Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 8:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 یہاں تک کہ کاہِنؔ بادلوں کے باعث اَپنی خدمت اَنجام دینے کے لیٔے وہاں کھڑے نہ رہ سکے کیونکہ یَاہوِہ نے اَپنے جلال سے اَپنے پُورے بیت المُقدّس کو معموُر کر دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 سو کاہِن اُس ابر کے سبب سے خِدمت کے لِئے کھڑے نہ ہو سکے اِس لِئے کہ خُداوند کا گھر اُس کے جلال سے بھر گیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 8:11
22 حوالہ جات  

اِس لیٔے کہ وہ خُدا جِس نے فرمایا: ”تاریکی میں سے نُور چمکے،“ وُہی ہمارے دِلوں میں چمکا تاکہ ہم پہچان سکیں کہ جو نُور یِسوعؔ المسیح کے چہرہ سے جلوہ گِر ہے وہ خُدا کے جلال کا نُور ہے۔


لیکن ہم سَب، جِن کے بے نقاب چہروں سے خُداوؔند کا جلال اِس طرح ظاہر ہوتاہے، جِس طرح آئینہ میں، تو ہم خُداوؔند کے پاک رُوح کے وسیلہ سے اُس کی جلالی صورت میں درجہ بدرجہ بدلتے جاتے ہیں۔


پھر وہ آدمی مُجھے شمالی پھاٹک کی راہ سے بیت المُقدّس کے سامنے لایا۔ مَیں نے دیکھا کہ یَاہوِہ کا بیت المُقدّس یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو رہاہے اَور مَیں مُنہ کے بَل گرا۔


اَور پھر مَوشہ اَور اَہرونؔ خیمہ اِجتماع کے اَندر چلے گیٔے اَور جَب وہ باہر آئے تو اُنہُوں نے اُمّت کو برکت دی تَب یَاہوِہ کا جلال پُوری اُمّت پر ظاہر ہُوا۔


وہ شہر، سُورج اَور چاند کی رَوشنی کا مُحتاج نہیں کیونکہ خُداوؔند کے جلال نے اُسے رَوشن کر رکھا ہے اَور برّہ اُس کا چراغ ہے۔


اَور کلام مُجسّم ہُوا اَور ہمارے درمیان فضل اَور سچّائی سے معموُر ہوکر خیمہ زن ہُوا، اَور ہم نے اُن کا اَیسا جلال دیکھا، جو صِرف آسمانی باپ کے اِکلوتے بیٹے کا ہوتاہے۔


اَور مَیں نے اِسرائیل کے خُدا کا جلال مشرق سے نموُدار ہوتے ہُوئے دیکھا۔ اُس کی آواز سیلاب کے شور کی مانند تھی اَور زمین اُس کے جلال سے مُنوّر ہو گئی۔


اُس میں خُدا کا جلال تھا اَور اُس کی چمک نہایت ہی قیمتی پتّھر، یعنی اُس یَشب کی طرح تھی جو بِلّور کی طرح شفّاف ہوتاہے۔


لیکن اِستِفنُسؔ نے، پاک رُوح سے معموُر ہوکر، آسمان کی طرف غور سے نگاہ کی تو اُنہیں خُدا کا جلال دِکھائی دیا، اَور یِسوعؔ المسیح کو خُدا کے داہنے ہاتھ کھڑے ہویٔے دیکھا۔


پھر مَوشہ نے اُن سے فرمایا، ”یہ وہ کام ہے جِس کو کرنے کا یَاہوِہ نے تُمہیں حُکم دیا ہے تاکہ یَاہوِہ کا جلال تُم پر ظاہر ہو۔“


یعنی بنی اِسرائیلؔ، خُدا کے مُتَنَبّیٰ ہونے کا حق کے سبب جلال، عہد، شَریعت اَور خدمت، بیت المُقدّس میں عبادت کا شرف اَور خُدا کے وعدے بھی اُن ہی کے لیٔے ہیں۔


تَب خیمہ اِجتماع پر بادل چھا گیا اَور پاک مَسکن یَاہوِہ کے جلال سے معموُر ہو گیا۔


اَور مَوشہ خیمہ اِجتماع میں داخل نہ ہو سکے کیونکہ وہ بادل اُن پر ٹھہرا ہُوا تھا اَور مَسکن یَاہوِہ کے جلال سے معموُر تھا۔


جَب کاہِنؔ پاک ترین مقام سے باہر نکل آئے تو یَاہوِہ کا بیت المُقدّس بادل سے بھر گیا۔


تَب شُلومونؔ نے کہا، ”یَاہوِہ نے فرمایاہے وہ سیاہ گھنے بادل میں سکونت کریں گے؛


یہاں تک کہ کاہِنؔ بادلوں کے باعث اَپنی خدمت اَنجام دینے کے لیٔے وہاں کھڑے نہ رہ سکے۔ کیونکہ یَاہوِہ خُدا نے اَپنے جلال سے پُورے بیت المُقدّس کو معموُر کر دیا تھا۔


آپ کے کارنامے آپ کے خادِموں پر، اَور آپ کی شوکت اُن کی اَولاد پر ظاہر ہو۔


میں سَب قوموں کو ہلا دُوں گا اَور سَب قوموں کی مرغوب اَشیا آئیں گی اَور مَیں اِس بیت المُقدّس کو اَپنی جلال سے بھر دُوں گا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَور وہیں میں بنی اِسرائیل سے بھی مُلاقات کروں گا اَور وہ مقام میرے جلال سے مُقدّس ہوگا۔


جِس سال عُزّیاہؔ بادشاہ نے وفات پائی، مَیں نے خُداوؔند کو ایک بُلند و بالا تخت پر جلوہ افروز دیکھا اَور اُن کے قبا کے گھیر سے ہیکل معموُر ہو گئی۔


تَب یَاہوِہ کا جلال کروبیوں کے اُوپر سے اُٹھ کر بیت المُقدّس کی دہلیز کی طرف بڑھا۔ بیت المُقدّس بادل سے بھر گئی اَور صحن یَاہوِہ کے جلال کے نُور سے معموُر ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات