Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 8:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 جَب بنی اِسرائیل کی ساری جماعت وہاں کھڑی تھی تو بادشاہ نے اُن کی طرف مُخاطِب ہوکر اُنہیں برکت دی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 اور بادشاہ نے اپنا مُنہ پھیرا اور اِسرائیلؔ کی ساری جماعت کو برکت دی اور اِسرائیلؔ کی ساری جماعت کھڑی رہی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 फिर बादशाह ने मुड़कर रब के घर के सामने खड़ी इसराईल की पूरी जमात की तरफ़ रुख़ किया। उसने उन्हें बरकत देकर कहा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 پھر بادشاہ نے مُڑ کر رب کے گھر کے سامنے کھڑی اسرائیل کی پوری جماعت کی طرف رُخ کیا۔ اُس نے اُنہیں برکت دے کر کہا،

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 8:14
14 حوالہ جات  

اَور جَب داویؔد سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں چڑھا چُکے تو اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔


حُضُور کے چاروں طرف لوگوں کااِتنا ہُجوم جمع ہو گیا کہ یِسوعؔ ایک کشتی میں جا بیٹھے اَور سارا ہُجوم کنارے پر ہی کھڑا رہا۔


مُبارک ہے وہ جو یَاہوِہ کے نام سے آتا ہے۔ ہم تُمہیں یَاہوِہ کے گھر سے برکت بخشتے ہیں۔


بنی اِسرائیلی نَسل کے لوگ تمام غَیریہُودی لوگوں سے الگ ہوکر اَپنی اَپنی جگہ کھڑے ہو گئے اَور اَپنے گُناہوں کا اَور اَپنے آباؤاَجداد کی گُناہوں کا اقرار کرنے لگے۔


اَور یہوشُعؔ، بانیؔ، شیرِبیاہؔ، یامِنؔ، عقُّوبؔ، شبّتائی، ہُودیاہؔ، معسیاہؔ قِلیطاؔ، عزریاہؔ، یُوزبادؔ، حاننؔ، پِلائییاہؔ اَور لیوی لوگوں کو تورہ سمجھاتے گیٔے اَور اُس دَوران لوگ اَپنی اَپنی جگہ کھڑے رہے۔


کاہِنؔ اَپنے فرائض کی ادائیگی کے لیٔے اَپنی اَپنی جگہ کھڑے تھے اَور لیوی بھی یَاہوِہ کی سِتائش کے لئے مُقرّر موسیقی کے اُن سازوں سامان کے ساتھ کھڑے تھے جنہیں داویؔد بادشاہ نے یَاہوِہ کی حَمد و سِتائش کے مقصد سے بنوایا تھا تاکہ وہ اُن موسیقی کے دھُن پر جَب اُنہُوں نے داویؔد کا یہ نغمہ شروع کیا جسے وہ جانتے تھے، ”اُن کی رحمت اَبدی ہے،“ اَور کاہِنؔ اُن کے آگے آگے نرسنگے پھُونکنے لگے تو تمام بنی اِسرائیلی جماعت کھڑی رہی۔


جَب بنی اِسرائیل کی ساری جماعت وہاں کھڑی تھی تو بادشاہ نے اُن کی طرف مُخاطِب ہوکر اُنہیں برکت دی۔


اَور جَب داویؔد سوختنی نذریں اَور سلامتی کی نذریں چڑھا چُکے تو اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے نام سے لوگوں کو برکت دی۔


تَب یہوشُعؔ نے اُنہیں برکت دی اَور اُنہیں رخصت کیا اَور وہ اَپنے گھروں کو چلے گیٔے۔


اَور جَب بھی لوگ بادل کے سُتون کو خیمہ کے دروازہ پر کھڑا دیکھتے تو سَب کے سَب کھڑے ہو جاتے اَور اَپنے اَپنے خیمہ کے دروازہ پر یَاہوِہ کو سَجدہ کرتے۔


جَب حِزقیاہؔ اَور اُس کے اہلکاروں نے آکر اُن ذخیروں کو دیکھا تو اُنہُوں نے یَاہوِہ کی سِتائش کی اَور اُن کی اُمّت بنی اِسرائیل کو مُبارکباد دی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات