Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




۱-سلاطین 6:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 اَور اِس کے بعد شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کے اَندرونی اَور بیرونی سبھی دیواروں پر کروبیم، کھجور کے درخت اَور کھِلے ہُوئے پھُولوں کی شَبیہ کندہ کیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 اور اُس نے اُس گھر کی سب دِیواروں پر گِرداگِرد اندر اور باہر کرُّوبیوں اور کھجُور کے درختوں اور کِھلے ہُوئے پُھولوں کی کُھدی ہُوئی صُورتیں کندہ کِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 मुक़द्दस और मुक़द्दसतरीन कमरों की दीवारों पर करूबी फ़रिश्ते, खजूर के दरख़्त और फूल कंदा किए गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 مُقدّس اور مُقدّس ترین کمروں کی دیواروں پر کروبی فرشتے، کھجور کے درخت اور پھول کندہ کئے گئے۔

باب دیکھیں کاپی




۱-سلاطین 6:29
19 حوالہ جات  

اَور زَیتُون کے دو پَلّے والے دروازوں پر شُلومونؔ نے کروبیم، کھجور کے درخت اَور کھِلے ہُوئے پھُول کندہ کئے، کروبیم اَور کھجور کے درختوں پر سونے کی پرت سے منڈھوا دیا۔


اِس کے بعد جَب مَیں نے نگاہ کی تو دیکھتا ہوں کہ ہر قوم، ہر قبیلہ، ہر اُمّت اَور اہلِ زبان کی ایک اَیسی بڑی بھیڑ مَوجُود ہے جِس کا شُمار کرنا ممکن نہیں، یہ سَب سفید جامے پہنے ہویٔے اَور ہاتھوں میں کھجوُر کی ڈالیاں لیٔے ہویٔے تختِ الٰہی کے آگے اَور برّہ کے رُوبرو کھڑے تھے۔


تاکہ اَب جماعت کے وسیلہ سے خُدا کی گُوناگوں حِکمت اُن حاکموں اَور صاحبِ اِختیاروں کو مَعلُوم ہو جائے، جو آسمانی مقاموں میں ہیں۔


اَے یَاہوِہ کے فرشتو! سَب اُن کی سِتائش کرو، اَے اُن کے آسمانی فَوج! سَب اُن کی سِتائش کرو۔


اَے یَاہوِہ کے فرشتو، تُم جو زورآور ہو اَور اُن کا حُکم بجا لاتے ہو، اَور اُن کے کلام پر عَمل کرتے ہو، اُن کی سِتائش کرو۔


اَور شُلومونؔ نے ایک پردہ بنوایا جو نیلے، اَرغوانی اَور سُرخ کپڑے اَور مہین کتان کا تھا اَور اُس پر کروبی کڑھے ہُوئے تھے۔


بیت المُقدّس کی دیواروں کا اَندرونی حِصّہ دیودار کی لکڑی سے مُزیّن تھا جِس پر لٹّو اَور کھِلے ہُوئے پھُول کندہ کئےگئے تھے۔ سَب کچھ دیودار سے ڈھکا ہُوا تھا اَور بیت المُقدّس کے اَندرونی دیواروں کا کویٔی بھی پتّھر دِکھائی نہیں دیتا تھا۔


اَور کام کرنے والوں میں سے اُن تمام نے جو تربّیت یافتہ اِنسان تھے اُس مَسکن کے لیٔے نیلے آسمانی، اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے کپڑے سے اَور نفیس بٹے ہویٔے کتان سے دس پردے بنائے جِن پر ایک ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہویٔے تھے۔


اَور شُلومونؔ نے کروبیم کو بھی سونے سے منڈھوا دیا تھا۔


اَور شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کے اَندرونی اَور بیرونی دونوں ہی پاک کمروں کے فرش کو بھی سونے سے منڈھوا دیا۔


شُلومونؔ نے بیت المُقدّس کی چھت، سُتونوں، دروازوں کے چوکھٹوں، دیواروں اَور کواڑوں کو سونے سے منڈھوایا اَور دیواروں پر کروبیوں کی صورت کندہ کی۔


اُنہُوں نے تمام نقش کاری کو اَپنی کُلہاڑیوں اَور ہتھوڑوں سے توڑ ڈالا۔


کمروں اَور پھاٹک کے دروازہ کے اَندر کی اُبھری ہُوئی دیواروں کے اُوپر ہر طرف تنگ جھروکے تھے جِن کے دریچوں کا رُخ اَندر کی طرف تھا۔ اُبھری ہُوئی دیواروں کو کھجور کے درختوں کے نقوش سے آراستہ کیا گیا تھا۔


کروبی اَور کھجور کے درخت اَیسے نقش کئے گیٔے تھے کہ دو کھجور کے درختوں کے درمیان ایک کروبی تھا۔ ہر کروبی کے دو چہرے تھے:


”اَور تُم مَسکن کے لیٔے دس پردے بنانا جو نفیس بٹے ہویٔے کتان سے اَور نیلے آسمانی اَرغوانی اَور سُرخ رنگ کے دھاگوں سے بُنے ہُوں اَور جِن پر کسی ماہر کاریگر نے کشیدہ کاری سے کروبیم بنائے ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات