Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 8:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 چنانچہ اَب اَے بنی اِسرائیل کے خُدا، آپ اَپنے اُس قول کو پُورا کریں جو آپ نے اَپنے خادِم، میرے باپ داویؔد سے کی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 سو اب اَے اِسرائیلؔ کے خُدا تیرا وہ قَول سچّا ثابِت کِیا جائے جو تُو نے اپنے بندہ میرے باپ داؤُد سے کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 ऐ इसराईल के ख़ुदा, अब बराहे-करम अपना यह वादा पूरा कर जो तूने अपने ख़ादिम मेरे बाप दाऊद से किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 اے اسرائیل کے خدا، اب براہِ کرم اپنا یہ وعدہ پورا کر جو تُو نے اپنے خادم میرے باپ داؤد سے کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 8:26
14 حوالہ جات  

تاکہ وہ قَسم پُوری کروں جو مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی کہ اُنہیں وہ مُلک دُوں گا جِس میں دُودھ اَور شہد بہتا ہے،‘ اَور جِس کے آج تُم مالک ہو۔“ تَب یہ سُن کر مَیں نے جَواب دیا، ”اَے یَاہوِہ، آمین۔“


مَیں تُجھے اَندھیرے میں چُھپائے ہُوئے خزانے، اَور خُفیہ مقامات پر رکھی ہُوئی دولت دُوں گا، تاکہ تُو جانے کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں، اِسرائیل کا خُدا جو تُجھے نام لے کر بُلاتا ہے۔


”مسکین اَور مُحتاج پانی کی کھوج میں ہیں، پر وہ ملتا نہیں؛ اُن کی زبانیں پیاس سے خشک ہو چُکی ہیں۔ لیکن مَیں یَاہوِہ اُن کی سُنوں گا؛ میں اِسرائیل کا خُدا اُنہیں ترک نہ کروں گا۔


جو کلام آپ نے اَپنے خادِم سے کیا اُسے یاد کریں، کیونکہ آپ نے مُجھے اُمّید دِلائی ہے۔


بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ، اَزل سے اَبد تک سِتائش ہو، آمین ثُمّ آمین۔


اَب اَے یَاہوِہ! جو وعدہ آپ نے میرے باپ داویؔد سے کیا تھا اُس کی تصدیق کریں کیونکہ آپ نے مُجھے ایک اَیسی قوم کا بادشاہ بنایا ہے جو زمین کی خاک کے ذرّوں کی طرح کثرت سے ہے۔


اَور دعا مانگی: ”اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، آپ کی مانند نہ تو اُوپر آسمان میں اَور نہ نیچے زمین پر کویٔی خُدا ہے۔ جو اَپنے اُن خادِموں پر اَپنی بے پناہ مَحَبّت ظاہر کرتے اَور اَپنے عہد کو پُورا کرتے ہیں، جو پُورے دِل سے آپ کی راہ پر چلتے ہیں۔


تَب عیلیؔ نے جَواب دیا، ”سلامتی سے رخصت ہو اَور اِسرائیل کا خُدا تمہاری وہ مُراد پُوری کریں جِس کے لیٔے تُم نے اُن سے دعا کی ہے۔“


اَور اُنہُوں نے اِسرائیل کے خُدا کو دیکھا۔ اُن کے پاؤں کے نیچے نیلم کے پتّھر کی اینٹوں کا چبوترہ سا تھا جو نیلے آسمان کی مانند شفّاف تھا۔


”لیکن کیا خُدا واقعی زمین پر سکونت کریں گے؟ آپ تو آسمان بَلکہ سَب سے اُونچے آسمان میں بھی نہیں سما سکتے، تو پھر جو بیت المُقدّس مَیں نے تعمیر کرایا ہے اُس میں آپ کیسے سما سکتے ہیں!


”اَور اَب اَے یَاہوِہ، اَپنے اُس وعدہ کو جو آپ کے خادِم اَور اُس کے گھرانے سے تعلّق رکھتا ہے اَبد تک قائِم رکھیں اَور جَیسا آپ نے وعدہ کیا وَیسا ہی کریں۔


اَپنے خادِم کے ساتھ اَپنا وعدہ پُورا کریں، تاکہ لوگ آپ کا خوف مانتے رہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات