Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 8:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 ”لیکن کیا خُدا واقعی زمین پر سکونت کریں گے؟ آپ تو آسمان بَلکہ سَب سے اُونچے آسمان میں بھی نہیں سما سکتے، تو پھر جو بیت المُقدّس مَیں نے تعمیر کرایا ہے اُس میں آپ کیسے سما سکتے ہیں!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 لیکن کیا خُدا فی الحقِیقت زمِین پر سکُونت کرے گا؟ دیکھ آسمان بلکہ آسمانوں کے آسمان میں بھی تُو سما نہیں سکتا تو یہ گھر تو کُچھ بھی نہیں جِسے مَیں نے بنایا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 लेकिन क्या अल्लाह वाक़ई ज़मीन पर सुकूनत करेगा? नहीं, तू तो बुलंदतरीन आसमान में भी समा नहीं सकता! तो फिर यह मकान जो मैंने बनाया है किस तरह तेरी सुकूनतगाह बन सकता है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 لیکن کیا اللہ واقعی زمین پر سکونت کرے گا؟ نہیں، تُو تو بلندترین آسمان میں بھی سما نہیں سکتا! تو پھر یہ مکان جو مَیں نے بنایا ہے کس طرح تیری سکونت گاہ بن سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 8:27
16 حوالہ جات  

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”آسمان میرا تخت ہے، اَور زمین میرے پاؤں کی چوکی۔ تُم میرے لیٔے جو گھر بناؤگے وہ کہاں ہے؟ میری آرامگاہ کہاں ہوگی؟


لیکن کون ہے جو اُن کے لیٔے بیت المُقدّس تعمیر کر سکے؟ وہ آسمان بَلکہ سَب سے اُونچے آسمانوں میں بھی سما نہیں سکتے۔ تو اَچھّا مَیں کون ہُوں جو اُن کے حُضُور آتِشی قُربانیاں گذراننے کے سِوا کسی اَور خیال سے اُن کے لیٔے بیت المُقدّس تعمیر کر سکوں؟


یَاہوِہ فرماتے ہیں، کیا کویٔی شخص اَیسی پوشیدہ جگہوں میں چھُپ سَکتا ہے کہ میں اُسے دیکھ نہ سکوں؟ یَاہوِہ فرماتے ہیں، کیا آسمان اَور زمین مُجھ سے معموُر نہیں ہیں؟


”لیکن کیا خُدا کی مَوجُودگی آدمیوں کے ساتھ زمین پر سکونت کرےگی؟ کیونکہ جَب آسمانوں میں بَلکہ سَب سے اُونچے آسمانوں میں بھی خُدا سما نہیں سکتے تو پھر، یہ بیت المُقدّس جو مَیں نے تعمیر کروائی ہے اُن کے مُقابلے میں تو کچھ بھی نہیں ہے؟


دیکھ آسمان اَور سَب سے اُونچا آسمانوں کا آسمان اَور زمین اَور اُس میں جو کچھ ہے یہ سَب یَاہوِہ تمہارے خُدا ہی کا ہے۔


یَاہوِہ سَب قوموں پر بُلند و بالا ہیں، اُن کا جلال آسمان سے بھی اُونچا ہے۔


اَور کلام مُجسّم ہُوا اَور ہمارے درمیان فضل اَور سچّائی سے معموُر ہوکر خیمہ زن ہُوا، اَور ہم نے اُن کا اَیسا جلال دیکھا، جو صِرف آسمانی باپ کے اِکلوتے بیٹے کا ہوتاہے۔


دیکھو، آسمانی باپ نے ہم سے کیسی مَحَبّت کی ہے کہ ہم خُدا کے فرزند کَہلاتے ہیں اَور ہم واقعی ہیں بھی۔ دُنیا ہمیں اِس لیٔے نہیں جانتی کیونکہ اِس نے یِسوعؔ کو بھی نہیں جانا۔


”جِس خُدا نے دُنیا اَور اُس کی ساری چیزوں کو پیدا کیا ہے وہ آسمان اَور زمین کا مالک ہے۔ وہ ہاتھ کی بنائی ہویٔی یہُودی عبادت گاہوں میں نہیں رہتا۔


المسیح پر ایمان لانے والے کی حیثیت سے میں ایک اَیسے شخص کو جانتا ہُوں جو چودہ سال پہلے اَچانک تیسرے آسمان پر اُٹھالیا گیا۔ یہ صَعُود جِسمانی تھا یا رُوحانی میں نہیں جانتا خُدا ہی بہتر جانتا ہے۔


خُدا کے مَقدِس کو بُتوں سے کیا مُناسبت؟ زندہ خُدا کا مَقدِس تو ہم ہیں جَیسا کہ خُدا نے فرمایاہے: ”میں اُن میں بسُوں گا اَور اُن کے درمیان چلا پھرا کروں گا۔ میں اُن کا خُدا ہوں گا اَور وہ میری اُمّت ہوں گے۔“


جو قدیم آسمانوں پر سواری کرتے ہیں، اَورجو زوردار آواز سے گرجتے ہیں۔


اَے فلک الافلاک، اُن کی سِتائش کرو، اَور تُو بھی اَے فِضا پر کے پانی۔


”اَور وہ بیت المُقدّس جو میں تعمیر کرنے کو ہُوں عظیمُ الشّان ہوگا کیونکہ ہمارے خُدا دیگر سَب معبُودوں سے عظیم ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات