Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 8:22 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

22 اِس کے بعد شُلومونؔ بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے سامنے یَاہوِہ کے مذبح کے آگے کھڑے ہُوئے اَور اَپنے ہاتھ پھیلائے

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

22 اور سُلیماؔن نے اِسرائیلؔ کی ساری جماعت کے رُوبرُو خُداوند کے مذبح کے آگے کھڑے ہو کر اپنے ہاتھ آسمان کی طرف پَھیلائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

22 फिर सुलेमान इसराईल की पूरी जमात के देखते देखते रब की क़ुरबानगाह के सामने खड़ा हुआ। उसने अपने हाथ आसमान की तरफ़ उठाकर

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

22 پھر سلیمان اسرائیل کی پوری جماعت کے دیکھتے دیکھتے رب کی قربان گاہ کے سامنے کھڑا ہوا۔ اُس نے اپنے ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا کر

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 8:22
13 حوالہ جات  

پھر شام کی قُربانی کے وقت میں اَپنے چاک پیراہن اَور پھٹی چادر کے ساتھ ہی اَپنی ماتمی حالت کو بھُول کر اُٹھا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کے آگے اَپنے ہاتھ پھیلا کر گھٹنوں کے بَل گِر پڑا


جَب شُلومونؔ یَاہوِہ سے یہ تمام دعائیں اَور فریاد کر چُکے، تو وہ یَاہوِہ کے مذبح کے سامنے سے جہاں وہ اَپنے ہاتھ آسمان کی طرف پھیلا کر گھُٹنے ٹیکے ہُوئے تھے اُٹھے۔


تَب مَوشہ فَرعوہؔ سے رخصت ہوکر شہر کے باہر گئے اَور اُنہُوں نے اَپنے ہاتھ یَاہوِہ کی طرف پھیلائے۔ لہٰذا بجلی کی گھن گرج اَور اولے گرنے بندہو گیٔے اَور زمین پر بارش بھی تھم گئی۔


جَب تُم دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاؤگے، تو میں تُم سے مُنہ پھیر لُوں گا؛ تُم چاہے کتنی دعائیں کرو، میں نہیں سُنوں گا۔ تمہارے ہاتھ خُون سے آلُودہ ہیں!


مَوشہ نے جَواب دیا، ”جَب مَیں شہر سے باہر چلا جاؤں گا تو میں دعا کے لیٔے اَپنے ہاتھ یَاہوِہ کی طرف پھیلاؤں گا؛ تَب گھن گرج بندہو جائے گی اَور اُس کے بعد اولے بھی نہ گریں گے تاکہ تُم جان لو کہ دُنیا یَاہوِہ ہی کی ہے۔


پس میں چاہتا ہُوں کہ ہر جماعتوں کے مُومِن مَرد بغیر غُصّہ اَور تکرار کے، مُقدّس ہاتھوں کو اُٹھاکر دعا کیا کریں۔


میں عمر بھر آپ کی سِتائش کروں گا، دعا میں اَپنے ہاتھ اُٹھاکر آپ کا نام لیا کروں گا۔


جَب مَیں آپ کے پاک ترین مقام کی طرف جَیسے ہی اَپنے ہاتھ اُٹھاؤں، جَب مَیں آپ سے مدد کے لئے فریاد کروں، تَب میری رحم کی اِلتجا کو سُن لیں۔


”پھر بھی اگر تُم دِل سے اُن کی طرف راغِب ہو، اَور اَپنے ہاتھ خُدا کی طرف بڑھاؤ،


تَب بادشاہ نے سُتون کے پاس کھڑے ہوکر یَاہوِہ کے حُضُور میں یہ عہد کیا کہ وہ یَاہوِہ کی پیروی کریں گے۔ اُس کے اَحکام، رسمیں اَور قوانین کو اَپنے سارے دِل اَور ساری جان سے عَمل کریں گے اَور عہدنامہ کی ساری باتوں پرجو اِس کِتاب میں مرقوم ہیں عَمل کریں گے۔ تَب وہاں مَوجُود سَب عوام نے اُس عہد پر قائِم رہنے کا عہد لیا۔


اَور اُس نے دیکھا کہ بادشاہ حسبِ دستور سُتون کے پاس کھڑا ہے اَور افسر اَور نرسنگا پھُونکنے والے بادشاہ کے قریب کھڑے ہیں اَور مُلک کے تمام لوگ خُوشی منا رہے اَور نرسنگے پھُونک رہے ہیں۔ تَب عتلیاہؔ نے اَپنے کپڑے پھاڑے اَور چِلّاکر کہا، ”غدّاری! غدّاری!“


اَور جَب بھی لوگ بادل کے سُتون کو خیمہ کے دروازہ پر کھڑا دیکھتے تو سَب کے سَب کھڑے ہو جاتے اَور اَپنے اَپنے خیمہ کے دروازہ پر یَاہوِہ کو سَجدہ کرتے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات