Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 6:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 بیت المُقدّس کو تعمیر کرنے کے لیٔے پتّھروں کے صِرف وُہی ٹکڑے اِستعمال کئے گیٔے جو کھدان سے نکالتے وقت تراشے گیٔے تھے۔ اَور جَب وہ بیت المُقدّس تعمیر کیا جا رہاتھا تو وہاں ہتھوڑے، چھینی یا لوہے کے کسی اوزار کی آواز سُنایٔی نہ دی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور وہ گھر جب تعمِیر ہو رہا تھا تو اَیسے پتّھروں کا بنایا گیا جو کان پر تیّار کِئے جاتے تھے۔ سو اُس کی تعمِیر کے وقت نہ مارتول نہ کُلہاڑی نہ لوہے کے کِسی اَوزار کی آواز اُس گھر میں سُنائی دی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जो पत्थर रब के घर की तामीर के लिए इस्तेमाल हुए उन्हें पत्थर की कान के अंदर ही तराशकर तैयार किया गया। इसलिए जब उन्हें ज़ेरे-तामीर इमारत के पास लाकर जोड़ा गया तो न हथौड़ों, न छैनी न लोहे के किसी और औज़ार की आवाज़ सुनाई दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جو پتھر رب کے گھر کی تعمیر کے لئے استعمال ہوئے اُنہیں پتھر کی کان کے اندر ہی تراش کر تیار کیا گیا۔ اِس لئے جب اُنہیں زیرِ تعمیر عمارت کے پاس لا کر جوڑا گیا تو نہ ہتھوڑوں، نہ چھینی نہ لوہے کے کسی اَور اوزار کی آواز سنائی دی۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 6:7
14 حوالہ جات  

اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


پہلے اَپنا باہر کا کام پُورا کر لو اَور کھیتوں کا کام بھی ختم کر لو، اَور اُس کے بعد اَپنے لیٔے گھر تعمیر کرنا۔


اَور اگر تُم میرے لیٔے ایک پتّھروں کا مذبح بناؤ تو اُسے تراشے ہویٔے پتّھروں سے نہ بنانا کیونکہ اگر تُم اُسے بنانے کے لیٔے کویٔی اوزار اِستعمال کروگے تو اُسے ناپاک کر دوگے۔


اَور خُوشی سے خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو جِس نے تُمہیں نُور کی بادشاہی میں اَپنے مُقدّس لوگوں کی مِیراث میں شامل ہونے کے لائق بنایا،


وہ خُدا ہی ہے جِس نے ہمیں اِسی غرض سے بنایا، اَور اَپنا پاک رُوح ہمیں آنے والی چیزوں کے بیَعانہ کے طور، پر دیا ہے۔


اَور یہ اِس لیٔے ہُوا کہ خُدا اَپنے جلال کی دولت رحم کے برتنوں پر ظاہر کرے جنہیں خُدا نے اَپنے جلال کے لیٔے پہلے ہی سے تیّار کیا ہُوا تھا۔


تَب تمام یہُودیؔہ، گلِیل اَور سامریہؔ میں جماعت کو اَمن نصیب ہُوا، وہ مضبُوط ہوتی گئی خُداوؔند کے خوف و عقیدت میں زندگی گُزارنے اَور پاک رُوح کی حوصلہ اَفزائی سے جماعت کی تعداد میں اِضافہ ہوتا چلا گیا۔


وہ نہ چِلّایٔے گا نہ پُکارے گا، نہ بازاروں میں اَپنی آواز بُلند کرےگا۔


کیونکہ اِنسان کا غُصّہ وہ راستبازی پیدا نہیں کرتا جو خُدا چاہتاہے۔


عمارت تین مَنزل اُونچی تھی، سَب سے نِچلی مَنزل پانچ ہاتھ چوڑی تھی، اَور بیچ کی چھ ہاتھ، اَور تیسری مَنزل ساتھ ہاتھ چوڑی تھی۔ شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کی باہری دیوار سُتون پر بنوائی تاکہ بَلّیوں کو بیت المُقدّس کی دیواروں میں سوراخ کرکے اَندر نہ ڈالنا پڑے۔


سَب سے نِچلی مَنزل کا دروازہ بیت المُقدّس کے جُنوب کی طرف تھا؛ اَور ایک زینہ بیچ والی مَنزل تک اَور پھر وہاں سے تیسری مَنزل تک پہُنچتا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات