہ نے اُسے عطا فرمائی۔


”اَور مَیں مِصریوں کو اِن لوگوں پر مہربان کر دُوں گا تاکہ جَب تُم مِصر سے جاؤ تو تُم خالی ہاتھ نہ جاؤ۔


تو آپ آسمان پر سے جو آپ کی قِیام گاہ ہے اُن کی دعا اَور مناجات کو سُن لینا اَور اُنہیں اِنصاف مُہیّا کرنا۔


جَب اُس نے یَاہوِہ سے دعا کی تو یَاہوِہ نے اُس کی فریاد سُنی اَور اُس کی دعا قبُول فرمائی اَور اُسے اُس کی مملکت میں ہی یروشلیمؔ کو واپس لَوٹا لایا۔ تَب منشّہ نے جان لیا کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔


تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا، اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔ مَیں نے کہا، ”میں یَاہوِہ کے حُضُور اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔“ اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات