Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 7:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 اَور یہ حوض کانسے کے بَارہ بَیلوں کے اُوپر رکھّا گیا تھا؛ جِن میں سے تین کا مُنہ شمال کی طرف، تین کا مغرب، تین کا جُنوب اَور تین کا مشرق کی طرف تھا۔ حوض اُن کے سِروں پر ٹِکا ہُوا تھا اَور اُن کے پیچھے والے دھڑ اَندر کی طرف تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اور وہ بارہ بَیلوں پر رکھّا گیا۔ تِین کے مُنہ شِمال کی طرف اور تِین کے مُنہ مغرِب کی طرف اور تِین کے مُنہ جنُوب کی طرف اور تِین کے مُنہ مشرِق کی طرف تھے اور وہ بڑا حَوض اُن ہی پر اُوپر کی طرف تھا اور اُن سبھوں کا پِچھلا دھڑ اندر کے رُخ تھا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 हौज़ को बैलों के 12 मुजस्समों पर रखा गया। तीन बैलों का रुख़ शिमाल की तरफ़, तीन का रुख़ मग़रिब की तरफ़, तीन का रुख़ जुनूब की तरफ़ और तीन का रुख़ मशरिक़ की तरफ़ था। उनके पिछले हिस्से हौज़ की तरफ़ थे, और हौज़ उनके कंधों पर पड़ा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 حوض کو بَیلوں کے 12 مجسموں پر رکھا گیا۔ تین بَیلوں کا رُخ شمال کی طرف، تین کا رُخ مغرب کی طرف، تین کا رُخ جنوب کی طرف اور تین کا رُخ مشرق کی طرف تھا۔ اُن کے پچھلے حصے حوض کی طرف تھے، اور حوض اُن کے کندھوں پر پڑا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 7:25
11 حوالہ جات  

وہ دو سُتون، بڑا حوض اَور کانسے کے بَارہ بَیل جو کُرسیوں کے نیچے تھے، جنہیں شُلومونؔ بادشاہ نے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے لیٔے تعمیر کروایا تھا؛ اِن سَب کانسوں کا وزن اِس قدر زِیادہ تھا کہ تَولا نہ جا سَکتا تھا۔


کیونکہ حضرت مَوشہ کی شَریعت میں لِکھّا ہے: ”گاہتے وقت بَیل کا مُنہ نہ باندھنا۔“ کیا خُدا کو بَیلوں ہی کی پروا ہے؟


اَور میرے نام سے یروشلیمؔ سے شروع کرکے تمام قوموں میں، گُناہوں کی مُعافی کے لیٔے تَوبہ کرنے کی مُنادی کی جائے گی۔


اِس لیٔے تُم جاؤ اَور تمام قوموں کو شاگرد بناؤ اَور اُنہیں باپ، بیٹے اَور پاک رُوح کے نام سے پاک غُسل دو،


اُن کے چہرے اُس طرح نظر آتے تھے: کہ چاروں کا ایک ایک چہرہ اِنسان کا، ایک ایک چہرہ شیرببر کا داہنی طرف اَور ایک ایک چہرہ سانڈ کا بائیں طرف اَور ایک ایک چہرہ عُقاب کا سا تھا۔


اِس حوض کے دھات کی موٹائی تقریباً چار اُنگل تھی اَور اُس کا کنارہ پیالے کے کنارہ کی طرح شُوشنؔ کے پھُول کی مانند تھا۔ اَور اِس حوض میں دو ہزار بَت پانی کی گنجائش تھی۔


بڑا حوض اَور اُس کے نیچے بَارہ بَیل۔


اَور آحازؔ بادشاہ نے مُنتقل ہونے والی پانی کی گاڑیوں کے بازوؤں کے چوکھٹوں کو کاٹے اَور اُن پر کے پانی کے حوضوں کو ہٹا دیا اَور اُس بڑی کانسے کے حوض کو جو بَیلوں کے اُوپر رکھی ہُوئی تھی اُتار کر پتّھروں کے چبُوترے پر رکھ دیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات